Tag: Corona death toll

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس اب تک 6لاکھ 30ہزار افراد کی جانیں لے گیا

    دنیا بھر میں کرونا وائرس اب تک 6لاکھ 30ہزار افراد کی جانیں لے گیا

    کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ53 لاکھ 75ہزارہوگئی، اس عالمی وبا نے اب تک 6لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا، امریکہ اس وبا کی شدید لپیٹ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ30 ہزار مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب تک انفیکشن سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 92 لاکھ تک ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور وائرس سے 1 لاکھ 46 ہزارسے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 33 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں وائرس کے زیادہ کیسز اس لیے ہیں کہ کیوں کہ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں کرونا وائرس نے بے پناہ تباہی پھیلائی، برازیل کے صدر جیر بولزونرو کا تیسری بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اب تک برازیل میں 82 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے جہاں 12 لاکھ 39 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 29 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں، گزشتہ روز بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 37 ہزار کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

  • کورونا میں مبتلا مزید 47مریض جان سے گئے،1918نئے کیسز رپورٹ

    کورونا میں مبتلا مزید 47مریض جان سے گئے،1918نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے47افراد انتقال کرگئے، وائرس میں مبتلا ایک ہزار 918نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے23ہزار11ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے1918کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے فعال کیسز کی تعداد57ہزار886ہوگئی، ملک کے مختلف شہروں اور قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج مریضوں میں سے1604کی حالت تشویشناک ہے۔

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے47افراد انتقال کرگئے، کورونا سے مجموعی اموات 5ہزار522ہوگئیں، گزشتہ 24گھنٹےمیں 14ہزار772کورونامریض صحت یاب ہوئے، اب تک ایک لاکھ 98ہزار509مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

     مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریضوں میں 60 فیصد کمی کا انکشاف

    واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی ڈیٹاسورس تحقیقاتی رپورٹ میں لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ ومشتبہ مریضوں میں 60فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 8سرکاری لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں اور 8 سرکاری لیبارٹریوں کی یومیہ ٹیسٹنگ استعداد 5750ہے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ7 روز سے یومیہ مریضوں کی تعداد 200 سے زائد سامنے آ رہی ہے جبکہ جولائی سے پہلے یومیہ مریضوں کی تعداد 1000سے زائد تھی۔

  • کورونا وائرس : پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148مریض جاں بحق

    کورونا وائرس : پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148مریض جاں بحق

    کراچی : پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،24گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے148افراد انتقال کرگئے، تعداد3ہزار903ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جان لیوا وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چار ہزار تک پہنچنے والی ہے۔

    این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے148افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3ہزار903ہوگئی، جبکہ24گھنٹے کے دوران4ہزار44نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے ایک لاکھ7ہزار760مریض زیرعلاج ہیں، جس میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد81ہزار307ہے، ملک میں24گھنٹے کےدوران21ہزار835ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں اب تک 11لاکھ71ہزار976کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد74ہزار70،پنجاب میں71ہزار191ہوگئی
    جبکہ خیبرپختونخوا میں23ہزار887،بلوچستان میں9817کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد1 ہزار710ہوگئی، گلگت میں1365،آزاد کشمیر میں930کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا سےاموات کی تعداد1602 ہوگئی، سندھ میں1161،خیبرپختون خوامیں869افراد کورونا سےانتقال کرگئے، کوروناوائرس سے بلوچستان میں108،اسلام آبادمیں115اموات ہوئیں، گلگت بلتستان میں 23اور آزاد کشمیر میں25 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کےمریضوں کیلئےدستیاب 1539میں سے571وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں
    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد55لاکھ679 ہوگئی جبکہ کوویڈ19 سے ہلاکتوں کی تعداد3 لاکھ46ہزار721تک پہنچ گئی ہے۔ 23لاکھ2ہزارسے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا سے99ہزارسے زائداموات،16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل میں22ہزار746افراد ہلاک،3لاکھ65ہزار213متاثر ہوئے۔ اسپین میں28 ہزار752ہلاک،2 لاکھ82 ہزار852 متاثر جبکہ برطانیہ میں36ہزار793ہلاک اور دو لاکھ59ہزار559متاثر ہوئے۔

    اس کے علاوہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد32ہزار785،2لاکھ تک ہوگئی اور29 ہزار858وائرس سے متاثر ہوئے، فرانس میں28ہزار367،بیلجیم میں9ہزار280،نیدر لینڈزمیں5ہزار822ہلاک اور ترکی میں4ہزار340،ایران میں7ہزار417،سعودی عرب میں390افراد ہلاک جبکہ بھارت میں4ہزار24ہلاک اورایک لاکھ38ہزار917متاثر ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 143 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے465 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 تک جاپہنچی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3391 ، سندھ میں 2217کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 1077 ، بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد میں 163 اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران 8 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد 143 ہوگئی، سندھ میں 47، پنجاب میں 37، کے پی کے میں 50مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5مریض اور وفاقی دارلحکومت میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 38 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 62 فیصد مقامی طور پر پھیلے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک1832 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6416افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں اب تک کورونا کے92 ہزار 584 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔