Tag: Corona

  • شمالی کوریا جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    شمالی کوریا جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا رواں سال کے آخر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر لگائی جانے والی پابندی ختم کردے گا، مذکورہ پابندی کرونا وائرس کی وباء کے باعث عائد کی گئی تھی،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سیاحتی دوروں کا انتظام کرنے والی دو کمپنیوں نے گزشتہ روز میڈیا کو بتائی۔

    اس سلسلے میں "کوریو ٹورز” کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ شمالی کوریا میں مقامی شراکت دار کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ سامجیون اور غالباً بقیہ ملک کے لیے سیاحتی پروازیں سرکاری طور پر دسمبر 2024 میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    شمالی کوریا

    چین کے ساتھ سرحد پر پہاڑی علاقے کے نزدیک واقع شمالی کوریا کے شہر سامجیون کو پائکٹو پہاڑ پر داخلے کا راستہ شمار کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا کے سبب شمالی کوریا میں تقریبا پانچ سال سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی ہے۔

    شمالی کوریا نے کوویڈ کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 2020 کے اوائل میں اپنی سرحد بند کر دی تھی یہاں تک کہ اس نے اپنے شہریوں کو بھی کئی سال تک ملک میں داخلے سے روک دیا تھا۔

    کورونا کی وبا سے قبل شمالی کوریا میں سیاحوں کی آمد محدود تھی اور ان کی سالانہ تعداد تقریبا پانچ ہزار تھی۔

  • ملک میں کرونا سے 2 افراد انتقال کرگئے

    ملک میں کرونا سے 2 افراد انتقال کرگئے

    اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 ہلاکت ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار  654 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.03  فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 18 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، 1 ہلاکت رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 58 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 651 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 968 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 627 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 144 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 96 ہزار 675 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.13 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 15 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک میں درجنوں نئے کیسز ریکارڈ

    کرونا وائرس: ملک میں درجنوں نئے کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 109 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 404 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 982 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 731 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 52 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.30 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 21 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

    کرونا وائرس: مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 فی صد پہنچ گئی۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 333 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی شرح 2.42فیصدرہی۔

    این آئی ایچ کے مطابق انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تشویشناک صورتحال، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 22 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

    ادھر ملک کے بعض شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

  • اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی وائرس سے متاثر

    اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی وائرس سے متاثر

    سڈنی: اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہے، کینگروز کے اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

    آسٹریلیا کرکٹ کے مطابق میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میلبرن اسٹارز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گلین میکسویل کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    گلین میکسویل میلبرن اسٹارز کے 13ویں کھلاڑی ہیں جن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کچھ روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کے حملے؛ چند گھنٹوں میں کئی کرکٹرز نشانہ بن گئے

    دوسری جانب امریکا سے ویسٹ انڈیز جاتے ہوئے آئرلینڈ کے دو کرکٹرز کرونا کا شکار ہوئے ہیں ‏جس پر انہیں دس روز کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب : کرفیو اب دوبارہ کب لگے گا؟

    سعودی عرب : کرفیو اب دوبارہ کب لگے گا؟

    ریاض : سعودی محکمہ صحت عامہ "وقایہ” نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں کو دوران مملکت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ خطرناک کیسز میں اضافے کی صورت میں دوبارہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کا بھی امکان ہوسکتا ہے۔

    "الاخباریہ”چینل کے پروگرام ’120‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وقایہ کے معاون ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد عماد المحمدی نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز کو دیکھتے ہوئے اس امر کا اندیشہ ہے کہ آئندہ ہفتوں میں متاثرین کی تعداد مزید بڑھے گی۔

    المحمدی نے توجہ دلائی کہ مملکت میں لاک ڈاؤن اور کرفیو اور حفاظتی تدابیر میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہسپتالوں پرہونے والے دباؤ اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کورونا وائرس کے نازک مریضوں کی تعداد کو دیکھ کرکیا جائے گا۔

    المحمدی نے مزید کہا کہ اس وقت مملکت میں کورونا وائرس کے خطرناک مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے کہ باعث تشویش ہو۔

    المحمدی نے تاکید کی کہ لوگوں کو چاہیے وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی بھرپور طریقے سے پابندی کریں۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ضوابط پرسحتی سے عمل کیا جائے جن میں سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور ہاتھوں کی مسلسل صفائی کا عمل شامل ہے۔

    ماسک کے استعمال کے حوالے سے المحمدی کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک انتہائی معاون ہوتا  ہے اس کے استعمال میں کوتاہی نہ برتی جائے خاص کر بند اور رش والے مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے۔

    واضح رہے ’توکلنا‘ ایپ پرموجود کرفیو پاس کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا کہ ایپ پریہ سہولت تاحال کیوں رکھی گئی ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے توکلنا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کرفیو پاس کی سہولت حالات کو دیکھتے ہوئے رکھی گئی ہے اگر ضرورت ہوئی تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، 259 نئے کیسز رپورٹ

    کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، 259 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : ملک میں کرونا ویکسی نیشن کے ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستان میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.6 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 259 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ملک میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 14 کروڑ ہوگئی ہے، اب تک8کروڑ75لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لےچکےہیں اور 6کروڑ افرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    دوسری جانب اسد عمر نے عوام کو خبردار کیا کہ اومی کرون کےآتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

  • آسٹریلیا پہنچنے والے دو مسافروں میں ‘اومیکرون’ کی تصدیق

    آسٹریلیا پہنچنے والے دو مسافروں میں ‘اومیکرون’ کی تصدیق

    میلبرن : جنوبی افریقہ سے آسٹریلیا پہنچنے والے دو مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تصدیق ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے قسم ہے جس کے باعث دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ایک اور لہر آنے کا خدشہ ہے۔

    جنوبی افریقہ سے آسٹریلیا کی جانب سفر کرنے والے دو مسافروں میں اومیکرون قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیو ساؤتھ ویلز کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کا ریاستی دارالحکومت سڈنی پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا حالانکہ دونوں مسافر کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام نے کرونا سے متاثر ہونے والے دونوں مسافروں کو چودہ روز کےلیے قرنطینہ کردیا ہے۔

    جہاز میں سوار جنوبی افریقہ سے آنے والے دیگر 12 مسافروں کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ جہاز کے عملے سمیت 260 افراد نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    آسٹریلیا کے ہفتے کے روز 9 جنوبی افریقی ممالک پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی ہے جہاں کرونا وائرس کی قسم اومیکرون بہت زیادہ پھیل چکی ہے، تاکہ آسٹریلیا میں دوبارہ وبا پھیلنے کو روکا جاسکے۔

    جن جنوبی افریقی ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوٹھو، اسواتینی، دی سیچلیز، مالاوی اور موزمبیکیو شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ حکام نے بھی اومیکرون قسم کے پھیلنے پر مذکورہ ممالک پر پابندی عائد کردی ہے صرف نیوزی لینڈ کے شہریوں کو آنے کی اجازت ہے تاہم انہیں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

  • ویکسین نہ لگوانے والوں کی موت کا خطرہ گیارہ فیصد زیادہ

    ویکسین نہ لگوانے والوں کی موت کا خطرہ گیارہ فیصد زیادہ

    واشنگٹن: مکمل ویکسی نیشن افراد میں کرونا سے موت کا خطرہ کیوں کم ہوتا ہے؟ امریکی حکام نے بتادیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد میں ان لوگوں کی نسبت جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہلاک ہونے کا خطرہ گیارہ گنا کم اور اسپتال داخل ہونے کے امکانات دس گنا کم ہو جاتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکا میں کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بہت عام ہو چکا ہے، بیماری سے بچاؤ اور روک تھام کے مرکز کی جانب سے شائع ہونے والے تین نئے صفحات کے ڈیٹا میں ویکسین کی افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈیٹا کے مطابق موڈرنا ویکسین ڈیلٹا کی قسم سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم اس کی وجوہات ابھی پوری طرح سامنے نہیں آسکیں۔

    یہ تحقیق صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ اس حکمت عملی کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سو یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے عملے کی ویکسینیشن کرائیں یا ہر ہفتے ان کا ٹیسٹ کرائیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکا میں کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بہت عام ہو چکا ہے، بیماری سے بچاؤ اور روک تھام کے مرکز کی جانب سے شائع ہونے والے تین نئے صفحات کے ڈیٹا میں ویکسین کی افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈیٹا کے مطابق موڈرنا ویکسین ڈیلٹا کی قسم سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم اس کی وجوہات ابھی پوری طرح سامنے نہیں آسکیں۔

    یہ تحقیق صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ اس حکمت عملی کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سو یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے عملے کی ویکسینیشن کرائیں یا ہر ہفتے ان کا ٹیسٹ کرائیں۔

    سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر روچیل والینکسی نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایک کے بعد ایک تحقیق میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ ویکسینیشن (کرونا کے خلاف) کام کر رہی ہے۔

    پہلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چار اپریل سے انیس جون کے درمیان تیرہ علاقوں میں لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے، یہ کیسز ڈیلٹا ویریئنٹ سے قبل سامنے آئے تھے جن کا بیس جون سے سترہ جولائی تک موازنہ کیا گیا۔

    اس عرصے کے دوران ویکسین لگوانے والے ایک شخص میں کرونا سے متاثر ہونے کا امکان بڑھا یعنی اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ جو ویکسین نہ لگوانے والے افراد سے گیارہ گنا کم تھا جو بعد میں پانچ گنا کم ہوا۔

    جون سے اگست تک کے جائزے پر مبنی ایک اور تحقیق میں اس وبا کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہونے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ویکسین لگوانے والوں کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات بہت کم تھے، موڈرنا کی افادیت 95 فیصد جبکہ فائزر کی 80 اور جانسن اینڈ جانسن کی 60 فیصد تھی۔