Tag: corona lockdown

  • صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں گے تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق نے کئی دن سے اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو اپنے طور پر فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تین لہروں کا سب نے مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جب کورونا کی3لہروں کا سامنا کیاہے تو پھراپنا طریقہ کار کیوں بدلیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ آخر کراچی میں کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچی کیوں؟ وہ اس لیے کہ سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کراسکی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ انڈسٹریز کو مکمل بند نہیں کرسکتے، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، این سی اوسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

  • کورونا کا پھیلاؤ : بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع

    کورونا کا پھیلاؤ : بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع

    اسلام آباد : جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اسپتالوں کی صورتحال اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر آئے گا۔

    این سی اوسی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ وار2دن کی پابندی میں17مئی تک توسیع کردی۔

    این سی او سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ناگزیر ہوگا، حالات کی خرابی پرہائی رسک شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

    لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ فریقین کی مشاورت سے ہو گا، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ کا سد باب کیا جائے گا۔

    مجوزہ پابندیوں میں مارکیٹ، شاپنگ مالز، غیرضروری سروسز کی بندش ، تعلیمی اداروں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش شامل ہے, پاک فوج، ایف سی اور رینجرز سے بوقت ضرورت تعاون لیا جائے گاصوبوں کی درخواست پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے تعاون فراہم کریں گے۔

  • کویت : کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    کویت : کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    کویت سٹی : پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے کویت کے شہریوں کو دوران کرفیو باہر نکلنے کے لئے مخصوص اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد پابندی کے دوران باہر نکلنے کے اجازت نامے کی سروس ایک بار پھر بحال کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایگزٹ پرمٹ شہریوں اور تارکینِ وطن کو کرفیو کے دوران باہر جانے کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس اجازت نامے کی میعاد صرف دو گھنٹے ہوگی اور یہ صرف مخصوص وجوہات کی بناء پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    پابندی کے دوران استعمال ہونے والا اجازت نامہ طبی معائنے، مریض کے لئے ایمبولینس، خون عطیہ کرنے یا کوویڈ حفاظتی ویکسی نیشن وصول کرنے کے لئے استعمال کئے جاسکتا ہے۔

    یہ اجازت نامے نیچے درج کیے گئے لنک میں لاگ ان کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
    https://curfew.paci.gov.kw/eBadge

    پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر "کرفیو پرمٹ ایپلی کیشن” کو بھی بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پابندی کے اوقات میں سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے کارکن اپنے کام کرنے کی ذمہ داریاں پوری کر سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن دیئے گئے اجازت نامے کے مطابق مخصوص منزل تک رسائی کو ثابت کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہری اتھارٹی کی اس ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کے مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
    www.paci.gov.kw

     

  • کرونا لاک ڈاوٗن، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے بند

    کرونا لاک ڈاوٗن، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے بند

    میر پور آزاد کشمیر : کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاوٗن نافذ ہوگیا،لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کیلئے حکام نے مجسٹریٹس کو تعینات کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاوٗن نافذ کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ تک شادی ہالز بند رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔

    حکام نے لاک ڈاوٗن پر عمل درآمد کےلیے مجسٹریٹس تعینات کردئیے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردو نوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔

    ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

    ڈی سی بھمبر کا کہنا ہے کہ ضلع بھمبر کی یوسی کسگمہ میں 14 روز کےلیے اسمارٹ لاک ڈاوٗن ہوگا اور اس دوران نماز جنازہ کے اجتماعات میں صرف 50 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ منگلا پلپ دھان گلی اور جاتلاں پل سیل کردیا گیا ہے۔

  • لاک ڈاؤن کی اب کوئی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن کیسے ؟ ڈبلیو ایچ او نے بتادیا

    لاک ڈاؤن کی اب کوئی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن کیسے ؟ ڈبلیو ایچ او نے بتادیا

    نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی سینیٹائزر لگانا بھی لازمی امر ہے۔

    گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا لیکن یہ بہت ضروری ہے۔

    عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او) یورپی علاقے کے ڈائریکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ اگر95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن لگائے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچاجاسکتا ہے، میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا تاہم اس کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ اور ہاتھوں کے سینیٹائز کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہے لیکن ماسک بے حد ضروری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ہنس کلگو نے کہا کہ کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے اسکولوں کو بند کرنے کو مؤثر قدم یا طریقہ کار نہیں مانا جاسکتا کیونکہ بچوں اور نوجوانوں کو کورونا انفیکشن کا بنیادی کیریئر نہیں مانا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں کورونا لاک ڈاؤن کب نافذ کیا جائے گا ؟ اہم خبر آگئی

    سعودی عرب میں کورونا لاک ڈاؤن کب نافذ کیا جائے گا ؟ اہم خبر آگئی

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر اور مؤثر حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں تاہم اس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جیسے اقدام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشھلوب نے کہا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے گی ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا اور یہ فیصلہ متعلقہ کمیٹی کی سفارش پر ہی ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان سے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں حفاظتی انتظامات گے حوالے سوال کیا گیا تھا۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الوقت موسم تبدیل ہو رہا ہے، گرمی رخصت ہو رہی ہے اور موسم سرما آرہا ہے، اس موقع پر معاشرے میں خاندانی تقریبات بڑھ گئی ہیں ایسے میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات بہت ضروری ہیں جبکہ بعض لوگ احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں لاپروائی برتنے لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سکیورٹی اداروں نے ایک اچھی بات یہ نوٹ کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں سماجی شعور مضبوط ہوا ہے۔

    دوسری جانب منفی صورت حال یہ ابھرنے لگی ہے کہ جس طرح ایس او پیز کی پابندی کی جارہی تھی اب لوگ اس میں کوتاہی برتنے لگے ہیں، کئی لوگوں نے حفاظتی ماسک پہننا بند کردیا ہے جبکہ تقریبات کے حوالے سے بھی خلاف ورزیاں ہونے لگی ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سب لوگ، افراد ہوں یا ادارے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ حالات کے معمول پر آنے کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا ہے، ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

  • لاک ڈاؤن : سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاک ڈاؤن : سلطنت عمان نے اہم فیصلہ کرلیا

    مسقط : سلطنت عمان نے بدھ سے شاپنگ مالز اور کچھ تجارتی اور صنعتی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا ۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کے تحت رئیل اسٹیٹ، ٹریول ایجنسیاں، مینٹینس بزنس اور ڈرائی کلینرز کھولے جائیں گے تاہم صارفین کو کم از کم دو میٹر کی دوری کو برقرار رکھنا ہوگا۔

    ادھر مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا ہے کہ فرض نمازوں کے لیے مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ جمعے کو مساجد اور اتوار کو گرجا گھر بند رکھے جائیں گے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزیراعظم نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کا 25 فیصد تک ریستوران اور قہوہ خانے کھولنے کا بھی اردہ ہے۔ آئندہ اس پروگرام میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ قہوہ خانوں میں کورونا وائرس سے حفاظتی تدبیر کے تحت حقہ نوشی کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریستوران رات کو نو بجے اور قہوہ خانے 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    مصری وزیراعظم کے مطابق ہفتہ جون 27 سے سینما گھر کھول دیے جائیں گے۔ شائقین ہر سینما گھر اور تھیٹرمیں 25 فیصد کی گنجائش تک ہی آسکیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہ ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد قابو میں ہے۔ وزارت صحت اور اعلیٰ تعلیم کی وزارت حالات کو کنٹرول کیے ہوئے ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے زیادہ بڑا چیلنج عظیم قاہرہ کے حوالے سے ہے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ50 فیصد متاثرین کا تعلق قاہرہ، القلیوبیۃ، الجیزۃ سے ہے، 60 فیصد اموات کا تعلق بھی انہی تینوں مقامات سے ہے۔

  • لاک ڈاؤن : گریجویٹ فزکس ٹیچر چپس کا ٹھیلا لگانے مجبور

    لاک ڈاؤن : گریجویٹ فزکس ٹیچر چپس کا ٹھیلا لگانے مجبور

    کراچی : کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کردیا جس کے اثرات ایک عام انسان پر بری طرح پڑرہے ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث جہاں بہت سے شعبہ جات بند پڑے ہیں ان ہی میں سے ایک شعبہ درس و تدریس بھی ہے۔

    اسکول کالجوں اور ٹیوشن سینٹرز کی بندش کے باعث تنخواہیں نہ ملنے سے کئی اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور اہل خانہ کا پیٹ بھرنے کیلئے انہیں کوئی نہ کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا پڑرہا ہے۔

    ایک ایسی ہی مثال کراچی کے رہائشی فرحان عابد کی ہے جو ایک اچھے لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ فزکس کے ماہر استاد بھی ہیں،

    لاک ڈاؤن سے قبل فرحان عابد صبح کے اوقات میں کالج اور شام کو ایک کوچنگ میں ٹیچنگ کے فرائض انجام دیتے تھے اور اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ گھر کے اخراجات کا بوجھ بھی اٹھاتے لیکن موجودہ حالات کی ستم ظریفی کے دوران ان کی آمدنی کے تمام راستے بند ہوگئے۔

    ان حالات میں کہ ” مرتا کیا نہ کرتا ” کے مصداق انہوں نے اپنے اور اہل خانہ کی دال روٹی بحال رکھنے کیلئے مجبوراً اپنے علاقے میں چپس کا ٹھیلہ لگا لیا اور اس طرح ایک ماہر طبیعات آلو بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

    ایک یہ ہی نہیں خواتین اساتذہ نے بھی لاک ڈاؤن کے ایام میں آن لائن پکے پکائے کھانے اور فروزن فوڈز کی فروخت شروع کردی۔

    ایک خاتون ٹیچر اچار بنا کر اپنا گزر اوقات کرنے پر مجبور ہیں تو کوئی گھر میں پارلر کھول کر خواتین کو بیوٹیشن کی خدمات فراہم کررہی ہیں ۔

    اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر والدین طلباء و طالبات کی فیس بر وقت جمع کراتے تو تنخواہیں ملتیں، ہم کب تک حالات کے نارمل ہونے کا انتظار کرتے رہیں۔

  • لاہور کے تمام پارکس عوام کیلئے کھول دیے گئے

    لاہور کے تمام پارکس عوام کیلئے کھول دیے گئے

    لاہور : صوبائی حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور کے تمام پاکس کو عوام کیلئے کھول دیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور کے تمام پارکس عوام کیلئے کھول دیے گئے، تاہم پارکس میں واقع پلے لینڈ ایریاز بند رکھے جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام پارکس 75دن بعد کھولے گئے ہیں، مذکورہ پارکس صبح فجر کی نماز سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے، پارکوں میں آنے والے لوگوں کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

    حکومت نے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس کھولنے کے حوالے سے کوئی خاص شرائط بھی عائد نہیں کیں سوائے اس کہ عوام ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔

    خبر سن کر شہریوں کی خوشی دیدنی تھی، لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پارکوں کارخ کرلیا
    اس موقع پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ پارکس کھولنے کےحکومتی اقدام کو سراہتے ہیں، تمام اختیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پارکوں کارخ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئےصبح کی سیر اور ورزش بہت ضروری ہے، کورونا وائرس کے باعث پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے، کھلی فضامیں سیر اور ورزش پھیپھڑوں کے لئے بہت مفید ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ برائلرمرغیوں میں کورونا کی موجودگی کاسوشل میڈیا پر جعلی مراسلہ زیر گردش ہے، برائلرمرغیوں میں کوروناکی موجودگی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

  • علاقائی پروازیں کل سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

    علاقائی پروازیں کل سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

    کراچی : لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج اعلان کر دیا جائے گا، 16مئی سے علاقائی پروازیں اڑان بھریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگا،تاہم اس پر عمل درآمد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور سرین ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی طور پر فضائی آپریشن بحال کرنے کی 16مئی سے مشروط اجازت دینے پر پی آئی اے اور سرین ایئر لائن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    شیڈول کے مطابق کراچی لاہور پشاور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جا رہی ہیں، کرونا وائرس سے پہلے کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن اب 68 چلائی جائیں گی۔

    شیڈول میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے پہلے 228 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب ہفتہ وار32پروازیں چلائی جائیں گی، لاہور سے پہلے 151 پروازیں اندرون ملک چلائی جاتی تھیں، اب32چلیں گی، پشاور سے پہلے 26 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب 4، کوئٹہ سے پہلے 14 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں اب 6 پروازیں اڑان بھریں گی۔

    پی آئی اے کی پروازیں اب ہفتہ میں ایک دن چھوڑ کر چلائی جائیں گی۔ ایس او پی کے تحت ڈومیسٹک پرواز وں پر50فیصد مسافروں کا لوڈ ہوگا، دوران پرواز مسافروں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا، مسافروں کو ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار ہوگا، اندرون ملک جانے اور آنے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک آپریشن کی بحالی کے سلسلے میں سی اے اے نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر 29مئی تک پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔