Tag: Corona virus

  • طبی عملے کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

    طبی عملے کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

    ریاض : سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے مفت انٹرنیٹ، وائی فائی اور رابطے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی مواصلاتی کمپنی ایس ٹی سی نے قرنطینہ میں فرنٹ لائن پر موجود صحت عملے کو مفت انٹرنیٹ اور رابطے کی سہولت فراہم کی ہے، یہ سہولت ’ہیلتھ ہیروز کا شکریہ‘ کے عنوان سے دی گئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ٹی سی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’ قرنطینہ میں فرنٹ لائن ہیروز کے لیے مفت انٹرنیٹ اور رابطے کی سہولت فراہم کی ہے، متعدد زبانوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے 8 ارب آگہی پیغام بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    ایس ٹی سی نے ایک اور بیان میں کہا کہ ’شعبہ صحت کے بہادر ہیروز کے لیے 129 اداروں میں مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
    اس سے قبل ایس ٹی سی نے صارفین کے پرانے غیر ادا شدہ بلز میں 50 فیصد رعایت کا ا علان کیا تھا۔ اس کے تحت ایسے صارفین کو جو کسی مجبوری کی وجہ سے بل ادا نہیں کرسکے تھے ان کا 50 فیصد بل معاف کردیا گیا۔

    ایس ٹی سی نے بیان میں کہا کہ صارفین کے ساتھ رابطے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم ایسے صارفین سے جنہوں نے بل ادا نہیں کیے ہیں بات چیت کررہی ہے۔ انہیں پچاس فیصد بل ادا کرنے کی صورت میں پچاس فیصد کی رعایت کی خوشخبرید ی جا رہی ہے۔

    ایس ٹی سی کے مطابق صارفین پر پرانے قرضوں سے مراد 2017 اور اس سے پہلے کے جاری کردہ بل ہیں جنہیں صارفین مجبوری کی وجہ سے ادا نہیں کرسکے۔

    ایس ٹی سی کا کہن اہے کہ یہ سہولت معاشرے کے مسائل کے حل میں حصہ لینے کی غرض سے دی جارہی ہے۔

     

  • کرونا وائرس دنیا بھر میں چار لاکھ 88ہزار جانیں نگل گیا، 97 لاکھ افراد متاثر

    کرونا وائرس دنیا بھر میں چار لاکھ 88ہزار جانیں نگل گیا، 97 لاکھ افراد متاثر

    کراچی : نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4لاکھ 88 ہزار سے زائد انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 96 لاکھ 79ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا نامی عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں وائرس سے اب تک4لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیابھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد96لاکھ79ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکامیں کوروناسےایک لاکھ24ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ وائرس سے24لاکھ96ہزارسے زائد متاثر ہوئے۔

    برازیل میں کوروناوائرس سے54ہزارسےزائداموات اور12لاکھ سے زائد متاثر ہوئے، روس میں8ہزارسے زائداموات اور6لاکھ سے زائد متاثر اور بھارت میں کورونا وائرس سے15ہزار سے زائد اموات،4لاکھ91ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔

    اس کے علاوہ برطانیہ میں کوروناوائرس سے43ہزارسے زائداموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ3لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے، اسپین میں کوروناوائرس سے28ہزارسے زائدا موات اور2لاکھ94ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    ذرائع کے مطابق پیرو میں کوروناوائرس سے8ہزارسے زائد اموات اور2لاکھ 68ہزارسے زائد متاثر ہیں جبکہ چلی میں 4ہزار سے زائد اموات،2لاکھ 59ہزار سے زائد متاثر ہیں اور میکسیکو میں کوروناوائرس سے24ہزارسےزائداموات،2لاکھ کےقریب مریض زیر علاج ہیں۔

  • کورونا وائرس : قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خطرات سے دوچار

    کورونا وائرس : قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ خطرات سے دوچار

    لاہور : کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر خدشات کے بادل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے طے شدہ پروگرام کے مطابق اتوار 28 جون کو ٹیم انگلینڈ بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

    منگل کی شام تک پاکستانی ٹیم کے مزید سات سرکردہ کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل میں کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ٹیسٹ ٹور کی غیر یقینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں شکوک شبہات پائے جا رہے ہیں۔

    پیر 22 جون کو جن 35 کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ میں شریک افراد کا لاہور، کراچی اور پشاور میں ٹیسٹ لیا گیا ان میں سابق کپتان محمد حفیظ، وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض، محمد حسنین، عمران خان، اسپنر کاشف بھٹی اور مساجر ملنگ علی کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اس طرح دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 29 میں سے دس کھلاڑی اب تک اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل راولپنڈی میں جن پانچ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے ان میں شاداب خان، حارث رؤف اور نئے بیٹسمین حیدر علی کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

    اس صورتحال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے تمام متاثرہ کھلاڑیوں اور آفیشل کو ان کے گھروں پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی اور مدد کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    وسیم خان نے کہا کہ اب چار ریزرو کرکٹرز سمیت 23 کھلاڑی ہی پہلے مرحلے میں انگلینڈ جائیں گے۔ جبکہ متاثرہ کرکٹر کے جیسے ہی دو بار ٹیسٹ منفی آئے تو انہیں بعد ازاں برطانیہ پہنچایا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر روانہ ہونا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو وبا کے غیر معمولی دور میں انگلینڈ لے جانے کے لیے ایک چارٹر پرواز کا بندوبست کیا ہے جس کے اخراجات وہ خود ادا کرے گا۔

  • کراچی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا کرونا سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست

    کراچی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا کرونا سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست

    کراچی: شہر قائد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا سے مسافروں اور خود کو بچانے کا بندوبست کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ کے اطراف پائپ کی مدد سے پلاسٹک لگادیا گیا ہے۔

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ گاڑٓی میں سوار افراد اور وہ خود عالمگیر وبا سے محفوظ رہ سکے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں ترمیم کے تحت آن لائن ٹیکسی میں 2 افراد کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد ہلاک ہوگئے اور کیسز کی تعداد 1564 تک جاپہنچی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی 1124 تک جاپہنچی ہے۔

    آن لائن ٹیکسی سروس اور دیگر مارکیٹس ایس او پیز کے تحت کھولے جانے کے بعد شادی ہال مالکان کا بھی مطالبہ ہے کہ ایس او پیز کے شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔

  • بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

    بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ سمیت تین کرکٹرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کرکٹر نفیس اقبال اور اسپنر تجمل اسلام بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    اس حوالے سے مشرف مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے اگلے روز ان کی رپورٹ مثبت آئی،اس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے آپ کو گھر کے اندر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشرف مرتضیٰ کو جمعرات کی شب بخار کی شکایت محسوس ہوئی تھی۔ انہوں نے جمعہ کو کووڈ 19 کی جانچ کے سلسلے میں اپنے خون کا نمونہ جمع کرایا تھا، اس کے بعد گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر تمیمم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال جو خود بھی ایک مایہ ناز کرکٹر رہ چلکے ہیں،وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا۔ چونتیس سالہ نفیس اقبال بنگلہ دیش کی ٹیم کیلئے 11ٹیسٹ اور سولہ ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ بنگال ٹیم کے اسپنر تجمل اسلام کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جو قرنطینہ میں میں رہتے ہوئے اپنا باقاعدگی سے علاج کروا رہے ہیں۔

  • حکومت نے تفتان بارڈر کھول دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

    حکومت نے تفتان بارڈر کھول دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کیلیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تافتان بارڈر کو سات روز کے لئے کھول دیا ہے، وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے.

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا تھا جس کے بعد ملک میں ایران سے آنے والی روزمرہ اشیا اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس سرحد کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان لوگوں کی آمدورفت اور تجارت مکمل طور پر بند کر دی تھی۔

  • کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

    کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے118افراد انتقال کرگئے، مرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، ملک میں 5358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔

    این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، جبکہ ملک میں24گھنٹے کے دوران5ہزار358کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے97 ہزار810مریض زیرعلاج ہیں، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد59ہزار215ہے،24گھنٹے کے دوران31ہزار500ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں مجموعی طور پراب تک 9لاکھ82ہزار12کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 701 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,308 ہے۔

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    ریاض : سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی قسم کی بے بنیاد اطلاعات پر یقین نہ کریں، افواہوں سے بچنے کیلئے درست معلومات اسپیشل ویب سائٹ سے حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں افواہوں اور بے بنیاد اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام معتبر معلومات اور صحیح اعداد و شمار ’عش بصحۃ ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزارت صحت نے صحت مند زندگی گزاریئے کے عنوان سے اسپیشل ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات، مشورے اور اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔

    وزارت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویب سائٹ کے علاوہ ٹوئٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹیلیگرام اور اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی معلومات مہیا کی ہیں۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہوں، سازشوں کے نظریات اور مغالطہ آمیز معلومات خود وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

    عالمی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین اور معتبر میڈیکل اداروں سے رابطے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مختلف معاشروں میں وبا کے بارے میں بے بنیاد رپورٹیں، دعوے اور معلومات خوفناک طریقے سے پھیلی ہوئی ہیں۔

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بے شمار غلط باتیں کی جارہی ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • عمان حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا

    عمان حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا

    مسقط : رائل عمان پولیس (آر او پی) نے تمام شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات پر ہرگز توجہ نہ دیں جس میں کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

    یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔

    آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔

    آر او پی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلطنت عمان نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

    اس نئے پلیٹ فارم کو عمان بحالی کی سمت کا نام دیا گیا ہے، جس سے مملکت میں کووِیڈ 19 سے بحالی کے ہدف کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

    گورنمنٹ کمیونی کیشن سینٹر عمان کی جانب سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پلیٹ فارم سلطان ہیثم بن طارق کی ہدایات کی روشنی میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے موجودہ حالات میں بقائے باہمی کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

  • یورپی یونین : چار ممالک کی سفری پابندیاں ختم نہیں ہوئیں

    یورپی یونین : چار ممالک کی سفری پابندیاں ختم نہیں ہوئیں

    برسلز : یورپین ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کے باوجود اسپين،فن لينڈ، ناروے اورسويڈن کیلئےسفری انتباہ  موجود ہے، یہ پابندیاں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپین ممالک نے 15جون سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیاتھا، جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے بھی شہریوں کو27يورپی ممالک میں سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔

    اس حوالے سے يورپی کميشن کا کہنا ہے کہ یورپین ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلارکاوٹ داخل ہوسکیں گے،
    مؤثر پاليسيوں اور لاک ڈاؤن سے کئی يورپی ملکوں نے وبا پر قابو پایا، تاہم اسپين،فن لينڈ، ناروے اورسويڈن کیلئےسفری انتباہ اب بھی موجود ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین نے رکن ممالک کو تجویز پیش کی تھی کہ بلاک کے باہر سے سفر کرنے والوں پر عائد سفری پابندیاں پہلی جولائی سے بتدریج ختم کی جائیں اور ان ممالک کی فہرست تیار کی جائے، جن پر پابندیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔

    یورپی یونین کے انتظامی ادارے، یورپی کمیشن نے رکن ممالک سے کہا تھا کہ بلاک کی سفری پابندیوں میں 15 جون تک توسیع کی جائے۔ یہ پابندیاں، کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل تھیں۔

    یورپی یونین ہوم افئیرز کمشنر محترمہ یِلوا جوہانسَن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ کمیشن نے ان اقدامات میں 30 جون تک توسیع کرنے اور اس کے بعد پابندیوں کو بتدریج ہٹانے کے مقصد سے آگے بڑھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

    محترمہ جوہانسَن نے یہ بھی کہا کہ کسی مخصوص ملک سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ اس ملک میں وبائی پھیلاؤ کی صورتحال، اور یہ دیکھ کر کیا جائے کہ آیا اس ملک نے یورپی یونین سے سفر کرنے والوں کو آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رکن ملکوں کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد بلاک تک رسائی دیے جانے والے ملکوں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔ کمیشن نے رکن ملکوں سے آپس میں سرحدی کنٹرولز میں 15 جون سے نرمی لانے کی بھی سفارش کی تھی۔