Tag: Corona restrictions

  • بیجنگ اور اس کے اطراف متعدد علاقوں میں کرونا پابندیوں کا نفاذ

    بیجنگ اور اس کے اطراف متعدد علاقوں میں کرونا پابندیوں کا نفاذ

    بیجنگ: چین میں بیجنگ اور اس کے اطراف متعدد علاقوں میں کرونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، صوبہ سیچوان میں کرونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ سیچوان کے مخلتف شہروں میں 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ اور اس کے اطراف متعدد علاقوں میں کرونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے، چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں، اور ٹیکنالوجی ہب شینزین شہر کے 2 اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

    صوبہ ہوبائی میں لوگوں کو گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئیں، سنیما، بارز اور پارکس بند کر دیے گئے۔

  • سعودی عرب : ماسک نہ پہننے پر سخت سزا کا اعلان

    سعودی عرب : ماسک نہ پہننے پر سخت سزا کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ایس او پیز کے عمل درآمد پر سختی کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سعودی عرب نے ماسک نہ پہننے پر سخت سزا مقرر کردی ہے، تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ماسک کی پابندی کی سختی سے تاکید کی ہے۔

    ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھکنا خلاف قانون ہے، بصورت دیگر اس خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی غلطی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی اور جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے۔

    سعودی عرب میں دوبارہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ احتیار کرنے کی پابندی |  Khabrain Group Pakistan

    محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، وبا کو پھیلنے سے روکنے اپنی اور دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ماسک کی مسلسل پابندی کریں۔

  • پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ،  یکم  اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان کردیا اور کہا یکم اکتوبر سے  مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کی ،کورونا صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں ویکسین لگانے کےعمل کا جائزہ لیاگیا، ڈیڑھ سال سے پاکستان دنیا کی طرح کورونا کا مقابلہ کررہاہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ اس وبا سے نکلنے کا طریقہ کار ویکسینیشن ہے،بندشوں کافیصلہ شہروں میں ویکسینیشن لگانےکی بنیاد پرکیاجارہاہے، 8شہروں میں پہلی اکتوبر سے بندشوں میں کمی کرنے جارہے ہیں، ان 8شہروں میں ہدف کے مطابق ویکسینیشن ہوئی ہے، ان شہروں میں اسکردو،گلگت ،کوئٹہ پشاور،اسلام آبادراولپنڈی شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک ویکسینیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنارہےگا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے، اندرونی اجتماعات میں 200سے بڑھا کر300لوگوں کی شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم اکتوبرسے مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے، ان 8شہروں میں سینما ہالز ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھول دیئےجائیں گے جبکہ ڈائننگ ریسٹورنٹس میں موجودہ بندشوں میں توسیع کئےجارہےہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ مذکورہ 8شہروں میں ویکسینیٹڈٖ افرادکیلئےمزارات مکمل طورپرکھلے رہیں گے تاہم ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پالیسی برقرار رہے گی۔

    ویکسینیشن کے حوالے سے سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ 8کروڑ لوگوں کو ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے، جن میں سے 2کروڑ77لاکھ لوگوں کومکمل ویکسین لگ چکی ہے، انسداد پولیو مہم کےباعث ستمبرمیں ویکسینیشن عمل میں کچھ کمی نظرآئی ، سفر کیلئے 18سال سے عمرکےافراد کیلئےدونوں ڈوزضروری ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جن شہروں میں پابندیوں میں نرمی نہیں ہورہی وہاں کےشہری سےدرخواست ہےویکسینیشن کرائیں۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم : جاپانی وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم : جاپانی وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

    ٹوکیو : جاپان نے ملکی معیشت کی بحالی کے لئے کورونا وبا کی وجہ سے عائد کی گئی تمام پابندیاں اور ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے کہا ہے کہ جمعرات سے معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی تمام پابندیاں بتدریج اٹھا لی جائیں گی۔

    جاپان نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں عائد پابندیاں اور ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق جاپان کی حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں نافذ ایمرجنسی جمعرات کو ختم ہو جائے گی تاکہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جا سکے۔

    جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی حالت جمعرات کو ختم ہو جائے گی اور وائرس کی پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی تاکہ وائرس کی موجودگی کے باوجود روز مرہ کی زندگی دوبارہ شروع ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مزید عارضی کوویڈ 19 علاج کے مراکز قائم کرے گی اور ویکسینیشن جاری رکھے گی تاکہ مستقبل کے کسی بھی پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جا سکے۔

    ہائیڈے سوگا نے کہا کہ سرکاری افسران ویکسین پاسپورٹ اور وائرس کی جانچ پڑتال جیسے دیگر منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کےلئے مزید مراکز صحت قائم کرے گی جبکہ ویکسینیشن میں بھی تیزی لائی جائے گی۔اسی طرح ویکسین پاسپورٹ اور مزید وائرس ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

    اس رعایت کے بعد جاپان چھ ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ہنگامی صورتحال سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔ اپریل سے جاپان میں ایمرجنسی کی موجودہ حالت کو بار بار بڑھایا گیا ہے۔

    مذکورہ اقدامات پر عوامی مایوسی کے باوجود جاپان زیادہ محدود لاک ڈاؤن سے بچنے میں کامیاب رہا ہے، اس دوران جاپان میں کوویڈ 19 کے تقریباً 16.9 ملین کیسز اور 17،500 اموات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے جاپان نے  چھ ماہ قبل بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ آنے کے بعد دوبارہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکردی تھی اور یستوران، بارز مکمل طور پر بند تھے۔ جاپان میں کووڈ 19 کے 1.69 ملین کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ 17 ہزار 500 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • کویت سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں بحال

    کویت سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں بحال

    کویت سٹی : کورونا وبا کے باعث معطل ہونے والا فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بھارت اور مصر کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت اور مصر کے ساتھ آپریشن شروع جبکہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ پروازیں شیڈولنگ کی منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے نے وبائی بحران کے باعث ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد پاکستان، بھارت اور مصر کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کیں۔

    ڈی جی سی اے نے بتایا کہ سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش سے براہ راست پروازوں کے شیڈول آپریشن کا عمل جاری ہے۔

    دریں اثناء کویت ایئرویز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو مطلع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کویت ایئرویز پاکستان کے لئے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائے گا جو کہ ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد جبکہ ایک
    پرواز لاہور کے لئے ہو گی دوسری جانب گذشتہ روز جزیرہ ایئر ویز کی ایک پرواز کوچی (بھارت) سے جبکہ ممبئی سے کویت ایئر ویز کی 5 پروازیں کویت پہنچیں۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آپریشنز منصور الہاشمی نے بتایا ہے کہ وزراء کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد نے کویت اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کی آمد اور روانگی کا مشاہدہ کیا۔

    مصر اور بھارت کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بعد پاکستان سے ایک پرواز آئی جبکہ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی براہ راست پروازیں ابھی تک آپریشنل نہیں ہوئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ کچھ دنوں میں ان ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں ایئر لائنز کے لیے فلائٹ آپریشن شیڈول کرنے کے بعد شروع ہو جائیں گی۔

    فلائٹ شیڈول اور سیٹ شیئرنگ کے مطابق مصر سے آٹھ پروازیں، بھارت سے 5 پروازیں جبکہ پاکستان سے ایک پرواز آئی۔ تمام آنے والے مسافروں کو وزارت صحت کے ذریعہ درکار صحت کے اقدامات کی پابندی کرنی پڑی۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان

    کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان

    کراچی : کورونا لاک ڈاؤن میں کاروبار کی بندش سے پریشان تاجروں کو بڑی آسانی مل گئی، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز رات10بجے تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

    سندھ حغکومت نے کراچی کے تاجروں کیلئے خوشخبری سنادی، تاجروں کی بھوک ہڑتال اوراحتجاج رنگ لے آیا کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات10بجےتک کھولنے کی اجازت مل گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ڈپٹی کنونیر کراچی تاجرایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے بتایا ہے کہ ناصرشاہ نے رات 10بجے تک کام کی اجازت دینے کا بتایا اور اس کا نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کرنے کا بتایا گیا۔

    شرجیل گوپلانی کے مطابق ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات10بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔

  • کویتی حکومت کا غیر ملکی پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

    کویتی حکومت کا غیر ملکی پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

    کویت : کویت کی کابینہ نے مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ نے پاکستان، مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

    کابینہ نے آج بدھ کی شام اپنے اجلاس کے دوران  پاکستان ، مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزراء کونسل اپنے جاری اجلاس کے دوران کچھ معاشی مسائل اور کورونا وائرس سے متعلقہ دیگر امور سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کرے گی۔

    کویت کے باخبر ذرائع کے مطابق کابینہ نے آج بدھ کی شام اپنے اجلاس کے دوران پاکستان ، مصر ، بھارت اوردیگر ایشیائی ممالک جن میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

    باخبر ذرائع نے تجویز دی کہ ان ممالک کے لیے براہ راست پروازیں اگلے اتوار کو کھول دی جائیں گی۔ قبل ازیں ذرائع کو معلوم ہوا ہے کہ وزراء کونسل اپنی میٹنگ کے دوران کچھ معاشی مسائل اور "کورونا” سے لڑنے کی فائل سے متعلق دیگر بات چیت کرے گی۔

  • کورونا وائرس : بحرین میں بازار بند اور سفری پابندیوں میں مزید اضافہ

    کورونا وائرس : بحرین میں بازار بند اور سفری پابندیوں میں مزید اضافہ

    مناما : کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بحرینی حکام نے ریستوران، قہوہ خانے، تجارتی مراکز اور مالز مزید 15 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بحرینی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سدباب پر مامور قومی میڈیکل ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ گیارہ جون سے جمعہ25جون 2021 تک پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔

    تجارتی مراکز اور مالز پندرہ دن تک بند رہیں گے۔ ریستوران اور قہوہ خانے بھی بند رکھے جائیں گے تاہم ہوم ڈلیوری سروس اور ڈرائیو تھرو کی اجازت ہوگی۔

    اس کے علاوہ اسپورٹس سینٹرز، فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات ،سینما گھر اور تمام شورومز بھی بند رہیں گے۔ کانفرنسوں اور تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ کھیلوں کے پروگراموں میں شائقین کی شرکت ممنوع ہوگی۔ صالون (باربر شاپ)، بیوٹی پارلرز بھی بند رہیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں خصوصی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری اداروں کے ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیتے رہیں گے جبکہ 70فیصد تک ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

    تمام اسکولوں، کالجوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، کنڈر گارٹن میں حاضری منع ہوگی۔ آن لائن تعلیم پر اکتفا کیا جائے گا تاہم اس سے انٹرنیشنل امتحانات میں شرکت کرنے والے مستثنی ہوں گے۔

    بیان کے مطابق اس کے علاوہ بحرین آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے پر مامور قومی میڈیکل ٹیم نے کئی اداروں کو پابندی سے استثنی دیا ہے۔

    ان میں ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، جنرل اسٹور، کولڈ اسٹوریج، مچھلیاں، سبزیاں اور تازہ گوشت فروخت کرنے والی دکانیں ،بیکریاں ،پیٹرول پمپس اور گیس سروس سینٹر، صحت کے نجی ادارے، بینک اور منی چینجرز شامل ہیں۔

    کمپنیوں اور اداروں کے وہ دفاتر جہاں گاہکوں سے براہ راست رابطہ ضروری نہیں ہوتا- سامان کی درآمد و برآمد والے ادارے ،گاڑیوں کے ورکشاپ، گیراج اور فاضل پرزوں کی دکانیں، تعمیرات و اصلاحات کا سیکٹر، کارخانے، کمیونیکیشن کی دکانیں اور فارمیسیاں بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

    بحرین کی قومی ٹیم نے ہدایت کی ہے کہ پندرہ روزہ پابندی مکمل ہونے پر تمام ادارے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے۔ شہریوں اور مقیم غیرملکی پابندیوں کا احترام کریں۔

  • کورونا پابندیاں : برطانوی وزیراعظم نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    کورونا پابندیاں : برطانوی وزیراعظم نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    لندن : برطانیہ میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے باوجود برطانوی حکومت نے عوام پر کھلے مقامات میں جانے کی پابندی ختم کردی، تاہم شہریوں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں گھروں پر رہنے کے احکامات ختم اور کھلے مقامات پر کھیلوں کی اجازت دے دی گئی۔

    یورپ میں کورونا کیسز بڑھنے پر وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    چند روز قبل وزیراعظم نے پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیا تھا اور ساتھ ہی شہریوں سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے ختم ہونے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔

    علاوہ ازیں برطانیہ کے شاہی خاندان کی بڑی بہو اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران  لی گئی تصاویر پر مبنی ایک کتاب متعارف کرادی ہے۔