Tag: Corona virus

  • کورونا سے کیسے بچنا ہے ؟ بل گیٹس نے بتا دیا

    کورونا سے کیسے بچنا ہے ؟ بل گیٹس نے بتا دیا

    نیو یارک : دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ درست  تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا سامنا کرنے کے لئے لوگوں کو پرسکون رہنا چاہئے، موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے مریضوں کا ٹیسٹ کریں اور ملک بند کردیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ جو ملک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہیں، وہ چند ہفتوں میں اس وبا پر قابو پاکر  اپنے عوام کو اس سے نجات دلاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سال2018 میں کورونا وائرس سے متعلق پیش گوئی کردی تھی، ان کا کہنا تھا کہ آنے والی دہائی میں ایک ایسا وائرس آئے گا جو خطرناک وبا کی صورت اختیار کرلے گا۔

  • کورونا وائرس : سعودی محکمہ پاسپورٹ کی غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    کورونا وائرس : سعودی محکمہ پاسپورٹ کی غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایت جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ یا ایگزٹ ری انٹری لگایا ہوا ہے تو اسے میعاد ختم ہونے سے پہلے منسوخ کرالیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے خروج نہائی یا خروج عودہ (فائنل ایگزٹ اور ایگزٹ ری انٹری) لگایا ہوا ہے تو اسے فوری طور پر منسوخ کرالیا جائے۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج عودہ منسوخ کرانا اس لیے ضروری ہے کہ صحت حکام کی ہدایت پر نئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت سعودی عرب سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا کہ اگرخروج نہائی کی میعاد ختم ہو گئی تو ایسی صورت میں جرمانے کی زد میں آجائیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ تارکین وطن ویزے کے مؤثر ہونے سے متعلق معلومات آئن لائن لے سکتے ہیں، ابشر یا مقیم کے ذریعے کے ویزے منسوخ کرائے جا سکتے ہیں۔

  • کورونا مریض کے ساتھ سیلفی بنانا سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑگیا

    کورونا مریض کے ساتھ سیلفی بنانا سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑگیا

    خیرپور میرس : ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں کو کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سلیفی لینے پر ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا، تمام افراد کو 14روز تک قرنطینہ میں رکھنے کے احکامات دے دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نظر آرہی ہے اور اس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات بھی کررہی ہے اس حوالے سے اس کے مخالفین بھی صوبائی حکومت کے اقدامات کے معترف ہیں۔

    ایک طرف تو صوبائی حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کوشاں ہے تو دوسری جانب صوبائی محکمہ کے ملازمین کورونا کو دعوت دے رہے ہیں.

    اس حوالے سے صوبائی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے چھ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، جنہوں نے ایران سے آنے والے کورونا وائرس کا شکار کوٹ ڈیجی کے رہائشی مریض کے ساتھ سیلفی بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

    ڈپٹی کمشنر خیرپور میرس محمد ندیم سندھو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان چھ ملازمین کو تاحکم ثانی ملازمتوں سے معطل کردیا گیا ہے جنہوں نے اس مریض کے ساتھ تصویر بنائی۔
    ندیم سندھو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض کے ساتھ سیلفی لینے کا واقعہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے علم میں آیا جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جن چھ افراد کو معطل کیا گیا وہ تمام خیرپور میرس کے مختلف تعلقہ میں منشی کے عہدے پہ تعینات تھے۔

    ڈی سی آفس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ ان تمام افراد کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھیں اور اس حوالے سے دیگر ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کو اس معاملے میں تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات آئے ہیں، امریکی صدر

    ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات آئے ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہائیڈرو کلورکین کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ہم کل سے نیویارک اور دیگر مقامات پر یہ دوا شروع کرانے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائیڈرو کلورکین نے کرونا وائرس کے ایک مریض کی جان بچائی ہے، متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کرونا مرض میں مجھے آئی وی ڈرپ پر رکھا گیا تھا۔

    نیویارک پوسٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مشورے کے بعد دوست نے ہائیڈرو کلورکین کھانے کا کہا، ہائیڈرو کلورکین کھانے کے بعد  طبیعت کافی بہتر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے، امریکی صدر

    کرونا کے مریض کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا سے صحت یاب ہوگیا ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھی ہائیڈرو کلورکین کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے صحت مند قرار دیا تھا۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 314 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 634 ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 373 ہے۔

  • لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے، اقدامات میں سختی لارہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے، اقدامات میں سختی لارہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے، اقدامات میں سختی لارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، پاکستان اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جیسے بیماری کا پھیلاؤ بڑھتا ہے حکومت اس حساب سے اقدامات کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمیں اپنے میڈیکل اسٹاف کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے، گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کی شہادت پر بہت افسوس ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکٹر اسامہ جوان تھے وائرس سے اتنی جلدی کیسے انتقال کرگئے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا جتنا میل ملاپ کم ہوگا وائرس اتنا کم پھیلے گا۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ٹرینوں کو بھی روکنا پڑے گا، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کردئیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، باسط علی کا یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان

    کرونا وائرس، باسط علی کا یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنی یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے سابق کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، باسط علی نے کرونا وائرس ختم ہونے تک اپنے یوٹیوب چینل کی آمدنی حکومت کو دینے کا اعلان کردیا۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ اس مشکل صورت حال میں بزنس مین آگے آئیں اور انسانیت کے لیے کردار ادا کریں۔

    دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پر مشکل وقت آتا ہے کہ صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کرلیتا ہے، غریب آدمی کو سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا، ایسی صورتحال میں غریب لوگوں کی مدد کریں۔

    مزید پڑھیں: کورونا وائرس؛ پی سی بی کا اہم اقدام

    ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ ہمیں ملک کو کرونا سے محفوظ بنانے کا وعدہ کرنا ہوگا، آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر شہری مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں، ہم سب نے مل کر کرونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر کو پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بدل دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • دوا ساز کمپنی کرونا علاج دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی؟

    دوا ساز کمپنی کرونا علاج دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی؟

    اوٹاوا: کینیڈین دوا ساز کمپنی کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملک میں جو افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی صحت یابی کے لیے ادویات کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایمرجنٹ بائیو سولوشن کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کا تجرباتی علاج تیار کررہا ہے، ایک ہی وقت میں کرونا ویکسین پر کام کرنے کے لیے دو امریکی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔

    ڈاکٹر ساؤرڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کلینیکل مرحلے کی ویکسین کمپنی نوووایکس کے ساتھ ساتھ بائیو ٹیک کمپنی واکسارٹ کے ساتھ مل کر دو اورل ویکسین تیار کی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کیا آسٹریلیا نے کرونا کا علاج دریافت کرلیا؟

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز کو دیکھتے ہوئے فوراً ہی ویکسین کی تیاری کا آغاز کیا تھا۔

    ڈاکٹر ساؤرڈ کے مطابق ہم نے اپنی کچھ ثابت شدہ ٹیکنالوجیز کے ذریعے کئی لائسنس یافتہ ادویات کی تائید کی ہے اور ہم انہیں کرونا وائرس پر کام کرنے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ بہت سارے محققین ایک ایسی ویکسین پر فوکس کررہے ہیں جو کسی کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہے اور اس میں ہمیں جلد کامیابی ملے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 415 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 455 ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 616 ہے۔

  • آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو، 80 برس قبل آج ہی کے دن ہمارے رہنماؤں نے منزل کا تعین کیا، آج ہمیں ایک نیا چیلنج درپیش ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ غیور قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس وبا پر قابو پالے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو کرونا وائرس جیسی آفات کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، عوام متحد ہوکر ہی اس چیلنج سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کرونا وائرس کا شدید چیلنج درپیش ہے، یہ حقیقت ہے چیلنجز کا سامنا کرکے ہی قومیں منزل پاتی ہیں، افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، عوام کا ساتھ ہی اس صورتحال سے نکلنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ روز خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرلیا ہے، آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ، بریگیڈیئرز نے تین دن کی تنخواہ کرونا سے نمٹنے کے لیے دی ہیں، خود اور اپنے پیاروں کو گھروں تک محدود رکھیں، آج جس خطرے کا سامنا ہے ایسا کسی نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

  • عمران اسماعیل کا گورنر ہاؤس چھوڑنے کا فیصلہ، قرنطینہ میں چلے گئے

    عمران اسماعیل کا گورنر ہاؤس چھوڑنے کا فیصلہ، قرنطینہ میں چلے گئے

    کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل گورنر ہاؤس چھوڑ کر قرنطینہ میں چلے گئے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں رہی ہیں، جب تک کرونا ٹیسٹ رپورٹ نہیں آجاتی قرنطینہ میں رہوں گا۔

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاجبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • آزاد کشمیر میں آج رات 12 بجے سے 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    آزاد کشمیر میں آج رات 12 بجے سے 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کرونا وائرس کے پیش نظر آج رات 12 بجے سے آزاد کشمیر میں 3 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 3 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، عوام غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

    راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مکمل معطل رہے گی، ناگزیر حالات میں سفر کے لیے خصوصی پاسز ہوں گے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کا سامان لانے کے لیے ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی، صحافی حضرات کو خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے، سندھ میں 352، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 180 کرونا کے مریض ہیں۔

    اسی طرح گلگت بلتستان میں 71، خیبرپختونخوا 31، اسلام آباد 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کرونا مریض ہے، ملک میں کل دوپہر سے اب تک 27 نئے کرونا وائرس کے مریض رپورٹ کیے گئے۔

    کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 6 ہوگئی ہیں جبکہ 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام جوانوں اور طبی وسائل کو مختصر نوٹس پر تیار رہنے کا ٹاسک دیا تھا۔