Tag: Corona virus

  • پاکستان میں کورونا سے مزید18افراد جاں بحق، 535کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا سے مزید18افراد جاں بحق، 535کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 547 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار927 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 18افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے، جب کہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 05 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 886کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 41لاکھ 78 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس : تعلیمی سرگرمیوں کے لیے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

    کورونا وائرس : تعلیمی سرگرمیوں کے لیے سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

    ریاض : کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث معیشت کے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے جس کے سد باب کیلئے سعودی حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کے لیے سعودی عرب میں عالمی ماہرین پر مشتمل مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    قومی مرکز برائے آن لائن تعلیم کے تحت کام کرنے والی مشاورتی کمیٹی میں آن لائن تعلیم کے عالمی مراکز کے ماہرین کے علاوہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور شعبہ تعلیم میں مہارت رکھنے والے مغربی ماہرین شامل ہوں گے۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ عالمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کے حوالے سے مشورے دے گی، مستقبل میں بہتری کے لیے منصوبے تیار کرے گی اور جاری تعلیم کے حوالے سے نتائج سے آگاہ کرے گی۔

    کمیٹی تعلیمی اداروں کو بہتر کارکردگی اور نتائج کے لیے معیار کو بلند کرنے اور مماثل عالمی اداروں کے نصاب اور طریقہ تعلیم سے بھی آگاہ کرے گی۔

    مشاورتی کمیٹی کے ذمے یہ کام بھی لگایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں آن لائن تعلیم کو بہتر بناکر اسے عالمی سطح پر لے جایا جائے۔

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، طلبا وائرس کا شکار

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، طلبا وائرس کا شکار

    لاہور: پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں اورمیڈیکل کالجز میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں تیزی آگئی، لاہورکی5 سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں میں طلبا کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    اس حوالے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کالج مزید4طلبا کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد8ہوگئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاہور کے امیرالدین میڈیکل کالج کے بھی 6طلبا کورونا میں مبتلا پائے گئے جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے بھی3طلبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد5ہوگئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سروسزانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے8طلبا کورونا سے متاثر ہوئیے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان طلبا مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

  • سعودی پولیس کی کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

    مکہ المکرمہ : سعودی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کئی افراد کو گرفتار کرلیا، کورونا وائرس کے موجودہ صورتحال کے باوجود احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

    سعودی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سماجی آداب کی منافی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو مکہ میں گرفتار کیا ہے۔
    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی کئی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    المرصد ویب کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اسنیپ چیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    سیکیورٹی اہلکار خلاف ورزیوں کی سنگینی کے بارے میں بھی جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔
    علاوہ ازیں سیکیورٹی اہلکاروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تاکید کی وہ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں۔ یہ آپ کی صحت و سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے عوامی مقامات پر سماجی آداب کی متعدد منافی سرگرمیاں بھی ریکارڈ کی ہیں۔

  • کورونا وائرس : لنڈا بازار کے کپڑے کیسے استعمال کیے جائیں ؟ خصوصی رپورٹ

    کورونا وائرس : لنڈا بازار کے کپڑے کیسے استعمال کیے جائیں ؟ خصوصی رپورٹ

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے اب اسی وبا کی وجہ سے دنیا بھر سے پاکستان درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ کپڑے، جوتے، کیپ اور دیگر اشیاء عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں۔

    لنڈا بازار سے خریداری کرنا صرف غریبوں کے لیے ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کی بھی مجبوری بن چکا ہے لیکن اب اس ہوشربا مہنگائی اور کورونا وائرس نے لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا۔

    موسم تبدیل ہوتے ہی سردی کی شدت سے بچنے کیلئے لوگوں نے سستے کپڑوں کی خریداری کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کیا لیکن مہنگائی اور بیماری سے بچاؤ کیلئے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہننا بھی صحت کیلئے خطرناک ہے۔

    پاکستان سب سے زیادہ استعمال شدہ کپڑا اور سامان امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے درآمد کرتا ہے، اس وقت ان ممالک میں تقریبا آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا کے مرض میں مبتلا جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ایسے میں ان ممالک سے آنے والی استعمال شدہ اشیاء خصوصاً کپڑے اور جوتے پاکستان میں اس وائرس کو مزید تقویت دینے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ان کپڑوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے۔

    دوسری جانب ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ لنڈا بازار کے استعمال شدہ کپڑوں کو جراثیم سے کیسے پاک کیا جائے اور وبائی اور جلدی امراض کا سبب بننے والے کپڑوں کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کی ایک رپورٹ میں اس کا سدباب کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

    ماہرین وبائی امراض کا کہنا ہے کہ یہ کپڑے کورونا وبا کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں لہٰذا اس کے استعمال سے قبل انہیں گرم پانی سے اچھی دھو کر خوب دھوپ لگائی جائے اور اسے اپنے استعمال میں لایا جائے۔

  • کورونا وائرس : سول ایوی ایشن کی نئی ہدایات، خلاف ورزی پر جرمانے عائد

    کورونا وائرس : سول ایوی ایشن کی نئی ہدایات، خلاف ورزی پر جرمانے عائد

    کراچی : کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید سخت انتظامات کرتے ہوئے مسافروں اور عملے کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا۔

    کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سی اے اے انتظامیہ نے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگر تمام ایئرپورٹس پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

    مذکورہ ہدایات اہیر پوورٹ آنے اور جانے والے اور عملے پر بھی یکساں لاگوں ہیں، مسافروں اور دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

    اس حوالے سے اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایس ایف کو ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کرانے کی ہدایت دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل، لاہور، پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس کی جانب سے اناؤنسمنٹ کے ذریعے مسافروں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جارہی ہے۔

    سی اے اے کی ہدایات کے مطابق ائیرپورٹ پر اندرون ملک کی پروازوں کے مسافروں کے پروٹوکول پر بھی پابندی برقرار ہے، مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات باہر اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔

    اس کے علاوہ غیر ضروری افراد کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک بھر کے ائیرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر بھی پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

    احکامات میں پروازوں پر مسافروں کو مسلسل ماسک استعمال کی آگاہی کے لئے پائلٹس کی اناؤنسمنٹ لازمی قرار دی گئی ہے، ہدایت  نامہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ دوران پرواز پائلٹ کی جانب سے ماسک کے استعمال سے متعلق دو یا تین بار اناؤنسمنٹ
    لازمی کی جائے۔

  • سعودی عرب : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات

    سعودی عرب : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات

    "کراچی : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے اقدامات کیے ہیں، اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن "گاکا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، گاکا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے، گاکا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی۔

    فہرست میں شامل۔29 لیبارٹریز کا تعلق دارالحکومت ریاض، جدہ سمیت مختلف شہروں سے ہے، کاگا نے تمام ائرلائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت سختی سے ہدایت کی ہے۔

  • مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سی اے اے نے اقدامات کا آغاز کردیا، اس حوالے سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے7 ٹیسٹوں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا، سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار کوویڈ 19۔ رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار سارس کوویڈ 2 ۔ آر ٹی پی سی آر کوویڈ 19 ۔ آر ٹی پی سی آر سارس کوویڈ2 ۔ پی سی آر سارس کوویڈ 2ایکسپرٹ ایکسپریس اور سارس کوویڈ 2 وغیرہ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پی سی آر کوویڈ 19مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے دستخط سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہو گا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز اور چارٹر طیاروں پر یکساں نافذ العمل ہوگا۔

  • کورونا وائرس : اسلام آباد کے 5 تعلیمی ادارے سیل

    کورونا وائرس : اسلام آباد کے 5 تعلیمی ادارے سیل

    اسلام آباد : اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے، یہ فیصلہ مختلف اسکولوں میں کیسز سامنے آنے بعد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، شہر کے 3 سیکٹرز کی 10گلیاں سیل کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ شہر کے پانچ تعلیمی اداروں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے کورونا کے پیش نظر اسلام آباد کے مزید5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں واقع ایک نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ جی ایٹ ون میں قائم نجی اسکول میں 2کورونا کیسز، ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاؤن میں2کورونا کیسز کی تصدیق، ایف ایٹ فور میں نجی اسکول میں دو کورونا کیسز، جی سیون ٹو میں نجی اسکول میں 2کیسز جبکہ سہالہ روڈ پرنجی اسکول میں بھی دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اس سے پہلے 54تعلیمی اداروں کو 2یا اس سے زائد مرتبہ کورونا کیسز کے رپورٹ ہونے پر سیل کیاجا چکا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 12 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 1ہزار 123 کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12 مریضوں نے دم توڑا۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار835ہوگئی،

    24گھنٹے میں27ہزار953ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار123افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں24گھنٹے کے دوران461کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد13ہزار242ہے جبکہ مجموعی کیسز3لاکھ 35 ہزار93 اور وائرس میں مبتلا ہوکرصحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد3لاکھ15ہزار16ہوچکی ہے۔