Tag: Corona cases

  • کورونا وائرس "ڈیلٹا” کا پھیلاؤ : عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کورونا وائرس "ڈیلٹا” کا پھیلاؤ : عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او” نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی سب سے پہلے بھارت میں دریافت ہونے والی قسم ڈیلٹا کے متاثرین کی ایک سو سے زائد ممالک اور خطوں سے اطلاعات ملی ہیں۔

    ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز تک 104 ممالک اور خطوں نے وائرس کی ڈیلٹا قسم کی تصدیق کی ہے، یہ تعداد گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں7 زائد ہے۔

    عالمی ادارہ صحت رواں سال اپریل سے بھارت سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی اس متغیر قسم "ڈیلٹا” کے پھیلاؤ سے متعلق دنیا کو تازہ ترین اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق27اپریل تک بھارت اور امریکہ سمیت کم از کم 17 ممالک نے اس متغیر قسم کے کیسز کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد مئی کے اواخر تک یہ تعداد 60 ممالک اور خطوں تک جبکہ جون کے اواخر تک 96 تک پہنچ گئی تھی۔

    وائرس کی دیگر متغیر اقسام کی منگل تک کی صورتحال یہ ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ میں دریافت ہونے والی قسم الفا کی موجودگی کی اطلاع 173 ممالک سے تھی، جو ایک ہفتے قبل کے مقابلے میں ایک کا اضافہ ہے۔

    سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی قسم بِیٹا کی تصدیق والے ممالک کی تعداد 3 کے اضافے کے بعد 122 تک، جبکہ پہلی بار برازیل میں پائی جائے والی متغیر قسم گاما کی تصدیق 2 کے اضافے کے بعد 74 ممالک میں ہوئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں وائرس کی متغیر اقسام کی نگرانی بدستور جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلسل دو ہفتوں سے دنیا بھر میں نئے وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ملک میں کورونا کے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے

    ملک میں کورونا کے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں دو ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ84افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 923نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 84 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار189 ہوگئی۔

    اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں اور کورونا مراکز میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 452 ہوگئی۔

    این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.81 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار 385ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار923نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں24گھنٹے میں4ہزار380کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔

     

  • کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 83 مریض ہلاک

    کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 83 مریض ہلاک

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسزکے ساتھ83افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 893نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 83 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار105 ہوگئی۔

    اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 557 ہوگئی۔

    این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.58 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 005ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد51ہزار478ہوگئی ہے، گزشتہ24گھنٹے میں52ہزار859کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں24گھنٹے میں3ہزار431کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 34 لاکھ 20ہزار 779کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

  • کرونا کیسز میں کمی  کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    کرونا کیسز میں کمی کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    لاہور : صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث پنجاب میں کرونا کیسز کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوگیا ہے، وبا میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا کے 696 مثبت کیسز آئے ، جب سے کرونا شروع ہوا ہے سب سے کم شرح ہے ، اس وقت لاہور میں کرونا کی شرح 1٫5 فیصد آئی ، جتنے مریض داخل ہو رہے ہین اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں دیکھا گیا صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ، کرونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے ، آپ سب کی کاوشوں، ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے۔

    اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں واٹر اسپاٹ، سوئمنگ پول کھولنےکی اجازت دےدی ہے،سینما اورتھیٹربندہیں اس پرفیصلہ کرناباقی ہے، تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہے۔

    ویکسین سے متعلق ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوائیں تو چار ماہ میں وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ہمار پاس 14 لاکھ کے قریب ویکسین موجود ہے۔ بہت جلد ہم اپنی ویکسین خود بنانا شروع کر دیں گے۔ اس وقت ہمارے پاس سائینو ویک، ایسٹرا زینیکا اور کینووا موجود ہیں۔ امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، جس کیلئے ڈریپ نے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنا ہے۔

  • بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ، عوام سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل

    بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ، عوام سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل

    کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے ، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا۔

    میر ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ، بلوچستان میں ہفتے میں 2 روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے ، کسی علاقے میں کیسز بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا، عوام ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی تو حکومت سخت فیصلے کرسکتی ہے ۔

    انھوں نے اپیل کی کہ کوروناسےبچاؤکیلئےماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں۔

  • کورونا وائرس کے کیسز اور اموات : کویت سے بڑی خبر آگئی

    کورونا وائرس کے کیسز اور اموات : کویت سے بڑی خبر آگئی

    کویت سٹی : کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے، اس بات کا انکشاف کویتی وزارت صحت نے کیا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی صحت یابی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں اور اموات میں کمی کی نوید سنائی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزراء کونسل کا ہفتہ وار اجلاس بذریعہ ویڈیو کال ہوا جس کی سربراہی شیخ صباح الخالد نے کی اس موقع پر وزیر صحت شیخ باسل الصباح نے کابینہ کو ملک میں صحت کی موجود صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وزیر صحت نے اجلاس کے شرکاء کو کورونا وائرس کے اعداد وشمار کی تفصیلات بتائیں، انہوں نے جن میں پچھلے ہفتے کی نسبت کورونا مریضوں اور اموات کی تعداد میں کمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے علاج اور ان کے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ظاہر کیا۔

    کونسل نے ایک بار پھر تمام شہریوں اور رہائشیوں سے صحت کی تمام ضروریات کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے اس کے اثرات اور خطرات سے بچنے کی ہر ممکن کوششوں پر کاربند رہنے کی کوشش کی جائے۔

    دوسری جانب وزراء کونسل نے سعودی عرب میں شال سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والی جی 20سربراہی کانفرنس میں حاصل ہونے والے اہم اور مثبت نتائج کی تعریف کی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجلاس سے لوگوں میں اعتماد اور اطمینان کی امید پیدا ہوگی خاص طور پر ان مشکل حالات میں جو کورونا کی وجہ سے تمام ملکوں کو درپیش ہیں۔

  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

    پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

    پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں کوروناکیسز بڑھنےلگے ، متاثرہ طلبا ، طالبات ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مزید 9کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد میڈیکل کالج کے کورونا مریضوں کی تعداد 17ہو گئی ، متاثرہ مریضوں میں دو ٹیچر،دوسٹاف ممبر اور 13طالب علم شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے چھ طلبااور دوطالبات کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی تھیں ، جس کے بعد 370طالب علموں اور اسٹاف ممبران کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے دو ٹیچراور دو اسٹاف ممبران سمیت مذید نو کیسز سامنے آئے۔

    کالج انتظامیہ کے مطابق متاثرہ طلبا ،طالبات ،ٹیچرز اور سٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد طلبا نے آن لائن امتحان ،انٹرنل اور گزشتہ امتحان کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ خیبر میڈیکل کالج کے 5طلبہ متاثر اور ایک طالبعلم جاں بحق ہوا ، کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ میں 4،بنوں میڈیکل کالج میں 3کیسز ، ویمن میڈیکل کالج میں 15 ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں 2 اور دیگر4میڈیکل کالجزمیں 4کیسزرپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہرنے ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرلی، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔

    جس کے بعد ملک میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار193ہوگئی جبکہ پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد29ہزار55 اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچی۔

  • کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے مریضوں کی تعدادمیں اضافے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرکابینہ کمیٹی برائےانسدادکورونا کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی دوسری لہر سے عوام کوبچانے سمیت حفاظتی اقدامات کیلئےاہم فیصلے کئے گئے۔

    کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے مریضوں کی تعدادمیں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں بعض مارکیٹوں اور بازاروں میں کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں، بازاروں کوبندکرنےکافیصلہ کیا۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں پازیٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں 418 مریض زیر علاج ہیں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، بازاروں میں ماسک کی پابندی پر سختی سےعمل کرائیں گے، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹوں کو وارننگ دینگے، ایسی مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

    اجلاس میں پنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کوکورونا اسپتال قراردینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریپڈ ٹیسٹ بھی متعارف کرانے کی تجویز پر غور کیا گیا ، ریپڈٹیسٹ متعارف کرانے سے متعلق ٹیکنیکل گروپ سفارشات پیش کرے گی۔

    بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک کابینہ کی میٹنگ ہوئی ، کابینہ کی میٹنگ میں کوروناصورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت صحت کو ہدایت جاری کی ہیں۔

    صوبے کا عوام کے جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، حکومت پنجاب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکی سخت ہدایت کی ہے۔

    تاجر کمیٹیوں کےساتھ فی الفور مذاکرات کئےجائیں گے ، تاجر مارکیٹ میں ایس او پیز پرلازمی عمل کریں،جس مارکیٹ میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہ سیل ہوگی، شادی ہالزبندنہیں کررہےمگرایس اوپیزمیں کچھ تبدیلی ہوگی، اسپتالوں کیلئےڈیش بورڈبنارہےہیں جو بتائے گا کتنے بیڈز ہیں۔

    وزیراعلیٰ نےمحکمہ صحت کوبروقت انتظامات اور بڑےاسپتالوں میں کورونا زون بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • کرونا وبا سے متعلق  اہم عرب ملک سے اچھی خبر

    کرونا وبا سے متعلق اہم عرب ملک سے اچھی خبر

    ریاض: سعودی عرب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد صحت یاب بھی ہوئے،جس کے بعد سعودی عرب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 330 تک جاپہنچی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے، اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 296 ہو چکی ہے، سعودی عرب میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 249 ہے جن میں سے 767 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

  • ایک دن میں کورونا کے8 مریض چل بسے، 553 نئے کیسز رپورٹ

    ایک دن میں کورونا کے8 مریض چل بسے، 553 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 3لاکھ د13ہزار سے زائد ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 553 نئے کیسز رہورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹے میں کورونا وائرس کے8مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سےاب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد6 ہزار507ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹے میں35ہزار71کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں میں553نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8ہزا 884ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں اب تک مجموعی طورپر کورونا کے36لاکھ15ہزار244ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مجموعی کیسز3لاکھ13ہزار 984ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد2لاکھ98ہزار593ہوگئی ہے۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 511سنجیدہ یا تشویشناک نوعیت کے ہیں اور 106مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔