Tag: Corona rates

  • پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

    پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ، متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 5فیصد سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،ملک کے حساس 25اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 5 فیصد سے کم ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک کے 8اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ کی گئی ، جن میں مظفرآباد، میرپور، دیامر، اسکردو، صوابی،جہلم، گوجرانوالہ،گجرات شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی بلند ترین 4.28 فیصد یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی اور حیدرآبادمیں کوروناکی یومیہ شرح 1.74فیصد رہی۔

    اسلام آباد میں کوروناکیسزشرح 0.78فیصد ، راولپنڈی میں 0.60،لاہور میں 1.63فیصد ، بہاولپورمیں شرح 0.65، ملتان میں 1.16فیصد اور فیصل آبادمیں شرح0.19 رہی۔

    اسی طرح ، کوئٹہ میں 3.19فیصد ، پشاورمیں 1.03، بنوں2.84فیصد ، ایبٹ آبادمیں 3.37 فیصد ، مردان میں 0.61،نوشہرہ میں 0.81 فیصدریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی  شرح 10فیصد سے نیچے آگئی

    پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 10فیصد سے نیچے آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے ، متعدد شہروں میں کورونا کی شرح 10فیصد سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ملک کے حساس 25 اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے نیچے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی بلند ترین 9.09 فیصدیومیہ شرح بنوں میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 4.09 اور حیدر آبادمیں6.87 فیصد رہی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی شرح 1.65فیصد ، راولپنڈی میں 2.05فیصد اور لاہور میں شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح کوئٹہ میں کوروناکیسزکی یومیہ شرح 2.67فیصد اور پشاور میں کورونا کی یومیہ شرح 4.58 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق گلگت میں کوروناکی یومیہ شرح 7.84،اسکردو میں6.52 ، مظفرآباد میں 6.78، میرپور میں6.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔