Tag: Corona-infected

  • کورونا سے آج مزید 92 مریض جان سے چلے گئے، متعدد کی حالت تشویشناک

    کورونا سے آج مزید 92 مریض جان سے چلے گئے، متعدد کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں51ہزار523کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2،028ٹیسٹ مثبت پائے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح3.93فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد53ہزار99ہوگئی، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد21ہزار22ہوگئی۔

  • بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    بھارت میں کرونا کا شکار شیر خوار بچہ ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست کرناٹک میں شیر خوار بچہ کرونا میں مبتلا ہوکر دم توڑ گیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس اور بلیک فنگس نامی بیماری نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد تڑپ تڑپ زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

    بھارت میں کرونا کی صورتحال اتنی بگڑچکی ہے کہ شیر خوار بچے بھی وائرس کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے علاقے شیوامگا کے رہائشی ایک سالہ بچے کی موت ہوئی ہے، جسے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اودھم نامی بچے کو اسپتال میں آکسیجن کی قلت کے باعث دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کے باعث شیرخوار راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والا شیرخوار بچہ اپنے ماں باپ کا ایکلوتا بیٹا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 53 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ تین ہزار 128 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔