Tag: corona relief fund

  • وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی؟

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی؟

    اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب 90 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا حجم4 ارب 90 کروڑ روپے ہوگیا، فوکل پرسن برائے کورونا ریلیف فنڈ خورشید عالم نے دل کھول کرعطیات دینے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ سےغریبوں کی امداد کر رہے ہیں۔

    یاد  رہے کورونا ریلیف فنڈ پر وزیر اعظم عمران خان نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی مجھے جو وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں پیسے دیں گے اگر ایک روپیہ آئے گا تو حکومت پاکستان چار روپے اس کے ساتھ دے گی۔

    واضح رہے 30 مارچ 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

  • وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ ،زلفی بخاری کی کوششوں سے بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار

    وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ ،زلفی بخاری کی کوششوں سے بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں  بڑی کمپنیاں تعاون کیلئے تیار ہے، ٹیلی نار کے سی او اے نے امدادی چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کےلئے عطیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری کی کوششوں سے بڑی کمپنیاں بھی تعاون پر تیار ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی ٹیلی نار کے سی ای اوعرفان وہاب کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری اور فیصل جاوید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    سی ای او ٹیلی نار نے ریلیف فنڈ کا امدادی چیک وزیراعظم کو پیش کیا، ٹیلی نار نے مجموعی طورپر 1.6 ارب روپے امدادی پیکج کااعلان کیا ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امدادی پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔

    وزیراعظم نےمشکل وقت میں بڑی کمپنیوں کی جانب سے عطیات کی فراہمی کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ فنڈنگ سےحاصل رقم عوام کیلئےصحت سہولتوں پرخرچ کریں گے۔

    گزشتہ روز انگلش بسکٹس مینوفیکچررکمپنی کی جانب سےبھی10کروڑ کاعطیہ دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری کے مزید ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطے جاری ہے، آئندہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر مزید رقم کورونافنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

    یاد رہے کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی، گزشتہ روز سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے بھی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔

  • اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز

    اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کی ہم آواز بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم کوویڈ 19 کے سبب آگے آئیں اور وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے ان مشکل وقتوں میں آپ کے ملک کو ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کا حصہ بنیں اور اپنے شہریوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

    یاد رہے کہ شوبز فنکار بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، اس سے قبل کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 4 ہزار 186 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے باعث 93 اموات ہوئیں اور 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے 1ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کیون پیٹرسن کی عمران خان کی تعریف، اوورسیز پاکستانیوں سے انکے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل

    کیون پیٹرسن کی عمران خان کی تعریف، اوورسیز پاکستانیوں سے انکے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔

    کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سہیل تنویر، دانش کنیریا، محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 4 ہزار 186 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے باعث 93 اموات ہوئیں اور 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے 1ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا غریب افراد کی مدد کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

    اسپیکر قومی اسمبلی کا غریب افراد کی مدد کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غریب افراد کے راشن کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب افراد کے راشن کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آئندہ ہفتے ڈاکٹرز کے لیے اسپتال میں سامان پورا ہوجائے گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کی خاطر مل کر کام کریں، فلاحی تنظیمیں جو کام کررہی ہیں ان کا مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ صوابی کے اسپتالوں میں پیرا میڈیکس اسٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ہے، اسد قیصر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا کورونا فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ 56 لاکھ روپے جمع کرائے تھے اور اسپیکر، ارکان، سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 سے 22 کے ملازمین نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔

    یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر کموڈور، ایئر وائس مارشل اور ائیرمارشل افسران 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے جب کہ پائلٹ آفیسر رینک سےگروپ کیپٹن تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔