Tag: Corona SOPs

  • سعودی عرب : اسکول کے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت مل گئی

    سعودی عرب : اسکول کے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت مل گئی

    ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے مملکت کے تمام علاقوں میں قائم اسکولوں میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی ہے۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے 13 صوبوں میں موجود تمام شاخوں کے عہدیداران کو نئے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلاس رومز میں طلبہ سماجی فاصلے کی پابندی کے بغیر تعلیم حاصل کرسکیں گے، کورونا وبا سے پہلے کا ماحول بحال ہوجائے گا۔

    وزارت تعلیم نے پرائمری، مڈل اور ثانوی اسکولوں میں نصابی اورغیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت تعلیم نے گروپ سسٹم کی صورت میں اسکول آنے والا طریقہ کار ختم کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے طلبہ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر ایک گروپ کے لیے اسکول آنے کے دن متعین تھے۔

     

  • سعودی عرب : کورونا ایس اوپیز ختم کیے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    سعودی عرب : کورونا ایس اوپیز ختم کیے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں لگائی جانے والی پابندیوں میں سختی کے بعد اب نرمی کا اعلان کردیا۔

    سعودی وزارت سپورٹس نے پورے ملک میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ اسٹیڈیم میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی اب ضروری نہیں رہی ہے۔

    وزارت اسپورٹس نے کہا ہے کہ کھلے مقامات پر شائقین ماسک پہننے کے پابند نہیں ہوں گے البتہ انڈور مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔

    وزارت اسپورٹس نے بیان میں ہدایت کی کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ دکھانا ہوگا، ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • سعودی عرب : کیا کورونا ایس او پیز پر پابندی ختم ہوگئی؟

    سعودی عرب : کیا کورونا ایس او پیز پر پابندی ختم ہوگئی؟

    ریاض : سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی یومیہ تعداد90 فیصد اور نازک کیسز کی تعداد45 فیصد کم ہوگئی ہے۔

    سبق ویب کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے مثبت نتائج ملے ہیں تاہم وبا دنیا میں اب بھی موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی60 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور24 ملین سے زیادہ افراد دو خوراکیں لے چکے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے مملکت میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تجزیہ کیا جاتا رہے گا، اب تک کے نتائج امید افزاء ہیں البتہ ماسک حفظان صحت کے لیے معمول بن گئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ماسک کی پابندی ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ حالات کے تناظر میں کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب : فضائی مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    سعودی عرب : فضائی مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

    سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک آٹھ ماہ قبل لگائی تھی، کے لیے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دی گئی ہے۔

    بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والوں کا توکلنا ایپ پر امیون کا اسٹیٹس ختم ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ کسی سرکاری یا نجی ادارے کے علاوہ مارکیٹوں و عوامی مقامات پر نہیں جا سکتے۔

    ویکسین کے حوالے سے سفری پابندیوں کے بارے میں ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ  امارات سے آنے والے غیر ملکی جنہوں نے بیرون مملکت سے ویکسین لگوائی ہوں۔ کیا انہیں سعودی عرب آنے پر قرنطینہ کرنا پڑے گا؟

    اس پر جوازات کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق مملکت آنے والے ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں مملکت میں لگوائی ہیں انہیں مملکت آنے کے بعد قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔

    ایسے مسافر جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائیں وہ سعودی عرب آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ کریں گے۔

    ایسے مسافروں کو مملکت آتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ قرنطینہ کے پانچویں روز بھی پی سی آر  ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جس کی رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فائزر، اسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز لگائی جا رہی ہے۔

    سائنوویک اور سائنوفام ویکسینز جنہیں عالمی ادارہ صحت نے منظور کیا ہوا ہے، سعودی وزارت صحت نے ان کی بھی اجازت دی ہوئی ہے تاہم انہیں دیگر ممالک میں لگایا جاتا ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق مملکت میں ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کے بعد ویکسین کی بوسٹر ڈوز دی جاتی ہے جس کے بعد توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون ہوتا ہے۔

    ایک شخص نے جوازات سے دریافت کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے تین ماہ گزرے ہیں بوسٹر ڈوز کے بغیر بیرون مملکت سفر کیا جاسکتا ہے؟

    اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت سفر سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور کارآمد خروج وعودہ درکار ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزارت صحت کے ضوابط کے تحت ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک آٹھ ماہ قبل لگوائی ہے ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

    جو افراد بوسٹر ڈوز کے اہل نہیں ان کا توکلنا پر اسٹیٹس امیون ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز لگانے کے لیے توکلنا یا صحتی ایپ پر اپائنٹمنٹ حاصل کرنی ہوتی ہے، پیشگی وقت حاصل کرنے کے بعد مقررہ ٹائم پرسینٹر پہنچ کر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائی جاتی ہے۔

    ایسے افراد جو بوسٹر ڈوز کے اہل نہیں ہوتے ان پر سفری پابندی کے لیے بوسٹر ڈوز کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم انہیں سفر سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • پی ایس ایل کے لیے کرونا ایس او پیز تیار

    پی ایس ایل کے لیے کرونا ایس او پیز تیار

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کو کرونا کے وار سے بچانے کے لئے پی سی بی انتظامیہ نے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے پی ایس ایل کےلیےکرونا ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، جمعرات اور جمعے کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید 2،2کھلاڑی منتخب کرے گی، پی ایس ایل میں جنوبی افریقا کےکھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کےلیےدستیاب ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کےلیے12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اگر کسی اسکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا تاہم 9 کھلاڑی مثبت ہونے پر میچ کو منسوخ کردیا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا، کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، اسی تناظر میں ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کردیا گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2ٹیمیں سفرکریں گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

     

  • بحرین میں اومیکرون : عوام کیلئے سخت احکامات جاری

    بحرین میں اومیکرون : عوام کیلئے سخت احکامات جاری

    مناما : بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تشخیص کے بعد حکومت نے اس کو پھیلاؤ سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا،

    بحرین میں حکام نے19 دسمبر سے31 جنوری 2022 تک کورونا وائرس یلوالرٹ لیول کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے اگر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سات دن کے لیے اوسطاً 51 تا 100 مثبت کیسز سامنے آنے پر یلو لیول الرٹ رہے گا۔

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بحرین میں بنائی گئی نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یلو لیول الرٹ کا فیصلہ صحت عامہ کو ترجیح دینے کے نقطہ نظرکے مطابق ہے اور یہ فیصلہ نظرثانی سے مشروط ہے۔

    ٹاسک فورس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں قائم کیے گئے صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔

    یلو الرٹ لیول پروگرام کے تحت بحرین میں صرف ویکسین شدہ گرین شیلڈ ہولڈرز افراد کو عوامی مقامات کے علاوہ شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے شاپ اور حجام کی دکانوں کے ساتھ ساتھ انڈور جمز اور سپورٹس ہالز تک رسائی حاصل ہوگی۔

    واضح کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے پہلے ہی کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے وہ گرین الرٹ لیول کے طریقہ کار پرعمل کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ شخص بیرون ملک سے آیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ کس ملک کا سفر کرکے آیا ہے۔

  • کورونا وائرس : سعودی عرب میں تجارتی مراکز پر نئے قوانین کا نفاذ

    کورونا وائرس : سعودی عرب میں تجارتی مراکز پر نئے قوانین کا نفاذ

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے بازاروں اور عوامی مقامات پر نئی پابندیوں کونافذ کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے 29 رمضان المبارک کو جو قواعد و ضوابط جاری کیے گئے تھے ان میں مزید تین ضوابط کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی پابندیاں تجارتی اداروں ، مالز اور تقریبات کے حوالے سے عائد کی گئی ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے اس حوالے سے جن

    خلاف ورزیوں کا بتایا ہے ان میں تجارتی اداروں اور مالز وغیرہ میں غیر ویکسین یافتہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔

    دوسری خلاف ورزی تجارتی مالز جن کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 100 افراد کی ہے وہاں گیدرنگ پرمٹ کو استعمال نہ کرتے ہوئے گنجائش سے زائد افراد کو اندر جانے کی اجازت دینا جبکہ تیسری خلاف ورزی کسی بھی تجارتی ادارے میں مقررہ حد سے زیادہ افراد کا بیک وقت موجود ہونا شامل ہے۔

    ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے مقررہ سزا میں تبدیلی بھی کی گئی ہے، متعلقہ ادارے کے انسپکٹر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا جس کے تحت خلاف ورزی کی مرتکب ادارے کو چھ ماہ تک کےلیے سیل کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع نے اس امر پر زور دیا کہ مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے خلاف ورزیوں سے بچا جائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

  • یو اے ای: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان

    یو اے ای: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان

    ابوطبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز کی روک تھام کے لئے بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف ال شمسی نے اس سلسلے میں ایک فہرست جاری کی ہے، فہرست میں جرمانے کی حدود کا تعین کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور دوسروں کی حفاظت کے لئے قوانین پر عمل کریں۔

    جرمانوں کو متعدد کتیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

    پچاس ہزار جرمانہ

    لازمی اسپتال میں داخل ہونے کی خلاف ورزی کرنایا مطلع کئے جانے کے باوجود تجویز کردہ علاج سے گریز کرنا،قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنا۔

    .شاپنگ مالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی

    بیس ہزار جرمانہ

    دھوکہ دہی یاغلط معلومات فراہم کرنا، جان بوجھ کر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تفصیلات نہ ظاہر کرنا، یا متعلقہ حکام کی ضرورت کے مطابق قرنطینہ کے طریقہ کار کو مکمل نہ کرنا۔

    بیرون ملک سے ملازمین یا گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنا اور ان کی آمد کا چھپانا، یامتعلقہ حکام کی ضرورت کے مطابق انہیں قرنطینہ کے طریقہ کار کے تابع نہ کرنا۔

    نجی اداروں میں قرنطینہ کرنا۔ کووڈ کی تشخیص ہونے کے باوجود صحت کے حکام کو آگاہ نہ کرنا۔

    دس ہزار جرمانہ

    کنٹیکٹ ٹریسنگ ایپ پر رجسٹر نہ کرنا، یا ٹریکنگ ڈیوائس نہ پہننا،جان بوجھ کر ڈیوائس کو نقصان پہنچانا، ای ٹریکنگ میں نقص ہونے پر کال سینٹر کومطلع نہ کرنا۔

    مقررہ کردہ کارکنوں یاکرونا سروس فراہم کرنے والوں سے باقاعدہ پی سی آر ٹیسٹ نہ کرانا۔

    اجتماعات،اجلاسوں اور تقریبات میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنا

    پانچ ہزار جرمانہ

    پوسٹرز لگانے کی عدم تکمیل کے لئے یہ بتاتے ہوئے کہ سہولیات اور مراکز میں سروس کرنے والوں نے منظور شدہ ویکسین مکمل کرلی یا وہ باقاعدگی سے پی سی آر ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

    ایس او پیز کے برخلاف ہونے والے اجتماعات میں مدعو کرنے پر

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر

  • وزیر بنتے ہی ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں ، ویڈیو وائرل

    وزیر بنتے ہی ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں ، ویڈیو وائرل

    کراچی: وزیرسوشل ویلفیئرسندھ ساجد جوکھیو نے کرونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ساجد جوکھیو نے وزیربننےکی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی ہی حکومت کی جانب سے عائد کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا،تقریب کا انعقاد گلشن حدید کےایک شادی ہال میں کیا گیا، پولیس کارروائی کےبجائے تقریب کی سیکیورٹی پرمامور رہی،مقامی ایس ایچ اوخود تقریب میں بحیثیت مہمان شریک ہوئے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ساجد جوکھیو کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن تاجروں اورغریبوں کیلئے ہے، صوبائی وزرا کے لئے کوئی قانون یا ایس او پیز نہیں، وزیربنتے ہی انہیں قانون کوروندنے کا اختیارمل جاتاہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود نجی تقاریب میں شرکت کررہےہیں، کرونا وبا کی آڑ میں سندھ حکومت کےدشمن فیصلے ملک کےخلاف سازش ہیں، سندھ حکومت کی ڈرامےبازیاں صرف معیشت کی تباہی کیلئےہیں، واضح ہورہا ہے کہ سندھ میں پی پی کےعلاوہ سب کےلیےلاک ڈاؤن ہے۔

     

  • کورونا کی چوتھی لہر،  وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    کورونا کی چوتھی لہر، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر صوبےبھرمیں کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،دیگرمقامات کی چیکنگ کریں اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا آئندہ بھی اٹھائیں گے، ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےکےباعث کیسزمیں اضافہ ہورہاہے اور بےا حتیاطی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ حکومتی ہدایات پرعمل کریں ، چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور حکام کو ہدایت دی گئی کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونے پائے۔

    زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔