Tag: corona-vaccinators

  • تنخواہ سے محروم طبی عملے کا دھرنا : ویکسی نیشن کا عمل تاحال معطل

    تنخواہ سے محروم طبی عملے کا دھرنا : ویکسی نیشن کا عمل تاحال معطل

    کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں طبی عملے کی ہڑتال کے باعث ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔

    ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ اوایسٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔

    تنخواہوں سے محروم ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے دوسرا مرحلے میں پی آئی بی کالونی میں واقع کے ایم سی اسپتال کے باہر احتجاج جاری ہے۔

    گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کے باعث کراچی ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔

    ویکسی نیٹرز کے احتجاج کا آج گیارواں دن ہے، ویکسی نیٹرز نے ڈی ایچ او آفس کے مرکزی دفتر کے سامنے راستہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادئیگی کیلئے تیار نہیں ہے، تنخواہوں کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    مظاہرے اور احتجاج کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے خواہش مند شہری وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین سے محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ضروری قرار دی جارہی ہے۔ طبی عملہ ہڑتال کے باعث ویکسین لگانے سے انکاری ہے، حکومت تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائے۔

  • پاکستان میں  کورونا ویکسینیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکر گئی

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکر گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکر گئی ، اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد میں دن بدن اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سےتجاوزکر گئی ، 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان نے ایک دن میں 10 لاکھ کورونا ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا تھا ، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔