Tag: Corona virus

  • کورونا وائرس نے امیر کو امیر، غریب کو مزید غریب کردیا، چشم کشا رپورٹ

    کورونا وائرس نے امیر کو امیر، غریب کو مزید غریب کردیا، چشم کشا رپورٹ

    پیرس : جان لیوا عالمی وبا نے دنیا بھر کے غریبوں کو مزید غریب اور امیروں کو مزید امیر بنا دیا، غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سال دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا بھر کے ارب پتیوں کی دولت رواں برس ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس اور اکاؤنٹنگ کے بڑے ادارے پرائس واٹر ہاؤس کوپر کی ایک تحقیق کے مطابق جولائی کے آخر تک ارب پتی افراد کی مجموعی دولت دس اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔

    یہ دولت 2017 میں ریکارڈ کی گئی آٹھ اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کی بلندی سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سالانہ انوینٹری میں جولائی کے آخر تک 2 ہزار 189 ارب پتیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار میں جدت لانے والے افراد آج کے معاشرے کے رہنما بننے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کامیابی سے کررہے ہیں۔

    کورونا وائرس کے بحران نے ابھی تک تکنیکی، صحت اور صنعت کے جدت پسندوں کے مابین فرق کو بڑھ دیا ہے جو پہلے ہی عروج پر تھا جبکہ دیگر ارب پتی جو معاشی، تکنیکی، معاشرتی اور ماحولیاتی رجحانات کے غلط رخ پر ہیں وہ کم دولت مند ہوتے جا رہے ہیں۔

    مارچ میں اسٹاک مارکیٹ کریش کے دوران بلین ڈالر کلب میں خاصی تبدیلی دیکھی گئی بعد میں اسٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں بہتری آنے سے قبل کچھ نام بلین کلب کی فہرست سے خارج بھی ہوئے۔

  • ٹوئٹر اور فیس بک کا ٹرمپ کے خلاف ایکشن

    ٹوئٹر اور فیس بک کا ٹرمپ کے خلاف ایکشن

    واشنگٹن : ٹوئٹر اور فیس بک انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق کی گئی پوسٹ کو ہٹا دیا، ٹرمپ نے کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تھا۔

    امریکی صدر کے کورونا وائرس سے متعلق خیالات ٹوئٹر اور فیس بک کو بھی پسند نہیں آئے ملک کی اہم شخصیات نے بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ٹرمپ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کورونا وائرس کو فلو سے کم مہلک قرار دیا تو فیس بک نے اسے ڈیلیٹ کردیا جب کہ ٹوئٹر نے اسے گمراہ کن اور خطرناک معلومات پھیلانے کی وارننگ کے ساتھ چھپا دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے تین روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وائٹ ہاؤس واپسی پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ فلو کا موسم آرہا ہے، ہر سال بہت سے لوگ بعض اوقات لاکھوں میں ویکسین کی موجودگی کے باوجود فلو سے مرتے ہیں، کیا ہم اپنا ملک بند کر دیں گے؟

    اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا تھا کہ نہیں، ہم نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے، جیسے کہ ہم کورونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھ رہے ہیں جو زیادہ تر آبادیوں میں بہت کم مہلک رہا ہے۔

    ٹوئٹر کی جانب سے امریکی صدر کی ٹائم لائن سمیت مرکزی ٹائم لائنز پر اس ٹویٹ کو وارننگ کے پس پردہ چھپا دیا گیا تھا اگر کوئی صارف ٹویٹ کا مواد دیکھنا چاہے تو اسے مزید کلک کر کے پوسٹ کی تحریر تک پہنچنا پڑتا تھا۔

    ایک اور ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے ہسپتال چھوڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے تو لوگوں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے نہ ڈریں، اسے اجازت نہ دیں کہ وہ زندگیوں پر حاوی ہو جائے۔

    یہ ٹویٹ اسی موضوع پر دوسری ٹویٹ کی طرح ٹوئٹر نے چھپائی تو نہیں البتہ سوشل میڈیا صارفین اور شعبہ صحت کے ماہرین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

    سان فرانسسکو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر بوب ویکٹر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کورونا سے نہ ڈریں۔ کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ دنیا بھر میں دس لاکھ اور امریکہ میں دو لاکھ دس ہزار اموات کے بعد بھی؟ اس سے غیرانسانی اور غیرمفید رویے یا اظہار ہوتا ہے یا ان کی ذہنی صحت کا مسئلہ ہے۔

    فیس بک کی جانب سے امریکی صدر کی پوسٹ کو ٹوئٹر کے برعکس ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ فیس بک کے پالیسی کیمونیکیشن مینیجر اینڈی سٹون کے مطابق ہم کورونا وائرس کی شدت سے متعلق غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں اور پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین یہ حقائق بھی شیئر کرتے رہے کہ اگر چہ کورونا وائرس کی درست شرح اموات ابھی تک نامعلوم ہے لیکن یہ دیگر اقسام کے فلو سے دس گنا یا کہیں زیادہ ہے۔

    یہ دوسری مرتبہ ہے کہ فیس بک کی جانب سے امریکی صدر کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کو متعدد مرتبہ سوشل پلیٹ فارم کی جانب سے ڈیلیٹ یا چھپایا جاتا رہا ہے۔

    مئی میں ٹوئٹر نے جب امریکی صدر کی ایک ٹویٹ پر وارننگ لیبل لگایا تو اس کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکشن 230 سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے صحتیاب نہ ہونے کے باوجود وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار ڈالا، سخت تنقید

    رواں برس مارچ کے بعد سے کیے گئے اقدامات کے تحت سوشل میڈیا سائٹس خصوصا فیس بک اور ٹوئٹر نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات کی دستیابی اور غلط اطلاعات کے سدباب کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    سوشل نیٹ ورکس نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات کی صارفین کو دستیابی یقینی بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مہیا کردہ اطلاعات کو زیادہ نمایاں کیے رکھا جب کہ واٹس ایپ پر اس مقصد کے لیے باقاعدہ خصوصی اکاؤنٹ بنائے گئے تھے۔

  • کورونا وائرس کے اعداد و شمار: قطر کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے!

    کورونا وائرس کے اعداد و شمار: قطر کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے!

    قطر : کورنا وائرس سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات نے قطر میں 2022میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کو خطرے میں ڈال دیا، رپورٹ میں کرونا سے متعلق حقائق چھپانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    سال 2022میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس کا سبب کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے دوران بیماری کے پھیلاؤ کے بارے میں حقائق چھپانے کے الزام پر مبنی ایک رپورٹ بنی ہے۔

    مذکورہ رپورٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کارنراسٹون گلوبل ایسوسی ایٹ لندن نے جاری کی ہے،10 صفحات پر مشتمل دستاویزات کے اجرا کے بعد عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کو قطر سے منتقل کرنے کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے

    کنسلٹنسی کارنراسٹون گلوبل ایسوسی ایٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال اگست کے وسط تک قطر آبادی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ کورونا انفیکشن کی شرح کا شکار ہوا۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر میں فیفا پراجیکٹس پر کام کرنے والی ایک معروف تعمیراتی کمپنی کے ذریعے کرائے گئے ایک داخلی میمو نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ قطر میں کوویڈ 19 سے مثاثر ہونے والے بہت سے مزدور مبینہ طور پر ہلاک ہوئے لیکن اس کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی۔

    یہ خدشات انفیکشن کی تعداد اور شرح اموات کے مابین واضح تضاد کے بارے میں سوالات کے مطابق ہیں، داخلی میمو نے مبینہ طور پر کورونا سے مرنے والوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقے واپس بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دنیا بھر میں صحت کے حکام کی سفارش کے خلاف ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ قطری حکام کوویڈ 19 اموات کی غلط اطلاعات دے رہے ہیں اوراس سے گلوبل ہیلتھ کیئر کیمونٹی کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

    کارنر اسٹون نے کہا کہ قطر کوویڈ 19 سے صرف 201 اموات کا دعویٰ کرتا ہے، تجویز کردہ شرح اموات 0.17 فیصد ہے۔ فرم کے صحت کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کی شرح مجموعی طور پر انتہائی کم دکھائی دیتی ہے۔

    کارنراسٹون نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور برطانیہ کینیشنل ہیلتھ سروس کو مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں، کمپنی نے 2010 میں قطر کو 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی دیے جانے کے بعد سے قطر کی میزبانی والے ورلڈ کپ کے عمل کی نگرانی کی ہے۔

    یہ رپورٹ آئندہ دو سالوں بعد قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے اس کی پریشانیوں میں اضافہ کرے گی۔ اس سے قبل بھی دوحہ کو ان الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اس نے 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے فیفا کے عہدیداروں کو رشوت دی تھی۔

  • کورونا وائرس، دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت

    کورونا وائرس، دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے، عالمی ادارہ صحت

    نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی ماہر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایمرجنسی ماہر مائیک ریان نے ایگزیکٹو بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تحقیقات کے لیے چین کو عالمی ماہرین کی فہرست پیش کردی ہے۔

    مائیک ریان کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں میں وبا پھیل رہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق دنیا کا 10 فیصد حصہ وائرس سے متاثر ہوچکا ہے، 10 فیصد متاثرین کا مطلب دنیا کی اکثریت خطرے میں ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا سے متاثر ہوسکتا ہے، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی بحیرہ روم کے کچھ حصوں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کم قیمت کرونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے کم قیمت کرونا ٹیسٹنگ کٹس ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ کٹس 15 منٹ میں کرونا کی تشخیص کریں گی۔

    دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ‘پولیمر چین ری ایکشن’ یا ‘پی سی آر’ نامی ٹیسٹنگ کٹس استعمال ہورہی ہیں، جس میں وائرل جینیاتی مواد کو خصوصی لیبارٹری آلات میں دیکھا جاتا ہے، ان کٹس کی تیاری میں بھاری رقم خرچ ہوتی ہے اور کئی ممالک اس سے محروم بھی ہیں۔

    تاہم عالمی ادارہ غریب ممالک کو جنوبی کوریائی ٹیسٹ فراہم کرے گا جو سستے ہوں گے، صرف 5 ڈالر کا یہ اینٹی جین ٹیسٹ وائرس کے جینیاتی مواد کی بجائے اس کے باہری عناصر کو پکڑ کر کرونا کی تشخیص کرے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس بڑھنے لگا

    تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس بڑھنے لگا

    پشاور : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد محکمہ تعلیم کےپی نے اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس بڑھنے لگا ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ترناب فارم میں 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    محکمہ تعلیم کےپی کا کہنا ہے کہ اسکول کے 2 کلاس فور ملازمین بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کیسز کے بعد متعلقہ اسکول کلاس کو بند کردیا ہے جبکہ اسکول مکمل بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد جاری کردی گئی ہے ، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرسے3 اکتوبرتک اسکولوں میں 225کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، اسکولوں میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب ایک اعشاریہ 25 فیصد ہے۔

    محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 1500 سے زائد سیمپل لئے جارہے ہیں، ابھی تک 22 ہزار 222 اسکول عملے کے ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں۔

    یاد رہے کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی تھی ،جس میں وباکے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے چوالیس ہزارنوسوچوراسی اسکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے، دوہزارایک سوآٹھ تعلیمی اداروں نے ایس او پیزپرعمل ہی نہیں کیا۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ بیس روز کے دوران چونسٹھ ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےگئے، جن میں تین سواسی طلبااوراساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی، پازیٹو کیسزمیں اکثریت کراچی کی ہے، رپورٹس آنے کے بعد کراچی کے چار اضلاع میں پینتیس اسکولز بند کیے گئے۔

  • کورونا وائرس : عمان ایئر کی جانب سے مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    کورونا وائرس : عمان ایئر کی جانب سے مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    مسقط : عمان ایئرلائنز اپنے مسافروں کو کورونا وائرس سے متعلق اعزازی سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوویڈ19کے ٹیسٹ علاج یا قرنطینہ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

    یہ سہولت یکم اکتوبر 2020سے 31مارچ 2021تک فراہم کی جائے گی، یہ سہولیات ان تمام مسافروں کو دی جارہی ہے جو عمان ایئر کے دفاتر پر یا ائیر لائن کے کال سینٹر اور ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے عمان ڈاٹ کام سے ٹکٹ خریدتے ہیں۔

    عمان ایئرپورٹس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر2020 سے سلطنت کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، اس اعزازی کوویڈ کوریج پروگرام کے بارے میں تفصیلات "عمان ایئر ڈاٹ” کام پر دستیاب ہیں۔

    ایئر پورٹس انتظامیہ کے بیان کے مطابق کورونا مفت کوریج ہر عمر کے مسافروں کے لئے ہے جو ایئر لائن کی وسیع پیمانے پر کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے مسافر ہر وقت محفوظ اور اعتماد رہیں۔

    عمان ایئرپورٹس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

    اس سلسلے میں سپلائی انٹرنیشنل اور چینی کمپنی بی جی آئی کے اشتراک سے عمان کے ایئر پورٹس مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ، صلاح ایئرپورٹ، سحر ایئرپورٹ اور دقم ایئرپورٹ پر کو وِڈ 19 کے لیے ٹیسٹنگ سہولت کی فراہمی کے حتمی مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔

    اس سہولت کا مقصد مسافروں کے لیے آسانی فراہم کرنا اور وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص ہے، یہ قدم ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولز کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ مسافروں اور طیارے کے عملے اور ملازمین کی صحت کو محفوظ بنایا جاسکے۔

  • چند منٹوں میں وزن کم کرنے کے کامیاب طریقے

    چند منٹوں میں وزن کم کرنے کے کامیاب طریقے

    کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اکثر لوگوں کو مہینوں گھر میں رہنے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے صحت مند زندگی کاپہیہ پٹری سے اتر گیا ہے۔

    اس حوالے سے دبئی کی ایک  ماہر صحت نے 30 منٹ میں کرنے والی کچھ ایسی ورزش بتائی ہیں جسے آپ اکیلے یا گھر کے کسی افراد کے ساتھ مل کر کیلوریز ختم کرنے کے لیے با آسانی کرسکتے ہیں۔

    تاہم اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ انہیں شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرلیں کیونکہ پر شخص کے لیے کیلوریز جلانے کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔

    دوڑ لگانا

    یہ کیلوریز ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ 30 منٹ تک کے لیے 10 منٹ فی میل کی رفتار سے دوڑنے سے کم از کم 350 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

    چہل قدمی یا باغبانی

    اگر آپ کوئی ہلکی ورزش کرنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کرلیں جس سے آدھے گھنٹے میں 170 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ پابندی کی چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماریوں اور سٹروک کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے اور اگر باہر تازہ ہوا میں کی جائے تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بھی مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 30 منٹ تک باغبانی کرنے سے بھی 150 کیلوریز تک ختم ہوسکتی ہیں۔

    ٹینس

    آگر آپ زیادہ کیلوریز ختم کرنا چاہتے ہیں تو 30 منٹ تک ٹینس کھیلنے سے ایسا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ ٹینس کے ایک میچ سے 300تک کیلوریز ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینس سے جسم میں طاقت اور لچک بھی پیدا ہوتی ہے۔

    سائیکل چلانا

    تیس منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں اور اگر کم رفتار سے چلائیں تو 220 کیلوریز جل سکتی ہیں۔

    تیراکی

    پورے جسم کی ورزش کے لیے تیراکی سب سے بہتر ہے۔ 30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

     

  • کرونا وائرس مریض نئی پریشانی میں مبتلا ہوگئے، تحقیق میں انکشاف

    کرونا وائرس مریض نئی پریشانی میں مبتلا ہوگئے، تحقیق میں انکشاف

    فن لینڈ : کورنا وائرس اب ڈراؤنے خواب کی علامت بن گیا، اس وباء کے خوف سے عوام طبی معاشی اور دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ رات کو چین کی نیند بھی نہیں سوسکتے۔

    کوویڈ 19دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک ڈراؤنے خواب کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے، وبا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، نئی تحقیق کے مطابق یہ بیماری متعدد افراد کے لیے حقیقی معنوں میں ایک بھیانک خواب بن چکی ہے۔

    درحقیقت اس بہیماری میں مبتلا لاتعداد افراد اس وقت رات کو نیند کے دوران ڈراؤنے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    اس سلسلے میں طبی جریدے فرنٹیئرز ان سائیکولوجی میں شائع تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ہزاروں افراد کے خوابوں کے مواد کا تجزیہ کیا گیا۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں 50 فیصد سے زیادہ افراد ڈراؤنے خواب دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس تحقیق میں فن لینڈ میں لاک ڈاؤن کے چھٹے ہفتے کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد کے نیند اور تناؤ کا ڈیٹا جمع کیا گیا، جبکہ 800نے اپنے خوابوں کے بارے میں بتایا، اکثر نے وبا کے دوران ذہنی بے چینی کی شکایت بھی کی۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان افراد میں کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کا بہت اثر ہوا، نتائج سے ہمیں یہ اندازہ لگانے میں مدد ملی کہ مشکل حالات میں دیکھے جانے والے خوابوں سے یادداشت پر مرتب اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    تحقیق کے دوران لوگوں کے خوابوں کو تحریر کرکے اس ڈیٹا کو اے آئی الگورتھم میں فیڈ کیا گیا جو خوابوں کے مرکزی خیالات کے مطابق انہیں مخلتف مجموعوں کی شکل دے دیتا۔

    اس کے نتیجے میں 33 مجموعے بنے جن میں سے 20 مجموعوں کو ڈراؤنے خواب قرار دیا گیا، جبکہ 55 فیصد مواد وبا سے متعلق تھا جیسے سماجی دوری میں ناکامی، کورونا وائرس سے متاثر ہونے، حفاظتی آلات، قیامت جیسی تباہی اور دیگر۔

    محققین نے بتایا کہ اے آئی پر مبنی تجزیاتی ڈیٹا کا استعمال خوابوں کی تحقیق کے لیے ایک بالکل نیا طریقہ ہے، ہمیں توقع ہے کہ مستقبل میں اس طرح کا مزید کام کیا جائے گا۔

    تحقیق میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں کی نیند کی عادات اور تناؤ کی سطح پر بھی روشنی ڈالی گئی، مثال کے طور پر

    50فیصد سے زیادہ افراد نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ سونے لگے ہیں جبکہ10فیصد کے لیے نیند کا حصول مشکل ہوگیا جبکہ 25 فیصد سے زیادہ نے مسلسل بھیانک خواب دیکھنے کو رپورٹ کیا۔

    50فیصد سے زیادہ افراد میں تناؤ بڑھ گیا اور جو سب سے زیادہ تناؤ کا شکار تھے ان میں وبا سے متعلق خوابوں کی شرح بھی دیگر سے زیادہ تھی۔

  • کورونا وائرس : 24گھنٹوں میں 15مریض جاں بحق،625 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس : 24گھنٹوں میں 15مریض جاں بحق،625 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 625نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے، ملک اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 499ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 31 ہزار 697کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 625نئے کیسز سامنے آئے،
    اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8ہزار877ہے۔

    وبا کی موجودہ صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے480کیسز تشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ98ہزار55کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 558مریض صحت یاب ہوئے، ملک میں اب تک3لاکھ13ہزار431مصدقہ کوروناکیسزرپورٹ ہوچکےہیں، ملک بھرمیں تاحال35لاکھ80ہزار173کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    ميرپورخاص : ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے، مرحوم نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر اپنا زور دکھا رہا ہے، میر پورخاص کے ڈپٹی کمشنر زاہد ميمن گزشتہ روز کرونا وائرس انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے، وہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی میت نجی اسپتال میں ہے اور ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے ان کی میت کارروائی کے بعد ورثاء کےحوالے کی جائے گی۔