Tag: corona-cases-increase

  • کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ

    کراچی : کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 41.06 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 41.06فیصد ہوگئی جبکہ حیدرآباد میں مثبت کورونا شرح17.27فیصد ہوچکی ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح15.37فیصد سامنے آئی ہے اور راولپنڈی میں اب تک کورونا شرح 12.75فیصد ہوچکی ہے۔

    حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کی شرح 14.25ہوچکی ہے جبکہ مظفرآباد میں کورونا کی شرح25فیصد ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے بچےبھی زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ ورکرز بھی بڑی تعداد میں وبا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کیسزکی شرح17.27فیصد رہی، گلگت میں یومیہ شرح6.67، دیامر، سکردومیں صفر ریکارڈ جبکہ 24گھنٹے میں مظفرآباد میں شرح25،میرپور9.69فیصد رہی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح15.37فیصد
    راولپنڈی میں شرح12.75فیصد، لاہورمیں14.25فیصد اور بہاولپور میں شرح1.52،جہلم1.59،ملتان2.91فیصدریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ سرگودھا میں کورونا کی یومیہ شرح3.17، فیصل آباد3.15فیصد، کوئٹہ میں شرح5.20فیصد پشاور میں 11.20،مردان1.31فیصد، نوشہرہ میں 1.85، اور ایبٹ آباد میں کوروناکی یومیہ شرح 1.62فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 6 ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 5312 کیسز رپورٹ

    کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 5312 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بے قابو ہوتی جارہی ہے، ایک روز کے دوران ملک بھر میں مزید 105 مریض انتقال کرگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 افراد کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 105 رہی جبکہ کرونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔

    ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران 54 ہزار 948 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 ہزار 312 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 9.66 فیصد رہی۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، بھرتی ہونے والی نرسوں کو فوری طلب کرلیا گیا

    کورونا کیسز میں اضافہ، بھرتی ہونے والی نرسوں کو فوری طلب کرلیا گیا

    کراچی : سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت نے نئے بھرتی اسٹاف نرسز کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے نئے بھرتی اسٹاف نرسز کی فوری تعیناتی کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں نرسز کو فوری طور پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹاف نرسز ڈیوٹی پر حاضر ہوں، کرونا وائرس کے باعث نرسز ایک دن بھی تاخیر نہ کریں، صوبے میں ڈیزیز ایکٹ نافذ ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سنجیدہ نہیں ہوگا تو اس کی تقرری منسوخ کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سندھ پنلک سروس کمیشن نے بی ایس 16 اسٹاف نرسز کو بھرتی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی ہے تاہم خوس قسمتی سے 1 لاکھ 57 ہزار مریض کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن 2991 کرونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، اہم اسلامی ملک میں پھر لاک ڈاون نافذ

    کرونا کیسز میں اضافہ، اہم اسلامی ملک میں پھر لاک ڈاون نافذ

    تیونس : شمالی افریقی ملک تیونس میں کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، حکومت نے پورے ملک کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کی دوسری لہر دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، دیگر ممالک کی طرح شمالی افریقی ملک تیونس میں بھی کرونا وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

    وزیراعظم ہشام المشیشی نے کرونا وبا سے بچاو کےلیے آئندہ دو ہفتوں کےلیے آج منگل سے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کا فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42727 ہوگئی ہے جبکہ 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ اور ایک اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ، ایک سٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سیکنڈری اسکولوں میں 6168 بچوں کے کورونا ٹیسٹ منفی اور 41 کے پازیٹو آئے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہائر سیکنڈری اداروں میں 20 ہزار 178 کے منفی اور 12 کے نتائج مثبت آئے جبکہ یونیورسٹیوں میں اب تک 1770 کے کورونا ٹیسٹ منفی اور ایک کا مثبت آیا، اسی طرح مدرسوں میں کیے جانے والے سب ہی 154 کے ٹیسٹ نتائج منفی آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 327 اداروں سے 6538، گجرات میں 39 اداروں کے 1980، فیصل آباد میں 8 اداروں ، ننکانہ صاحب میں 11 اداروں سے 685، بھکرمیں 5 اداروں سے 323، لودھراں میں 18 اداروں سے 688، گوجرانوالہ میں21 اداروں سے 787 اور بہالپور میں 14اداروں سے 958 سیمپلز لئے گئے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 2، گجرات میں 6، بھکر میں 1، لودھراں 1 گوجرانوالہ اور بہالپور میں 2 اسکولوں کے ایک ایک کلاس رومز کو سیل کیا گیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں، تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے مسلسل عمل درآمد یقینی بنانا لازم ہے۔