Tag: Corona test

  • کورونا کے وار جاری :  46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، این آئی ایچ

    کورونا کے وار جاری : 46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، این آئی ایچ

    اسلام آباد : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق46 افراد آج وبا سے متاثر ہوئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 396کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔

     

    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • کوویڈ19: کویتی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت دے دی

    کوویڈ19: کویتی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت دے دی

    کویت : وزارت صحت کویت کی جانب سے کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق اگلے اتوار کے روز سے ہوگا ۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کویت میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 14 دینار مختص کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول میڈیکل سروسز امور وزارت صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر فاطمہ النجار نے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم سے کم 14 کویتی دینار کرنے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

    اس فیصلے کا اطلاق اگلے اتوار کے روز سے ہوگا اس کے علاوہ النجار نے گذشتہ روز جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ اینٹیجن ٹیسٹ کی قیمت کو بھی کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    چاہے اسے نجی فارمیسیز سے خریدا جائے یا علاج معالجے کے سینٹر میں استعمال کیا جائے اس ٹیسٹ کی ذیادہ سے زیادہ قیمت 3 دینار ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ان ٹیسٹوں کی قیمتوں کی مسلسل تشخیص اور ان کے متواتر جائزے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

  • بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    مناما : بحرین کی حکومت نے کنگ فہد پل کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں کی ہے۔

    اس حوالے سے بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بحرین آنے والے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے علاوہ دوسرے مسافروں سے پل پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

    کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، وہ 72 گھنٹہ پہلے کیا جانے والا پی آر سی دکھا کر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

    فیصلے پر عملدرآمد اتوار 17 جنوری سے ہوگا تاہم تمام مسافروں کو تطمن، صحتی اور الحصن وغیرہ جیسی سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

    وزارت صحت کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو ایپ نہ ہونے کی صورت میں 72 گھنٹہ پہلے پی آر سی ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ دکھانا ہوگا۔

    وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کنگ فہد پل پر مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور سفری کارروائی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو چاہیے کہ بحرین میں قیام کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

  • لاہورہائیکورٹ کا 2جولائی کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم

    لاہورہائیکورٹ کا 2جولائی کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم

    لاہور : ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں7جولائی تک توسیع کرتے ہوئے 2جولائی کو ان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا شہبازشریف کی جانب سےنئی درخواست دائر کی گئی؟

    وکیل نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دی گئی، 14دن گزرنےکےباوجودشہبازشریف میں کوروناکی علامات ہیں، جس پر عدالت نے پوچھا ضمانت منظوری کےبعد7دن میں مچلکوں پردستخط کیوں نہیں کرائےگئے؟

    وکیل نے جواب دیا کہ شہبازشریف نےدستخط کرنےلاہورہائی کورٹ آناتھالیکن کورونامثبت آگیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ہی نہیں کرایا تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کوروناکےمریض ہیں۔

    وکیل نیب نے کہا شہبازشریف نے25 جون کوکوروناٹیسٹ کراناتھالیکن نہیں کرایا، اس طرح توشہبازشریف وقت مانگتےجائیں گے۔

    لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں7جولائی تک توسیع کردی اور 2جولائی کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے شہبازشریف کاکوروناٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

  • دورہ انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل

    دورہ انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل

    کراچی : دورہ انگلینڈ سے قبل ملک کے چار مختلف سینٹرز  میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لے لیے گئے، قومی ٹیم کا اسکواڈ 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے مختلف شہروں میں قائم چار مختلف سینٹرز میں لیے گئے۔

    کووڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی  تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب شعیب ملک کا کورونا ٹیسٹ بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی کھلاڑیوں کے کووڈ19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کرے گا۔

     نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کے کورونا ٹیسٹ صبح9بجے سےشروع ہوئے، جہاں سرفرازاحمد، فواد عالم،سہیل خان، اسدشفیق، شان مسعود، محمد حسنین ،کاشف بھٹی کے ٹیسٹ لیے گئے۔

    اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا، شان مسعود، فوادعالم اور سرفراز احمد کرونا ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے دے کر داپنے گھروں کو روانہ ہوگئے، اس کے علاوہ بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان کا ٹیسٹ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں لیا گیا،

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ28جون کو انگلینڈ روانہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں3ٹیسٹ اور3ٹی20میچز کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز5اگست جبکہ ٹی20میچز28اگست سے شیڈول ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا
    نہیں ہوگا، اس سلسلے میں پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی  سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

  • آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق ، ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق ، ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    کراچی : آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوں گے،اس سلسلے میں ٹیمیں بنادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کیلئےکورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےاراکین کولازمی کوروناٹیسٹ کرانا ہوگا ، سندھ اسمبلی کا اجلاس3 جون کو ہوگا۔

    اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نےاراکین اسمبلی کےکوروناٹیسٹ کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دے دیں ، اسمبلی سیکریٹریٹ کی درخواست پرٹیم متعلقہ شہروں میں ہی ٹیسٹ کیلئےنمونےحاصل کرے گی۔

    سندھ اسمبلی کےاسٹاف کے بھی کوروناٹیسٹ ہوں گے، حکومت واپوزیشن میں سندھ اسمبلی اجلاس میں کم تعداد میں ارکان کی شرکت پراتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 60سال سے زائد عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ارکان کو نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

    خیال رہے شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 8 مہوگئی ، جس میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا تھا ، اس سے قبل ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ
    رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔

  • فیصل ایدھی سے ملاقات، ذاتی معالج کا وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

    فیصل ایدھی سے ملاقات، ذاتی معالج کا وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کو رونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا، وزیراعظم نے کورونا وائرس کے شکار فیصل ایدھی سے5  روز قبل ملاقات کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ کے پیش نظر عمران خان کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

    خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی ان دنوں اسلام آباد میں ہیں جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ لیا ، جو مثبت آیا ، اس سے پہلے 15 اپریل کو کو فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمرن خان سے ملاقات کی تھی اورکورونا فنڈ میں ایک کروڑروپے عطیہ کئے تھے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےبھی ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے ، سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کوروناٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کوہدایت جاری کی۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سےپہلے ان کے بیٹے کا بھی کوروناٹیسٹ پازیٹوآیاتھا، جس کے بعد فیصل ایدھی کوکچھ دن گھرمیں رہنےکی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4دن سےاسلام آبادمیں تھےشک ہےوائرس وہیں سےمنتقل ہوا۔

  • جناح اسپتال میں روزانہ 100 کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    جناح اسپتال میں روزانہ 100 کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی : ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جناح اسپتال کی بائیوسیفٹی لیبارٹری میں یومیہ100کورونا ٹیسٹ ہونگے، گلگت بلتستان کے طلبہ کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی ہے جس کے تحت جناح اسپتال میں پہلی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب قائم کردی گئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں قائم بائیو سیفٹی لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، اس لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے یومیہ سو ٹیسٹ ہونگے، اگلے مرحلے میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جائے گی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال انتظامیہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے فنڈز مختص کرکے لیب کے قیام کی منظوری دی تھی، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے کھوکھلے دعوے کرتے ہیں کیونکہ سندھ حکومت ڈیلیور کرتی ہے، ہم عوامی خدمت پریقین رکھتےاور عمل کرتے ہیں۔

    گلگت بلتستان کے طلبہ کی مشروط واپسی کا فیصلہ 

    علاوہ ازیں سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ کی فریاد سن لی گئی، سندھ حکومت نے گلگت بلتستان واہس جانے کے خواہشمند طلبہ کو این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 2570طلبہ کی واپسی سے پہلے ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، سندھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ جو طلبہ واپس جانا چاہتےہیں انہیں این او سی دیا جائے گا، گلگت بلتستان کے طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

  • اسلام آباد : قرنطینہ منتقل ہونے والے ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد : قرنطینہ منتقل ہونے والے ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

    اسلام آباد : پولی کلینک کےقرنطینہ منتقل ہونے والے ڈاکٹروں کےکوروناٹیسٹ کافیصلہ کرلیا گیا ، قرنطینہ میں منتقل افرادمیں 26 ڈاکٹر، عملے کے 4 افراد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولی کلینک کےقرنطینہ منتقل ہونے والے ڈاکٹروں کےکوروناٹیسٹ کافیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولی کلینک ہاسٹل سے 30 افراد کو قرنطینہ منتقل کیاگیا، قرنطینہ میں منتقل افرادمیں 26 ڈاکٹر، عملےکے4افرادشامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تمام افرادکےکوروناٹیسٹ کافیصلہ احتیاطی تدابیر کےطور کیا گیا ، ہاسٹل میں رہائش پذیر 7 ڈاکٹروں کاگزشتہ رات کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد، پولی کلینک کے ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق

    پولی کلینک کے ڈاکٹرمیں گزشتہ روز کورونا کی تصدیق ہوئی ، وائرس کی تصدیق پرہاسٹل کے رہائشی ڈاکٹروں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، متاثرہ ڈاکٹر نے بیرون ملک سفر نہیں کیا، ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز ہاسٹل کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1296 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 اور 23 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔