Tag: corona vaccines

  • موڈرنا اور فائزر ویکسینز سے ڈیلٹا وائرس کا سدباب کس حد تک ممکن ہے؟؟

    موڈرنا اور فائزر ویکسینز سے ڈیلٹا وائرس کا سدباب کس حد تک ممکن ہے؟؟

    موڈرنا اور فائزر کی کورونا ویکسین کے مؤثر ہونے کے حوالے سے کمی سامنے آرہی ہے، اس بات کا انکشاف تحقیق میں کیا گیا۔

    اس حوالے سے امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری ایک نئی تحقیق میں  بڑا انکشاف ہونے کے بعد  ماہرین بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موڈرنا اور فائزر/ بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ایم آر این اے کووڈ ویکسینز ابتدائی طور پر بیماری سے روک تھام کے لیے 91 فیصد تک مؤثر تھی مگر کورونا کی قسم ڈیلٹا کے سامنے ان کی افادیت گھٹ کر 66 فیصد رہ گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکا میں جب کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا کا غلبہ ہوگیا تو ویکسینز کی افادیت میں کمی آئی۔

    تحقیق کے مطابق ویکسینز کی افادیت میں کمی سے کورونا کی اس قسم کے بہت زیادہ متعدی ہونے کا عندیہ ملتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بیماری کی سنگین شدت، ہسپتال میں داخلے اور موت سے بچانے کے لیے کتنی اہم ہے۔

    محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہم نے کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف ویکسینز کی افادیت میں کمی کو دیکھا ہے مگر پھر بھی ان کے نتیجے میں بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ دوتہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

    اس تحقیق میں طبی عملے کے افراد اور دیگر اہم اداروں کے مجموعی طور پر 4217 ورکرز کو شامل کیا گیا تھا اور ہر ہفتے ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    ان میں سے 83 فیصد یا 3483 کی ویکسینیشن ہوچکی تھی، 65 فیصد کو فائزر، 33 فیصد کو موڈرنا اور دو فیصد کو جانسن اینڈ جانسن ویکسین استعمال کرائی گئی تھی۔

    تحقیق کے مطابق دسمبر 2020 سے اپریل 2021 تک بیماری کی روک تھام کے خلاف ویکسینز کی افادیت 90 فیصد تھی۔ اپریل اور اگست کے دوران کورونا کی قسم ڈیلٹا امریکا میں زیادہ پھیلی اور ویکسینز کی افادیت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

    تحقیق کے دوران ویکسینیشن مکمل کرانے والے 2353 میں سے 24 میں کووڈ کی تشخیص ہوئی اور 75 فیصد کو علامات کا سامنا ہوا مگر تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ علامات کیا تھیں یا ان کی شدت کتنی تھی۔

    محققین کے مطابق ویکسینز اب بھی بہت طاقتور ہیں مگر ہمیں فیس ماسک کا استعمال مزید کچھ عرصے جاری رکھنا چاہیے۔

    ماہرین کی جانب سے تحقیق کو مزید جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اب مختلف ویکسینز کا موازنہ کرنے کے ساتھ یہ دیکھا جائے گا کہ ویکسین استعمال کرنے والے اور استعمال نہ کرنے والے افراد میں کس قسم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

    یہ نتائج اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا میں ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ستمبر سے اضافی خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد وقت کے ساتھ ویکسینز کی افادیت میں کمی سے بیماری کے خطرے کو بڑھنے سے بچانا ہے۔

  • کورونا ویکسین، قطر کا پاکستان کیلئے بڑا  اعلان

    کورونا ویکسین، قطر کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : قطر نے پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطری سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور قطر مذہب،بھائی چارے،برادرانہ تعلقات کے رشتوں میں بندھےہیں، مسلم امہ کےچیلنجز سے نمٹنےکے لیےمسلم ممالک میں یکجہتی ضروری ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف موثر آواز کیلئےمسلم امہ میں اتفاق واتحاد وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک جغرافیائی اہمیت بروے کار لاکر معاشی استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر قطری سفیر نے کہا قطر پاکستان سے دوستانہ ،برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، قطر پاکستان کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔

    قطری سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ قطر پاکستان کو 10لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرے گا،پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئےبہترین حکمت عملی اپنائی۔

  • کووڈ ویکسینز کے خلاف گمراہ کن "ویڈیوز” پر یوٹیوب کا بڑا اقدام

    کووڈ ویکسینز کے خلاف گمراہ کن "ویڈیوز” پر یوٹیوب کا بڑا اقدام

    عالمی وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسی نیشنز کا آغاز ہوچکا ہے، اس کے ساتھ ہی کووڈ 19 ویکسینز کے خلاف پروپیگنڈہ بھی جاری ہے، ایسے میں ویڈیو کی معروف ویب سائٹ نے اہم اقدام کیا ہے۔

    اکتوبر دو ہزار بیس سے قبل یوٹیوب نے کرونا وائرس کے حوالے سے مؤقف سخت رکھا تھا مگر ویکسینز کے حوالے سے زیادہ زور نہیں دیا جارہا تھا، بعد ازاں کمپنی نے اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کووڈ 19 سے متعلق ویڈیوز اور سرچز کے حوالے سے حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے انفارمیشن پینلز میں ویکسینیشن کے بارے میں تفصیلات کے لنک کا اضافہ کردیا تھا۔

    اب یہ اطلاعات ہیں کہ یوٹیوب نے کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات شیئر کرنے والی تیس ہزار ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس کی جانب سے ایسی ویڈیوز کو بھی ہٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا جائے گا جن میں کہا جائے گا کہ کووڈ 19 ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے، یا وہ بانجھ پن کا شکار ہوسکتے ہیں یا یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جو حکومتوں کو لوگوں میں نگرانی کرنے والی چپ نصب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

    ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات کمپنی کی جانب سے کرونا وائرس ویکسینز کے حوالے گمراہ کن مواد کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے چھ ماہ بعد سامنے آئی۔

    نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری سے اب تک یوٹیوب نے کرونا وائرس کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات پھیلانے والی آٹھ لاکھ سے زیادہ ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹایا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اب کمپنی یوٹیوبرز سے بھی ٹیکس لے گی

    یاد رہے کہ اکتوبر 2020 میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیوب پر کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے جھوٹی اور گمراہ کن تفصیلات پر مبنی ویڈیوز کو ہٹایا جائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے ہر اس مواد پر پابندی عائد کی جائے گی جس میں عالمی ادارہ صحت یا کسی ملک کی طبی انتظامیہ کی سفارشات سے متضاد معلومات دی جائے گی۔

  • این سی او سی کا معیاری و مؤثر کورونا کی ویکسین خریداری پر زور

    این سی او سی کا معیاری و مؤثر کورونا کی ویکسین خریداری پر زور

    اسلام آباد : نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے معیاری و مؤثر کورونا ویکسین کی خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنےوالے افرادکاریکارڈمرتب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمودالرحمان کی زیرصدارت این سی اوسی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صفدر رانا ، وزارت قومی صحت اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیااور چیف سیکرٹریز نے کورونا کیسز سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ
    میں کہا کہ صوبوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد پرسخت اقدامات جاری ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیےجا رہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرریسٹورنٹس، کاروباری مراکزکوجرمانے کیےجا رہے ہیں، صوبوں میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر املاک سیل کی ہیں۔

    وزارت صحت حکام نے بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی ٹیسٹنگ پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سےآنےوالوں کی ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ٹیسٹ مثبت آنےپرمسافروں کوقرنطینہ منتقل کیاجاتاہے۔

    اجلاس میں کورونا ویکسین کی دستیابی اور تقسیم پر غور کیا گیا ، این سی او سی نے معیاری و مؤثر کورونا ویکسین خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنےوالے افرادکاریکارڈمرتب کرےگی، بیرون ملک سے آئے مسافر کورونا ویکسی نیشن کاریکارڈ فراہم کریں گے اور حکومت بیرون ملک سے آئے ویکسینیٹڈ مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔