Tag: corona virus test

  • نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    نیویارک : جنون بینڈ گروپ کے گٹارسٹ اور نامور گلوکار و موسیقار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ‘ایک بری خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میں مکمنہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، کھانسی اور نزلے کی بھی شکایت ہے ، اور سر بھی چکرا رہا ہے۔

    سلمان احمد ان دنوں امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں، انہوں نے رواں ہفتے ہی طبیعت خراب ہونے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، سلمان کے بقول انہیں فلو کی شکایت ہے تاہم احتیاطاَ وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    گلوکار سلمان احمد کا اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام  میں کہنا ہے کہ ان کے بھتیجے ڈاکٹر سلمان نے ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا ہے جو مثبت آیا ہے۔

    ڈاکٹر سلمان امریکی کی ریاست فلاڈلفیا کے ایک اسپتال میں سرجن ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کا 24 گھنٹے علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں،انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی خوارک سے متعلق بھی کئی باتیں اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

    ساتھ ہی سلمان احمد نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ صرف نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

  • مردان : کرونا وائرس ٹیسٹ، یوسی منگا سے اچھی خبر آگئی

    مردان : کرونا وائرس ٹیسٹ، یوسی منگا سے اچھی خبر آگئی

    پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یوسی منگا سے لیے گئے تمام 109ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے بہت جلد لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کی یوسی منگا میں 109 مشتبہ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے تھے اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ یوسی منگا سے لیے گئے تمام 109افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منگا میں گزشتہ 14دن سے مکمل لاک ڈاؤن ہے اس موقع پر عوام حکومت کے ساتھ بھرپور کررہے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ مردان کی یوسی منگا سے لیے گئے ٹیسٹوں کے نتائج کا اتنی بڑی تعداد میں منفی آنا خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں وائرس کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے، منگا کے عوام کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد لاک ڈاؤن میں نرمی لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، پختونخواہ کی یو سی منگا میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ

    یاد رہے کہ مردان یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبے میں سب سے زیادہ ہے، 79 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد علاقے کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اسی وجہ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔