Tag: corona positive

  • وزیراعلیٰ بلوچستان قرنطینہ میں چلے گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان قرنطینہ میں چلے گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرعبدالقدوس بزنجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کرونا کی علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اہم سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔

    ادھر بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24گھنٹےکےدوران بلوچستان میں کروناکی شرح3.09فیصد جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2.80فیصد رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد کی سطح پر آگئی

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران صوبےمیں کروناکے10نئےکیسز رپورٹ ہوئے، 7کیسزکوئٹہ اور1کیس خضدار،2کیس پنچگورسے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا سے ہونے والی اموات سے متعلق محمکہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا سےجاں بحق افرادکی تعداد374 تک جاپہنچی ہے۔

  • ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر پی سی بی نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ہونے والے میچ شیڈول کےمطابق ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر ٹیم کے اسکواڈ اوردیگر ارکان کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تمام ارکان کی رپورٹ منفی آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    تاہم ملتان سلطانز کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ میں کرونا کیسز مثبت ہونے کے باعث انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج شام میں میچ کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

  • کورونا ویکسین لگنے کے بعد کورونا مثبت آنے پر نئی تحقیق سامنے آ گئی

    کورونا ویکسین لگنے کے بعد کورونا مثبت آنے پر نئی تحقیق سامنے آ گئی

    لاہور : کورونا ویکسین لگنے کے بعد کورونا مثبت آنے پر نئی تحقیق سامنے آ گئی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ ویکسین لگنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی احتیاط کرنا ہرگز مت چھوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز لگنے کے بعد ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا مثبت آنے کی خبر کے معاملے پر ویکسین لگنے کے بعد کورونا مثبت آنے پر نئی تحقیق سامنے آ گئی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر قاری محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے 14 دن بعد اینٹی باڈی بننے شروع ہوتے ہیں، ویکسین لگنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی احتیاط کرنا ہرگز مت چھوڑیں، اس وقت دستیاب ویکسین ہی کورونا وائرس کے خلاف بہترین تحفظ ہے۔

    محمد عثمان نے کہا کہ ویکسین بہت سے اقسام کے خلاف موثر ہے جو انتہائی خوش آئند اور اہم ہے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگا کر زیادہ سے زیادہ محفوظ بنا رہے ہیں۔ اب تک 62 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائیں گے، عوام سے گزارش ہے کہ اپنے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی رجسٹریشن فوراََ کروائیں اور رجسٹریشن کے لیے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔

  • لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور میں ڈاکٹرز پر کورونا وائرس کا ایک بار پھر حملہ

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور شہر میں ڈاکٹروں پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ، شیخ زید اسپتال میں 9 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر احمد زمان، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر حیدر ، ڈاکٹر نعیم حیدر، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر شرجیل، ڈاکٹر حسن ،ڈاکٹر ماریہ یاسمین اور عبداحنان شامل ہیں۔

    کوروناوائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ شیخ زید ہسپتال میں 5 کورونا وائرس مریض زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 831 ہے اور 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار

    شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار

    نئی دہلی: بھارت میں‌ شادی کی تقریب میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار ہوگئے.

    غیرملکی خبررساں‌ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے کاسر گوڈ‌ میں‌ شادی میں‌ حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز ہوا میں‌ اڑا دی گئیں.

    شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کی طبیعت بگڑنے لگی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تو رپورٹ میں‌ دلہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے.

    پولیس نے معاملے میں‌ دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض‌ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا .

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی، اس شادی میں‌ کرونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن میں‌ شامل ہونے والے مہمانوں‌ سے کہیں‌ زیادہ لوگوں‌ نے شرکت کی.

    مزید پڑھیں: کرونا سے متاثر دلہا کے مرنے کے بعد 111 افراد وائرس کا شکار

    شادی کے دوران ہی کئی لوگوں‌ کو سانس لینے میں‌ دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کیا گیا.

    رپورٹ میں‌ پتا چلا کہ دلہا اور دلہن سمیت 41 افراد کرونا سے متاثر ہیں، واضح‌ رہے کہ کاسر گوڈ‌ میں‌ کرونا کے مریضوں‌ کی تعداد 658 ہے.

    یاد رہے کہ ریاست بہار میں‌ اس سے قبل ایک شادی کی تقریب میں‌ 111 افراد کرونا کا شکار ہوئے تھے اور شادی کے اگلے ہی روز دلہا کی وبا سے موت واقع ہوگئی تھی.