Tag: Corona cases

  • چین میں چوبیس گھنٹوں میں 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق

    چین میں چوبیس گھنٹوں میں 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق

    بیجنگ: چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں مزید ستائیس ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

    بیجنگ میں مہلک وائرس سے مزید 2 مریض کووڈ نائنٹین کا شکار ہو کر چل بسے، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اکیاسی سالہ خاتون اور اٹھاسی سالہ شخص جان لیوا بیماری سے ہلاک ہوئے۔

    کرونا کیسز بڑھنے پر بیجنگ میں متعدد اسکولوں، پارکوں، اور میوزیم بند کر دیے گئے، مزید سخت کرونا پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے۔

    چین کی فیکٹری میں بڑا حادثہ، 36 افراد ہلاک

    گزشتہ روز بیجنگ میں کرونا وائرس میں مبتلا ستاسی سالہ معمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جو مئی 2022 کے بعد کووِڈ سے پہلی ہلاکت تھی۔

  • کرونا کیسز میں ایک بار پھر کمی، 24 گھنٹوں میں 2 مریضوں کا انتقال

    کرونا کیسز میں ایک بار پھر کمی، 24 گھنٹوں میں 2 مریضوں کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 2 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 278 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 803 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.76 فی صد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 118 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار 495 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان  ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    پاکستان ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

    این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس دوران کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں رہی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کے پی میں یومیہ شرح0.51، پنجاب میں 0.50فیصد رہی جبکہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 2.06، پشاور 1.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
    24گھنٹے میں بنوں، مردان، نوشہرہ ، سوات،صوابی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان،جہلم، راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور میں یومیہ کورونا شرح 1.37، بہاولپور 60، فیصل آباد 0.65 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان، بلوچستان میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ، آزادکشمیر میں شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اومی کرون کے سب ویئرنٹس بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو ویرئنٹ کے کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو کے پھیلاو کی رفتار تیز ہے لیکن بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو زیادہ مہلک نہیں ہے اور کورونا سے بچاؤ کی تمام دستیاب ویکسین بی ڈاٹ فور، فائیو کے خلاف موثر ہیں۔

  • بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ

    بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض رپورٹ

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے کس کے بعد مریضوں کی تعداد 35 ہزار 506 ہوگئی۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح0.50فیصد ہوگئی ہے، بلوچستان میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد35ہزار506ہوگئی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب تک بلوچستان میں کورونا کے35ہزار125مریض صحتیاب ہوچکے،
    بلوچستان میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد378 ہے۔1,459,604افراد کی سکریننگ میں سے 502,512 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری،25 اضلاع میں شرح 10 فیصد سے بھی کم

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری،25 اضلاع میں شرح 10 فیصد سے بھی کم

    اسلام آباد : پاکستان کے 25 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہوگئی ، کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح7.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسزکی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 25 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

    24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 4.94 فیصد شرح سندھ میں ریکارڈ کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 2.51 فیصد، پنجاب میں 1.52 فیصد اور بلوچستان میں 0.25 فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح 8.61 فیصد اور کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 7.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح 1.54فیصد ، راولپنڈی میں 3.24 فیصد ، لاہور میں 2.79 فیصد رہی۔

    اسی طرح بہاولپور میں شرح5.71، ملتان میں 0.61 فیصد ، جہلم، گجرات میں کورونا کیسزکی شرح صفر ، سرگودھا میں 0.63، فیصل آباد میں 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح0.33 فیصد ، پشاورمیں 3.78فیصد ، سوات میں 3.03 فیصد ، مردان میں 2.44، ایبٹ آباد میں  5.56فیصد اور بنوں میں 3.03، نوشہرہ1.39 فیصد رہی۔

  • ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی سامنے آئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شرح2.25فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی قومی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح2.25فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین4.12فیصد شرح آزاد کشمیرمیں ریکارڈ کی گئی جبکہ ، خیبرپختونخوا میں کورونا کی شرح3.74فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا وارس کیسز کی یومیہ شرح2.13 اور بلوچستان میں 1.14فیصد، گلگت بلتستان میں کورونا کی یومیہ شرح3.54فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح1.60فیصد جبکہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح2.08فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    ریاض : وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد زیادہ تسلی بخش ہے، صورتحال معمول کی جانب جارہی ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز ریکارڈ پر آرہے ہیں تاہم ہر معاشرے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ صورتحال زیادہ محفوظ اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد تسلی بخش حد تک کم ہورہی ہے۔

    وزارت صحت زیرعلاج مریضوں خصوصا انتہائی نگہداشت کے شعبے کے مریضوں کا خاص خیال رکھ رہی ہے، اہم بات یہ ہے کہ معاشرے میں ویکسین لگوانے والوں دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو وزارت بلدیات و دیہی و آبادکاری امور کے ترجمان سیف السویلم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

    العبد العالی نے مزید کہا کہ جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لے چکے ہوں اورانہیں تین تا چھ ماہ تک کا عرصہ گزر چکا وہ بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔ یہ سہولت 16 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد بھی صحت یابی کے بعد بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی 56 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 23.6 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے جس کے باعث نازک کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔

    وزارت بلدیات کے ترجمان سیف السویلم نے کہا کہ وزارت تجارتی اداروں اور بازاروں میں وائرس سے بچاؤ  کے لیے مقرر تدابیر پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔ متعلقہ ادارے تعاون کررہے ہیں۔ تمام سرکاری اداروں کی شراکت سے صحت اہداف حاصل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میونسپلٹیاں اور بلدیاتی کونسلیں یکم اکتوبر سے 29 جنوری 2022 تک بازاروں اور تجارتی مراکز میں 5 لاکھ 28 ہزار 489 تفتیشی دورے کرچکی ہیں۔

  • کراچی میں اومیکرون خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

    کراچی میں اومیکرون خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونیوالے کیسزمیں سے 95 فیصد اومیکرون کے ہیں، شہری احتیاط کریں۔

    تفصیلات کے کورونا کی پانچویں لہر میں کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20.45فیصد رپورٹ ہوئی۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1645کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1433کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائی۔

    دوسری جانب لاہورمیں شرح 10.7 ، راولپنڈی میں 7.3 اور اسلام آباد میں شرح 6.3 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا پھیلاؤ کی مجموعی شرح 6.1 ایک فیصد ہے۔

    چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار انیس کیس رپورٹ اورپانچ مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ آج ہونے والابین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • بھارت میں کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ

    بھارت میں کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ

    نئی دہلی : بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرفیو کے باوجود مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں ویک اینڈ کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق صرف نئی دہلی میں 22ہزار751نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک پورے ملک میں مجموعی طور پر نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ میں اضافہ ہوا جس کے سبب ایک دن میں ایک لاکھ59ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز،بھارت میں پابندیاں  عائد

    میڈیا ذرائع کے مطابق نئی دہلی پولیس کے300سے زیادہ اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے44ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف مغربی بنگال کے علاقوں میں24ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

     کرونا کیسز کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد بھارت میں پہلے سی ہی ناکافی سہولیات رکھنے والے نظام صحت بھرپور دباؤ میں آ چکا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رکھنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو آکسیجن سمیت اہم سپلائز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

    اس واقعے سے دو روز قبل مہاراشٹر ہی کے شہر ناشک کے ایک ہسپتال میں آکسیجن لیک ہونے سے وینٹی لیٹر پر موجود 24 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

  • پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

    پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، سب سے بلند ترین شرح اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 14.60 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا کی یومیہ بلند ترین 20.14 فیصد شرح اسکردو میں ریکارڈ کی گئی ، گلگت میں یومیہ شرح 6.33 اور دیامر میں 7.48 فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 14.60 ، حیدرآباد میں 8.98 فیصد اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی یومیہ شرح 11.15 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح 14.24، صوابی میں 7.02 فیصد، مردان میں 9.62 ، ایبٹ آباد میں 13.13 فیصد ، سوات میں 3.28، چارسدہ میں 1.29 فیصد رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں لاہور میں کورونا کی شرح 9.84 ، گجرات میں 2.16 فیصد، فیصل آباد میں کورونا کی شرح 5.87، گوجرانوالہ میں1.97 فیصد، بہاولپور میں کورونا کیسز کی شرح 6.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی میں کورونا کی شرح 12.54 فیصد اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 3.87 فیصد رہی جبکہ مظفرآباد میں کورونا کی یومیہ شرح 18.25 ، میرپور میں 12.64 فیصد ہوگئی۔