Tag: core head quarters

  • کراچی سے مافیاز کا خاتمہ کریں گے، جنرل راحیل شریف

    کراچی سے مافیاز کا خاتمہ کریں گے، جنرل راحیل شریف

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرکراچی کا دورہ کیا، اس موقع پرآرمی چیف کوکراچی میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ کورکمانڈرکراچی اورڈی جی رینجرز نےآرمی چیف کوبریفنگ دی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن پراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے این اے دو سو چھیالیس میں پرامن  ضمنی الیکشن پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے سبین محمود کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش کو تیز کرنےکی ہدایات دیں،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کےواقعات میں انٹیلی جنس ادارے اپنا کردارادا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے مخصوص عزائم ہیں،اقتصادی ترقی کیلئے کراچی میں امن و امان کا قیام اوّلین ترجیح ہے۔ ۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سےٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی آئی ہے،آرمی چیف نے حکومت اورعوام کی مدد سے کراچی میں مافیا کے خاتمے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ کراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا۔

  • افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    پشاور: افغان آرمی کے وفد نےکورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے وفدکی قیادت میجر جنرل محمد زمان وزیری اور میجرجنرل شیریزیفتالی نےکی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کی دعوت پر افغان آرمی کے وفد نےدورہ کیا، وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات بھی کی۔

    ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان نیشنل آرمی کےوفد نے میرانشاہ اورشمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا۔

    افغان آرمی کے وفدکو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےکوششوں کوسراہا، افغان آرمی کے وفدنے شہداکی یادگارپرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

  • فوج اپنی روایات کو برقرار رکھے گی ، آرمی چیف

    فوج اپنی روایات کو برقرار رکھے گی ، آرمی چیف

    ملتان: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج کور ہیڈ کوارٹر ملتان کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے فوجی افسران و جوانوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہر خطرے کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج بروز جمعہ کورہیڈ کوارٹرملتان کا دورہ کیا ،اس دوران انہیں انتظامی و تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے افسران و جوانوں سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ فوج کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اس کا طرہ امتیاز ہیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے دوران خطا ب یہ بھی کہا کہ فوج ہر خطرے کے خلاف سیسہ پلا ئی دیوار ثا بت ہو ئی ہے اور آئندہ بھی اپنی ان روایا ت کو برقرار رکھے گی۔