Tag: Corona cases

  • کورونا کیسز میں اضافہ : کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

    کورونا کیسز میں اضافہ : کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت نے پولیس حکام کو خط لکھ کر متاثرہ مقامات پر اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی : شہر قائد میں کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

    کو لکھے گئے خط میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا نے کی ہدایت کی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے۔

    واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے معلومات نہیں ملی ہیں کہ کراچی کے کن علاقوں یا اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس اہلکار کن مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

  • ڈاکٹر معید یوسف کی پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگرممالک جانے کی تردید

    ڈاکٹر معید یوسف کی پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگرممالک جانے کی تردید

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پاکستان سےکورونا کےکیسزدیگرممالک جانےکی تردید کرتے ہوئے کہا دیگرممالک جانے والے کورونامثبت آنیوالےمسافروں کی شرح نہ ہونےکے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پھنسے ہوئے پاکستانی اگلے ڈیڑھ ہفتے میں واپس آجائیں گے ، بیرون ملک سے واپس آنیوالےپاکستانی 90فیصد محنت کش ہیں جبکہ 70ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ  خلیجی ممالک کیلئے پاکستان کی پروازیں جاری رہیں گی ، کچھ ممالک اور ایئرلائنز نے شرائط لگائی کہ مسافر ٹیسٹ کراکر سفر کر سکتا ہے، مسافر جس ملک جارہاہےیا ایئرلائنز پرسفرکررہاہے اسے شرائط پر عمل کرنا ہوگا، کسی بھی بیماری کی علامات پر ٹیسٹ کراکر ہی ایئر پورٹ کا رخ کیا جائے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بیماری نہ ہونے پرمسافر پوری تسلی کیساتھ ایئرپورٹ کا رخ کرے ، مسافر بغیر ٹیسٹ کسی ملک چلے بھی جاتے ہیں تو وہ ایئرپورٹ سے نہیں آگے نہیں جاسکے، ایک دو واقعات میں مسافر جعلی ٹیسٹ کے ذریعے بیرون ملک گئے ، جعلی ٹیسٹ پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں سے ملک کی بد نامی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کورونا کے کیسز دیگر ممالک میں جانے کی تردید کرتاہوں ، کورونا کی وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ، پاکستان سےدیگرممالک جانے والےکورونامثبت آنیوالےمسافروں کی شرح نہ ہونےکے برابر ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ جانیوالے صرف30مسافر وں میں کورونا مثبت آیا ، برطانوی ہائی کمشنر نے خود کہا کہ یہ حکومت کامؤقف نہیں یہ اخباروں میں آیا، کوئی مسافر برطانیہ گیا ، قرنطینہ کے 7ویں دن مثبت آیا تو پاکستان کا کیا قصورہے، پوری کوشش ہے کورونا سےمتاثرکوئی بھی مسافر بیرون ملک نہ جائے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بیرون ملک جانیوالےمسافر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، مجبوری کی بنا پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو ہی جانے کی اجاز ہے، سیر و تفریح اورگھومنے کیلئے جانیوالے مسافر بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے ہوسکتاہے کسی مزدور کوچھوڑکرسیر و تفریح پرجانیوالےکوپہلےواپس لائیں، ایسی کوئی بات نہیں کہ پاکستان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، سمندرپار پاکستانیوں نے تحمل سے کام کیا ان کا شکریہ اداکرتاہوں ، کورونا سے دنیا متاثرہےپاکستان صورتحال سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔

  • پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1296 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1296 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 اور 23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے اعدادو شمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کيسز 440 جبکہ پنجاب میں تعداد 425 ہوگئى، خیبرپختونخوامیں 180،بلوچستان میں 133 ، اسلام آبادمیں 27 ، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 23 افراد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں، سندھ میں14،پنجاب میں 3،اسلام آباد، کے پی کے میں2،2 مریض صحتیاب ہوئے، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصدہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 11 ہو گئی جبکہ وائرس کے7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 24 گھنٹےمیں ملک میں کوروناوائرس کے61کیسزرپورٹ ہوئے۔

    واضح رہے دنیابھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادپانچ لاکھ انچاس ہزارتین سوپانچ اور اموات چوبیس ہزارآٹھ سو اکہترہوگئی ہے جبکہ دنیامیں کوروناکے صحتیاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزارچھ سو چوون ہے۔