Tag: Corona vaccine

  • کیوبا کی کورونا ویکسین مؤثر ہے، سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

    کیوبا کی کورونا ویکسین مؤثر ہے، سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

    ہوانا : کیوبا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی موثر اور محفوظ ہے، مذکورہ ویکیسن عالمی ادارہ صحت کے معیار پر بھی پورا اترتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کی کوویڈ-19 ویکسین ابدالا کے 92.28 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اس ویکسین کو تیار کرنے والے سینٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (سی آئی جی بی) نے یہ دعویٰ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان سی آئی جی بی نے کہا ہے کہ ابدالا 92.28 فیصد موثر پائی گئی ہے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر پورا اترنے والی یہ دوسری ویکسین ہے۔”

    اس سے قبل کیوبا کی بائیوٹیک کمپنیوں کے ایک گروپ بائیوکابا فارما نے فنلے انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ سوبرانا 01 سوبرانا 02 ویکسین کو 62 فیصد موثر پایا تھا۔

    اب تک کیوبا کے ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف پانچ ویکسین تیار کی ہیں۔ سوبرانا 01 ، سوبرانا 02 ، سوبرانا پلس ، ابدالہ اور ممبیسہ۔ سوبرانہ 02 اور ابدالہ کو صنعتی طور پر تیار کیا جارہا ہے۔

  • پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار

    پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد کوویکس سے ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہے ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کوویکس نے پاکستان کو ویکسین فراہمی میں تاخیر سے آگاہ کر دیا، کوویکس سےویکسین فراہمی میں تاخیرناگزیروجوہات کی بناپرہوئی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ رواں ماہ کے آخر میں ملناتھی تاہم اب کوویکس سےکورونا ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملےگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو جولائی میں کوویکس سے ویکسین کی تیسری کھیپ ملےگی، اس سے قبل پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 2کھیپ مل چکی ہیں، پاکستان کو پہلی کھیپ 8 اور دوسری 28 مئی کو فراہم کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس جولائی میں ایسٹرازنیکا کی 12لاکھ38ہزارڈوزفراہم کرےگا جبکہ پاکستان کوکوویکس سے ویکسین کی چوتھی کھیپ اگست میں ملےگی، اگست میں ایسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزارڈوز فراہم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس پاکستان کو فائزر، ایسٹرازنیکا ویکسین فراہم کر چکا ہے۔

    خیال رہے پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا  ویکسین کی خریداری کرلی

    پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی

    اسلام آباد : پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ، جن میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی، ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم،سائینوویک، کین سائینوویکسین شامل ہیں ، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔

    ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔

    یاد رہے 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی اور کہا تھا کہ 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔

  • پنجاب میں کرونا ویکسین کی قلت، عوام پریشان

    پنجاب میں کرونا ویکسین کی قلت، عوام پریشان

    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث عالمی وبا کے خلاف ویکسی نیشن مہم تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایکسپو سینٹر میں شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لئے پہنچی تو سیکیورٹی گارڈز انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج رہے ہیں کہ کرونا کی ویکسین ختم ہوچکی ہے، ویکسین ختم ہوجانے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا بے تحاشہ رش موجود ہے۔ایکسپو انتظامیہ نے بھی ویکسین ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹرز میں صرف 300 ڈوزز کا اسٹاک موجود ہے۔

    اس کے برعکس محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے، ایکسپو سینٹر ڈیٹا انٹری کا مسئلہ درپیش ہے، جسے جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا تھا، اس سلسلے میں محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تین دن میں مقررہ ٹارگٹ کا 40 فیصدہدف مکمل ہوا، گوجرانوالہ میں ویکسین لگانے کی کارکردگی مایوس کن رہی ، گوجرانوالہ میں 3دن میں 19فیصدافرادکوویکسین لگی۔

    یہ بھی پڑھیں: محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کورونا ویکسین کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں 39 فیصد افراد کو ویکسین لگ سکی، 3دن میں 12 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ تھا جبکہ پنجاب کا روزانہ 4 لاکھ 30ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کیا تھا ، اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

  • آئندہ ماہ پاکستان کو کورونا  ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان

    آئندہ ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان

    اسلام آباد : وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے، جس میں سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین ، آسٹرازنیکا اور فائزرویکسین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، جون میں پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 10روز میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ ڈوزپاکستان پہنچ جائیں گی، اس دوران سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین پاکستان پہنچےگی جبکہ جون میں پاکستان کو کوویکس سے 2 بھاری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق جون میں کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزرویکسین فراہم کرےگا جبکہ رواں ہفتے چین سے سائینو فارم کی 10لاکھ ڈوزپاکستان پہنچیں گی، چین سے آنے والی کورونا ویکسین کی پاکستان نے خریداری کی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت نے کہا کوویکس اوائل جون میں آسٹرازنیکا، اختتام پر فائزر فراہم کرے گا، پاکستان کو آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز کی دوسری کھیپ ملے گی تاہم کوویکس نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مقدار بارے آگاہ نہیں کیا۔

    کوویکس نے ویکسین فراہمی کی حتمی تاریخ سےآگاہ نہیں کیا، فائزر ویکسین کی اسٹوریج، ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، فائزر ویکسین کی سٹوریج کیلئے الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز دستیاب ہیں، جدید ریفریجریٹر منفی 80 سینٹی گریڈ پر ویکسین سٹوریج کے حامل ہیں۔

    کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی 1 لاکھ ڈوز کی کھیپ فراہم کر چکا ہے جبکہ اب تک پاکستان کورونا ویکسین کی1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ڈوز حاصل کر پایا ہے۔

  • چینی کورونا ویکسین کتنی مؤثر ہے؟ محققین نے بتا دیا

    چینی کورونا ویکسین کتنی مؤثر ہے؟ محققین نے بتا دیا

    عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین 73 فیصد مفید اور مؤثر قرار دے دی گئی ہے۔ سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کی کورونا ویکسین کے خلاف افادیت کی شرح 73 فیصد ہے۔

    مؤقر خلیجی اخبار خلیج ٹائمر نے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ سائنو فارم ویکسین سے متعلق ایک بڑے مطالعے کے بعد یہ پہلی تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سائنوفارم کے ووہان شہر میں قائم ایک ذیلی ادارے کی تیار کردہ ویکسین کا ایک ڈوز لگانے کے دو ہفتے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی افادیت 72.8 فیصد سے زائد ظاہر ہوئی ہے۔

    فروری میں چینی کمپنی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس کی تیار کردہ ویکسین کی افادیت کی شرح 72.5 فیصد ہے۔

    جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق بیجنگ میں قائم سائنوفارم سے منسلک ایک انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ ایک اور ویکسین، جسے رواں ماہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دی تھی، 78.1 فیصد مؤثر قرار پائی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج ووہان ا اور بیجنگ میں 40،000 سے زائد افراد کو ٹیکے لگانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

    جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق ویکسین لگوانے کے بعد ان شرکاء میں سے صرف دو میں کوویڈ 19 کی شدید علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ تاہم سنگین نوعیت کی روک تھام کے کے حوالے سے اس ویکسین کی افادیت کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔

  • کورونا ویکسین سے متعلق سعودی حکومت کا اہم اعلان

    کورونا ویکسین سے متعلق سعودی حکومت کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے اطمینان کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری سے متعلق طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں متعدی امراض سے بچاؤ کے دواؤں کے سیکشن کی سربراہ ابرار المشرف نے بتایا کہ ایس ایف ڈی اے کسی بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری سے قبل ویکسین کو مختلف تجربات سے گزارتی ہے اس کے بعد ہی مملکت میں ویکسین کا اندراج کیا جاتا ہے۔

    ابرارالمشرف کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں لیبارٹری میں مختلف قسم کی ویکسینیں لائی گئی تھیں جن میں سے ہر ایک ویکسین کا مقررہ نظام کے مطابق مکمل تجربہ کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسینوں کے کئی تجربات کیے جاتے ہیں۔ مثلا یہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہ ویکسین کس حد تک موثر ہے۔ یہ بھی پتہ لگایا جاتا ہےکہ آیا ویکسین میں موجود موثر مادہ حقیقت میں ہے بھی یا نہیں۔

    علاوہ ازیں ایک تجربہ یہ کیا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس تو نہیں ہوں گے۔

    ابرار المشرف کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین کے محافظ مواد کا بھی تجربہ کیا جاتا ہے۔ ان تمام تجربات سے گزار کر ہی ویکسین سعودی عرب درآمد کرنے کا لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی  روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روز ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے گھروں پر رہنےکی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہرمیں 11 جون 2020کوسب سے زائد 3038 کیس تھے اور دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020کوسب سے زیادہ 1983 کیس تھے جبکہ 29 اپریل 2021کوتیسری لہرمیں سب سےزیادہ 1064 کیس رپورٹ ہوئے۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن مراکزکھلےرہیں گے اور برآمد ات پرمبنی صنعتی یونٹس عیدکی چھٹیوں میں کام کرتے رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے روزایک لاکھ کوروناویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا کی صورتحال میں تاجروں اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایکسپو سینٹر میں 50 ہزار ویکسی نیشن روز کی گنجائش بنائی جائے۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کل کوویڈ کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، 3 سے 9 مئی تک کراچی میں 9.48 فیصد کیس رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد میں کوروناکی شرح11.81 اور سکھر میں 5.92 فیصد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں کوروناپھیلاؤکی شرح 3.92 فیصد ہے ، اسی طرح کراچی شرقی میں 23 ،جنوبی میں15 ، وسطی میں کیسزکی شرح 11 فیصد رہی۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ سےہو گا،این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قوم کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے سے بڑی خوشخبری آگئی ، ذرائع این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ کے آغاز سے ہو گا، اس حوالے سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیارہوگی، این آئی ایچ میں کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی اور  یہ مقامی تیارسنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا اور ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔

    این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنوٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے، پہلاکورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کوروناویکسین کاخام مال چند روز میں پاکستان پہنچنےکاامکان ہے ، این آئی ایچ کی تیار کردہ کوروناویکسین ملک میں دستیاب ہوگی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔

  • وفاقی کابینہ  نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا، بعد ازاں وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنےکی منظوری دیدی۔

    کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔