Tag: Corona virus cases

  • کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں کورونا وائرس کی انٹری : کئی اداکار متاثر

    کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں کورونا وائرس کی انٹری : کئی اداکار متاثر

    ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کے بڑے شہر ممبئی میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے، فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں درجنوں افراد کوویڈ سے متاثرہ پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلنے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں ۔پورے مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے تقریباً 50 سے 55 مہمان کوویڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔

    تقریب کا اہتمام ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع یش راج فلمز اسٹوڈیو میں کیا گیا تھا جس میں ریتھک روشن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، کیارا ایڈوانی، جانہوی کپور، ملائکہ اروڑہ، کرینہ کپورخان اور دیگر موجود تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں موجود دیگر افراد میں بھی اس کی علامات محسوس ہوئی ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ اداکار کارتک آرین بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں حالانکہ انہوں نے اس تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

  • پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد30ہزار سے تجاوز،667اموات

    پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد30ہزار سے تجاوز،667اموات

    اسلام آباد : ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد30ہزار941ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 667ہوگئی، جہلم میں مزید6افراد کی رپورٹ مثبت آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے22ہزار62مریض زیرعلاج ہیں، ملک میں کورونا کےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد30ہزار941ہوگئی ہےجبکہ کورونا وائرس کےباعث اموات 667 ہوگئیں، اس کے علاوہ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد8ہزار212ہے۔

    ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹےمیں11ہزار367کوروناٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طورپر اب تک2لاکھ94ہزار894ٹیسٹ کیے گئے۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر جہلم میں کورونا سے متاثرہ مزید6افراد کی رپورٹ مثبت آگئی، سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد145ہوگئی ہے۔

    آج مزید8کوروناسے صحتیاب افراد کو گھر بھیجا گیا، انہوں نے بتایا کہ جہلم میں کورونا سےصحتیاب مریضوں کی تعداد 121ہوگئی ہے، کوروناوائرس سے متاثرہ 21مریض زیرعلاج ہیں، ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس سے3اموات ہوئیں۔

    واضح  رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد42لاکھ15ہزار366ہوگئی، کوروناوائرس کےباعث پوری دنیا میں اموات2لاکھ84ہزار675ہوگئیں جبکہ کورونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد15لاکھ6ہزار239ہوگئی ہے۔