Tag: Corona virus

  • کورونا وائرس : امریکی میڈیا صدر پر برس پڑا، ٹرمپ نے رپورٹس مسترد کردیں

    کورونا وائرس : امریکی میڈیا صدر پر برس پڑا، ٹرمپ نے رپورٹس مسترد کردیں

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرانداز کرنے کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 340ہوگئی،26ہزار سے زائد افراد تاحال متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی، بلاجواز تنقید کی جارہی ہے، کورونا وائرس کو نظرانداز کرنے کی میڈیا رپورٹس مسترد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے کوروناوائرس پر ابتدائی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا تھا، امریکی خفیہ ایجنسیز کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق جنوری اور پھر فروری میں خبردار کیا گیا تھا۔

    خفیہ ایجنسیز نے صدرٹرمپ کو اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا تھا، ٹرمپ نے25فروری کو ٹویٹر پیغام میں بھی صورتحال کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ اب تک کورونا وائرس سے امریکا میں340افراد ہلاک اور26ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس’ کا نام دے دیا

    اس کے علاوہ ،ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھی امریکی صدر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ جانتے ہیں وہ ناکام ہوچکے ہیں۔

  • کیا آسٹریلیا نے کرونا کا علاج دریافت کرلیا؟

    کیا آسٹریلیا نے کرونا کا علاج دریافت کرلیا؟

    سڈنی: آسٹریلوی ڈاکٹرز نے دو ادویات کے ذریعے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے مریضوں کا دو موجود دوائیوں کے ذریعے علاج کیا گیا جس کے بعد وہ مریض صحت یاب ہوگئے۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج خفیہ ٹرائل کے طور پر کیا گیا، انہیں ایچ آئی وی کی دوائی کالیٹرا اور ملیریا کے علاج کی دوائی ہائیڈرو آکسیلوکلورن دی گئیں۔

    آسٹریلوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ اتنا کامیاب رہا ہے کہ قریبی 50 اسپتالوں میں اب وہی دوائیں کرونا وائرس کے مریضوں کو دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: کیا کرونا وائرس لیب میں‌ بنا؟ سائنس دانوں نے وضاحت کردی

    یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سینٹر برائے کلینیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈیوڈ پیٹرسن جو رائل برسبین اور ویمن اسپتال میں کنسلٹنٹ متعدی بیماریوں کے معالج بھی ہیں اس ٹیم کا حصہ تھے۔

    پروفیسر پیٹرسن نے کہا کہ یہ دوائیں کرونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 50 اسپتال ان دواؤں کے استعمال کا بہترین طریقہ طے کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان ادویات کا ایک دوسرے سے مقابلہ بھی ہے کہ کون سی دوائی کم سے کم دن میں کرونا کے مریض کو صحت یاب کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دوائیاں مریضوں کو گولیوں کے طور پر دی جاسکتی ہیں، ہم نے یہ دوائیں تیار کرلی ہیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے کرونا وائرس کے علاج کے پیش نظر 13 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں۔

  • اسلام آباد میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 15 روز کے لیے مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 15 دن کے لیے مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پابندی کا اطلاق رات 10 بجے سے ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور ملک شاپس کھلی رہیں گی۔بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بھی 15 روز کے لیے بند رہیں گی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں تین ہفتوں کے لیے شاپنگ مالز، سنیما اور تفریح گاہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام سے آئندہ 2 روزگھروں میں رہنے کی اپیل

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ کریانہ اور دودھ کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی، رات 9 بجے سے 9 بجے تک شاپنگ مالز بند ہوں گے، عوام احتیاط کریں اور میل ملاپ نہ کریں، عوام حکومت سے تعاون کریں اس میں ان کا ہی فائدہ ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 729 ہوگئی ہے، ملک میں کرونا وائرس کے باعث 3 اموات ہوئی ہیں، کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 396 سندھ سے ہے۔

    بلوچستان میں 103، پنجاب میں 137، کے پی 27 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں، اسلام آباد میں 10، گلگت بلتستان 55، ایک کرونا مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، کرونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 ہے

  • چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

    چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

    بیجنگ: چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کو شکست دے کر اپنے علاقوں میں لوٹنے والے ڈاکٹرز کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اور سلامی بھی دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے، چینی شہر ووہان میں تیسرے روز بھی کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    چین میں 41 نئے کیس رپورٹ ہوئے لیکن تمام نئے کیسز کی تصدیق باہر ملکوں سے چین آنے والوں میں ہوئی ہے، چین میں 81 ہزار افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق چین میں 71 ہزار افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، چین میں 3 ماہ کے دوران وائرس سے تین ہزار 255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کیا کرونا وائرس لیب میں‌ بنا؟ سائنس دانوں نے وضاحت کردی

    ووہان میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ووہان سے اپنے علاقوں میں لوٹنے والے ڈاکٹرز کا شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور سلامی بھی دی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 11 ہزار 951 ہوگئیں جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 937 ہوگئی، وائرس سے اب تک 93 ہزار 618 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، گزشتہ روز اٹلی میں  627 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اٹلی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4032 سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہئے، ہر گھنٹہ، ہر دن تاخیر سے کرونا وبا سے نمٹنا اور مشکل ہوتا چلا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، لاک ڈاؤن پہلے ہی کرلیا جانا چاہئے تھا، بحران سے نمٹنے کے لیے جتنی جلدی ہو فیصلہ کن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے لیے وفاق کی پوری مدد کی ضرورت ہے، کوئی صوبہ کرونا وائرس کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹیسٹ بڑھائیں اور ان کی مدد کریں جنہیں ضرورت ہے، بہتری کی امید کے ساتھ ہمیں بدترین حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بدترین صورتحال پیش آئی تو ہمارا صحت کا نظام استطاعت نہیں رکھتا، دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، مسئلہ یہ نہیں ہے ہم کیا کریں گے مسئلہ یہ ہے ہم کب کریں گے، جب تک حکومت لاک ڈاؤن کے لیے تیار نہیں ہوتی عوام گھروں پر رہیں۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بلاول بھٹو نے اپنی سرگرمیاں محدود کرلیں، بلاول ہاؤس کراچی کے اندر کام کرنے والے عملے کی تعداد بھی کم کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو تک صرف مخصوص افراد کی رسائی ہوگی، اہم رابطوں کے لیے ٹیلی فون اور ویڈیو لنک استعمال کیا جائے گا، بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ویڈیو لنک پر بریفنگ لی، وہ کل پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی ویڈیو لنک سے کریں گے۔

  • حکومت نے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی

    حکومت نے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پروازوں کی معطلی کے بعد حکومت نے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی، پی آئی اے کی برطانیہ اور ناروے سے 5 پروازیں پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق 4 پروازیں برطانیہ، ایک ناروے سے پاکستانیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی، پی کے 795 کل صبح 6 بجے برمنگھم سے اسلام آباد پہنچے گی۔

    مانچسٹر سے پی کے 702 صبح 9 بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد اترے گی، پی کے 786 صبح 5 بجے لندن سے اسلام آباد پہنچے گی، پی کے 788 لندن سے کراچی صبح 7 بجکر 50 منٹ پر پہنچے گی۔

    مزید پڑھیں: فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم

    اسی طرح اوسلو سے اسلام آباد پی کے 772 صبح 5 بجے پہنچے گی، پانچوں پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر گئی تھیں، برطانیہ اور اوسلو سے پروازیں آنے کے بعد مزید پروازیں بند کردی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ایئرلائن نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پروازوں کا آپریشن معطل کرچکے ہیں۔

  • فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم

    فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم

    اسلام آباد: ملک میں فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2 ہفتے کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ فضائی عوام کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیلپ لائن 0519212525 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں کرونا کے باعث لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، کرونا وائرس میل ملاپ کے باعث تیزی سے پھیلا ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 ہفتے انٹرنیشنل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: وزیر اعظم کی ہدایات پر فضائی آپریشن معطل

    معید یوسف کا کہنا تھا کہ معلوم ہے بیرون ملک پاکستانیوں کو مشکلات ہوں گی، پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے ہی انٹرنیشنل فلائٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فارن مشن عالمی سطح پر سپورٹ فراہم کررہے ہیں، ویزے کی مدت ختم ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی، غیرملکی ایئرلائنز کو خالی جہاز لانے کے لیے بھی اجازت لینا ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ایئرلائن نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

  • سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض ہیں، وزیر صحت سندھ

    سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض ہیں، وزیر صحت سندھ

    کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ محکمہ صحت نے کرونا کی تشخیص کے لیے اب تک 2700 ٹیسٹ کرائے ہیں، ٹیسٹ میں سے 101 مثبت کیسز کراچی سے، ایک حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

    عذرا پیچوہو کے مطابق سکھر میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں 255 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کرونا وائرس کے 357 مریضوں میں سے 3 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث ایک مریض کا انتقال ہوا ہے، سندھ میں تشخیص کیے گئے 60 کیسز مقامی سطح پر منتقل وائرس کے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق، ملک میں اموات 3 ہو گئیں

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت یاب مریضوں میں سے ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے، 60 مریضوں میں کرونا وائرس کی مقامی منتقلی سامنے آئی ہے۔

    یاد رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 72 افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے ہے آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔

  • کراچی، بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا مریض بن گئی

    کراچی، بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا مریض بن گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بے احتیاطی و لاپرواہی کے باعث پوری فیملی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک خاتون کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے سبب پوری فیملی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے شادی میں شرکت کے لیے کراچی پہنچنے والی خاتون میں کرونا وائرس کی پہلے تصدیق ہوئی، مریضہ نے شادی کے فنکشن میں شرکت کی تھی۔

    خاتون میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہل خانہ کے ٹیسٹ کیے گئے تو خاندان کے 9 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، ایک ایک کرکے شادی کی تقریب میں آنے والے افراد کا پتا لگایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق، ملک میں اموات 3 ہو گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا تھا، وزیر صحت نے 77 سال کے مریض کی کرونا وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی جبکہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 72 افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے ہے آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔

  • گورنر پنجاب نے کرونا ریسکیو ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

    گورنر پنجاب نے کرونا ریسکیو ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کرونا ریسکیو ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا، ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر میں 1190 کرونا ہیلپ لائن بنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کرونا ریسکیو ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر ودیگر نے شرکت کی، کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے 24 گھنٹے 30 سے زائد آپریٹرز موجود ہوں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کی ضرورت پر فوری رہنمائی کی جائے گی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت انتظامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ کرونا سے آگاہی کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی جان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کا کرونا سے متاثرہ افراد کے لیے بڑا اعلان

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پورے ملک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بڑے نقصان سے بچنے کا واحد حل حفاظتی تدابیر پرعمل کرنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 136 ہے، کرونا کے 106 مریضوں کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، لاہور میں 20، ملتان 4، راولپنڈی میں ایک کرونا مریض زیرعلاج ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیلی میڈیسن سے مریضوں کا آن لائن چیک اپ کیا جارہا ہے، کرونا سے متاثرہ افراد کو راشن اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔