Tag: Corona patient dead

  • مصر : اسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، کورونا کے 7 مریض ہلاک

    مصر : اسپتال میں خوفناک آتشزدگی ، کورونا کے 7 مریض ہلاک

    قاہرہ : مصر کے ایک نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑکنے سے کورونا کے 7 مریض ہلاک ہوگئے، گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں اسپتال کے 7 کارکن اور کئی لوگ جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے ایک نجی اسپتال میں خوفناک آتشزدگی میں کورونا وائرس سے متاثرہ سات مریض دم توڑ گئے۔

    مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق سکندریہ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل سامی غنیم نے بتایا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے اسپتال میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ اسپتال سکندر کے بشر علاقے کی ایک رہائشی عمارت میں واقع تھا، واقعے کے بعد مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مرنے والے تمام افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
    حادثے میں اسپتال کے انتظامی عملے کے 7 افراد بھی جھلس گئے، مرنے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ کی اطلاع دے کر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ مصر میں کورونا وائرس سے مزید 83افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2872 ہوگئی ہے۔منگل کے روز مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 1566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 66،754 ہوگئی ہے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے قبل روس کے شہر ماسکو کے ایک اسپتال میں ایسا ہی آتشزدگی کا ایک واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا جس میں وینٹی لیٹر پر موجود کرونا وائرس کے سات مریض ہلاک ہوگئے تھے آگ اسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔

  • ڈیڈی میں سانس نہیں لے پا رہا، بائے بائے، کورونا مریض نے سب کو رلا دیا

    ڈیڈی میں سانس نہیں لے پا رہا، بائے بائے، کورونا مریض نے سب کو رلا دیا

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا مریض نے مرنے سے قبل اہل خانہ کو اپنی تکلیف اور کیفیت سے آگاہ کیا، اسی دوران وہ موت کے منہ میں چلا گیا، اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھراپردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سے ایک بہت تکلیف دہ واقعہ سامنے آیا ہے، یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کورونا کے ایک مریض کی موت واقع ہوگئی۔ 34 سالہ مریض نے مرنے سے پہلے اپنے اہل خانہ کو کال اور ویڈیو میسیج بھی کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل روی کمار نام کا کورونا مریض گزشتہ رات چل بسا۔ اہل خانہ کو ملنے والے ویڈیو میسیج کے مطابق موت سے پہلے روی کمار نے کہا تھا کہ ڈیڈی میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ آکسیجن نہیں مل رہا ہے۔ بائے پاپا بائے۔

    اس حوالے سے متوفی کے اہل خانہ اسپتال انتظامیہ پر مسلسل الزام عائد کررہے ہیں کہ اسپتال کے اسٹاف نے وینٹی لیٹر کو ہٹا دیا تھا جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دقت ہوئی اور اسے اپنے دل کی دھڑکن رکنے کا بھی احساس ہو رہا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسپتال عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کا بیٹا تین گھنٹے تک تڑپتا رہا۔

    دوسری جانب اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ محبوب خان نے کہا کہ روی کمار نامی شخص 24 تاریخ کو داخل ہوا تھا اور 26 تاریخ کو اس کی موت واقع ہوگئی، اس کی طبیعت پہلے دن سے ہی بہت خراب تھی ہم نے ہر طریقے سے اس کی جانچ پڑتال کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے مریض سے آکسیجن یا وینٹی لیٹر نہیں نکالا تھا، روی کمار کو کورونا وائرس پھیپھڑے کے ساتھ ساتھ دل میں پر بھی بہت اثر کر گیا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ہوئی۔

  • بھارت کرونا وائرس : ایک مریض کی موت کے بعد اسپتال کا پورا عملہ قرنطینہ منتقل

    بھارت کرونا وائرس : ایک مریض کی موت کے بعد اسپتال کا پورا عملہ قرنطینہ منتقل

    جھاڑ کھنڈ : بھارت میں کرونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اسپتال اسٹاف کے سو سے زائد افراد کو وائرس کے شبے میں قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے گروگرام اسپتال میں ایک شخص کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد اسپتال کے اسٹاف اور دیگر کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا ہے، قرنطینہ جانے والے افراد کی تعداد سو سے زائد بتائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے اسپتال کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ گروگرام کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ایک ریٹائرڈ سرکاری اہلکار کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    ہلاک ہونے والے بریٹیو سوسائٹی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) کو 31 مارچ کو برین ہیمرج ہوا تھا اور اسے علاقے کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    جس کے بعد انہیں 16 اپریل کو گروگرام کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ ہفتے کے روز وہ چل بسے، رانچی کے ڈپٹی کمشنر رائے مہپترے نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال کے عملے اور اس کے اپارٹمنٹ کے دیگر رہائشیوں کو بھی قرنطین کردیا گیا ہے۔

    ان کے خون کے نمونے جانچ کے لئے لئے گئے ہیں حالانکہ اسپتال کو سیل نہیں کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جھاڑکھنڈ میں کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے جن میں 18 رانچی کے ہندپیری علاقے سے ہیں۔

    اس کے علاوہ رانچی کے صدر اسپتال میں ایک بچے کو جنم دینے والی خاتون میں بھی یہ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، حکام کے مطابق اس خاتون کے نومولود تین دن کے بچے کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔