Tag: Corona Test positive

  • وزیر صحت پنجاب  یاسمین راشد کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی صحت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کا ایک بار پھر کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پنجاب کو تیز بخار، کھانسی کی علامات ہیں، کرونا ٹیسٹ کرانے پر رپورٹ مثبت آئیں۔

    واضح رہے کہ یاسمین راشد رواں ماں کے دوران دوسری بار عالمی وبا کرونا کا شکار ہوئی ہیں ، ان کا 4 جنوری کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم 5 روزہ آئسولیشن کے بعد 9 جنوری کو ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر صحت پنجاب تیسری بار کرونا وبا کا شکار ہوئی ہیں جبکہ وہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی نبردآزما ہیں حال ہی میں ان کی کیمو تھراپی بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کے سر کے تمام بال جھڑ گئے تھے۔

    بریسٹ کینسر سے لڑنے کے دوران بھی یاسمین راشد نے اپنی سیاسی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تھی جس پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے ان زبردست خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

  • اہم حکومتی شخصیت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اہم حکومتی شخصیت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر داخلہ برائے احتساب نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی، شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 63 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 117 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں اب تک 5 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 173 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • سعودی عرب سے آنے والے  مزید 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    سعودی عرب سے آنے والے مزید 10 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

    کراچی : سعودی عرب سے کراچی آنیوالے 10 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافروں  میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ برقرار ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے 10مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 10مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،مسافروں کو قرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آبادمنتقل کردیا گیا ہے۔

    چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب سے آنے والے27مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے 153مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت کی ٹیموں نے خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ لیے جا ‏رہے ہیں اور بغیر ٹیسٹ کے کسی ‏بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانے کی اجازت نہیں جارہی تاہم رپورٹ مثبت ‏آنے پر مسافر کو ‏اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

  • سربیا اولمپک : ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سربیا اولمپک : ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ٹوکیو : کشتی رانی کی سربیائی ٹیم کے ایک رکن کا ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پہنچنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

    یہ دوسرا وفد ہے جس کے رکن کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ یوگنڈا کی ٹیم کے دو ارکان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    چپّو سے کشتی رانی کا کھلاڑی جو عمر کے 30 کے پیٹے میں ہے، اُس کا ہوائی اڈے کے ایک قرنطینہ مرکز میں وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اُس کی ٹیم کے چار ساتھی کھلاڑیوں کو متاثرہ شخص سے قریبی رابطے والے افراد قرار دے دیا گیا ہے۔ تمام ارکان کو دو ہفتوں کے قرنطینہ کے تحت رکھا جا چکا ہے۔

    بحیرۂ جاپان کے ساحل پر واقع تویاما پریفیکچر کا ’نانتو‘ شہر سربیائی ٹیم کی کھیلوں سے قبل کی تربیت منسوخ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کی اُسے 18 جولائی تک میزبانی کرنی تھی۔

  • وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ کرونا کی معمولی علامات ہیں، میں خود کو بہتر محسوس کررہا ہوں، انشااللہ جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔

    گذشتہ روز و زیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

    اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بھی قرنطینہ میں ہے، چند روز قبل وزیر خزانہ کی ملاقات کرونا مثبت شخص سے ہوئی تھی، اس پہلے بھی کئی حکومتی شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں کرونا ویکسین لگوائی تھی۔

  • سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کا شکار

    سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بھی کورونا وائرس کے حملے سے نہ بچ سکیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی کمنٹری پینل میں شامل قومی  ویمنز  ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،  ثنا میر کو فوری طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی نے پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو احتیاطاً ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

     ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 895 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 39 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 797رہی۔

  • اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،اے این پی رہنما نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام بلور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اس حوالے سے بلور خاندان کی بہو اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ غلام احمد بلور کی طبیعت گزشتہ دو روز سے خراب تھی، غلام بلور گھر پر قرنطینہ میں ہیں ،انہیں نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

    اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 42,125 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

  • کراچی : خاتون رکن سندھ اسمبلی بھی کورونا  وائرس میں مبتلا

    کراچی : خاتون رکن سندھ اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلاشرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے منگلاشرما نے میڈیا کو بتایا کہ  میرے شوہرنےحال ہی میں بلوچستان کا سفرکیا تھا میرے شوہر اور  میں نے علامات محسوس ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا، جس میں دونوں کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے گھر میں آئیسولیٹ ہیں، واضح رہے کہ منگلا شرما ایم کیوایم کی اقلیتی مخصوص نسشت پر ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 737 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 336 تک پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں : قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نصرت کرونا سے متاثر

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 31 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 8 ہزار 812 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔