Tag: Corona Vaccination Centers

  • پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے

    پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ہر ضلع میں مرکزی ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے اور ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئےگئے، 24 گھنٹے میں ایک لاکھ68ہزار 7سو افراد نے ویکسین لگوائی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرپنجاب میں تقریباً46لاکھ افرادویکسین لگواچکےیں، کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔

    اپنےاوراپنےپیاروں کوکوروناسےبچانےکےلئےماسک پہنیں اور متعلقہ ادارے،محکمے حکومتی گائیڈلائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔

  • کورونا ویکسینیشن  ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکز بنانے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہر ضلع اورتحصیل میں 2درسگاہیں بطورویکسی نیشن مراکز استعمال ہوں گی۔

    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے تعلیمی اداروں کےنام طلب کرلئے گئے ہیں ، مجوزہ مراکزمیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کورنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکزبنانےکی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالجز کے ایک لاکھ سے زائد عملےکی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔

    یاد رہے  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

  • کورونا ویکسینیشن سینٹرز کو یکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن سینٹرز کو یکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سے فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور 30 جنوری تک ویکسینیشن سینٹرزمیں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کے لیے تیاریاں جاری ہے ، اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کویکم فروری سےفعال کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے ضلعی محکمہ صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کومراسلہ بھجوادیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ویکسینیشن سینٹرزمیں کام30 جنوری تک مکمل کرنے اور 14 ویکسینیشن سینٹرزمیں مطلوبہ سہولیات30جنوری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرزمیں عملہ یکم فروری کوتعینات ہوگا اور کوروناویکسین کی دستیابی پرویکسینیشن کے پہلے فیزکا آغاز ہوجائے گا، اسلام آبادکے ہر کورونا ویکسینیشن سینٹرمیں 3رکنی عملہ تعینات ہو گا۔

    یاد رہے وفاقی دارالحکومت میں ویکسی نیشن مراکز کی تعداد بڑھا کر 14 کر دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مراکزکی تعداد میں اضافےکافیصلہ عوامی سہولت کےپیش نظرکیاگیا۔

    اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں ویکسی نیشن مراکزقائم ہیں، اسلام آباد کے 6سرکاری اسپتالوں میں ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں پمز ،سی ڈی اے اسپتال ، پولی کلینک، فیڈرل گورنمنٹ اسپتال ، سوشل سیکورٹی اور نرم اسپتال شامل ہیں۔

    اسلام آباد کے 5دیہی ، بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی، بہارہ کہو،سہالہ،ترلائی کے دیہی، شاہ اللہ دتہ، تمیر کے مراکز صحت سمیت سی ڈی اے کےآئی 8 اور ایف 11 میڈیکل سینٹرز میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔