Tag: coroanvirus

  • کورونا وائرس : مانچسٹر سے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافر واپس

    کورونا وائرس : مانچسٹر سے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافر واپس

    مانچسٹر : قطر ایئر ویز نے این ایچ ایس کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان جانے والے40 سے زائد مسافروں کو واپس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے پاکستان کیلئے آنے والی قطر ایئر ویز کی انتظامیہ نے پاکستان جانے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی نئی شرط عائد کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ایئرویز انتظامیہ نے این ایچ ایس سے کرائے جانے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان جانے والے40سے زائد مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا، مذکورہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی سہولت صرف نجی لیبارٹریوں پر دستیاب ہے جبکہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس کم سے کم 150پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے۔ مانچسٹر سے پی سی آرٹیسٹ کی نئی شرط عائد ہونے کے بعد آج پہلی پرواز روانہ ہوگی۔

  • کورونا زیادہ خطرناک انداز سے حملہ آور ہونے والا ہے، عالمی ادارہ صحت

    کورونا زیادہ خطرناک انداز سے حملہ آور ہونے والا ہے، عالمی ادارہ صحت

    جینیوا : عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر  پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف اداز سے نمودار ہوگی اب اس سے متاثر ہونے والے افراد وہ ہوں گے جن میں سے کورونا وائرس کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔

    ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب20، 30 ، 40سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

    مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی نے خبردارکرتے ہوئے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کا چیلنگ ابھی باقی ہے۔

    اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔

    ڈبلیو ایچ اوکے ڈیٹا کے مطابق جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز40 سال سے کم عمرافراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اورفلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔ کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کرونا کے پھیلاؤ پرقابو

    پا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اورجنوبی کوریا اب وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اورکئی شہروں میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔

  • کورونا وائرس : عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا

    کورونا وائرس : عالمی ادارہ صحت نے فضائی سفر کو خطرناک قرار دے دیا

    نیو یارک : عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے دوران بین الاقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹا رہے ہیں ان کے لیے کوئی حکمت عملی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں ضروری سفر ہی ترجیح ہونا چاہیے۔
    عالمی ادارہ صحت نے اپنے تازہ ترین ٹریول گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ ضروری سفر میں چیرٹی کے کام، ہنگامی حالات میں دوسرے ممالک کا سفر اور ضروری عملے کی منتقلی شامل ہیں۔

    کورونا کے کیسز کی برآمد یا درآمد کے امکانات کے تناظر میں بین الااقوامی فضائی سفر پر سے پابندیاں ہٹانا خطرے سے خالی نہیں۔
    خیال رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کی وجہ سے کچھ ممالک نے دوبارہ فضائی سفر کے حوالے سے کچھ پابندیاں لگائی ہیں جن میں ٹیسٹنگ اور آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کرنا شامل ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے رواں سال ماہ جون میں کہا تھا کہ کرہ شمالی کے ممالک کی گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ایجنسی اپنی ٹریول گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

    ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز سے حکومتیں اور مختلف صنعتیں اپنی پالیسیوں کو مرتب کرتے وقت مدد لے سکتی ہیں تاہم ان پر لازمی عمل کرنا ضروری نہیں۔

    اپ ڈیٹڈ ٹریول گائیڈ لائنز گزشتہ گائیڈلائنز سے تھوڑا مختلف ہے جس میں وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے مشورے بھی شامل ہیں۔
    عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہر ملک کو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں اٹھا نے سے پہلے خطرہ مول لینے کے فوائد کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

    حکام کو مقامی طور پر وبا کی صورتحال اور اس کے پھیلاؤ کے پیٹرن پر بھی غور کرنا چاہیے اور مقامی طور پر لاگو قومی صحت اور سماجی دوری کے اقدامات پر بھی غور کرنا چاہیے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ ممالک جو بیرون ملک سے آمد پر تمام مسافروں کو قرنطینہ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مقامی حالات کا جائزہ لے کر ایسا کریں۔

    خیال رہے اس ہفتے عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ عالمی سفری پابندیاں عیر معینہ مدت تک لاگو نہیں رہ سکتی اور ممالک کو اپنی سرحدوں کے اندر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

    پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔

    تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    واضح رہے کہ پہلے بھی 3 فضائی میزبانوں میں کرونا مثبت آیا ہے۔ چار دن قبل پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس روزا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پر تھیں، ان کا ٹیسٹ کراچی ایئر پورٹ پر کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

    اس سے بھی قبل ایک کپتان اور 2 فضائی میزبانوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان اب صحت مند ہو چکے ہیں۔