Tag: Corona virus

  • کورونا وائرس : چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا

    کورونا وائرس : چینی اداکارہ نے منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا

    بیجنگ : کرونا وائرس سے بچنے کیلئےچینی  اداکارہ نے لوگوں کو ہاتھ دھونے کا طریقہ بتادیا، ان کا پیغام ہے کہ مداحوں نے وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس سے بچنے کیلیے مختلف نامور اور نمایاں شخصیات اپنے پیغامات میں اس مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے طریقے اور احتیاط رکھنے کے پیغام جاری کررہی ہی۔

    اس سلسلے میں ایک چینی اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا  پر  منفرد انداز میں ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا ہے کہ ہاتھ کس طرح صاف کرنے ہیں۔

    چین کی 38 سالہ معروف اداکارہ فین بنگبنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ رقص پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     اس وائرل ویڈیو میں وہ حفظان صحت کے طریقوں کو فروغ دے رہی ہیں کیونکہ پوری دنیا کی حکومتیں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

    ہاتھ صاف کرنے  والی اس  ویڈیو میں انہوں نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اس مہلک مرض سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صحت مند رہنے کے لیے ہمیشہ ہاتھ دھوتے رہیں۔

    انہوں نے موسیقی پر رقص کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ دھونے والی ایک انوکھی ویڈیو بنائی ہے۔ جسے ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔

  • سندھ میں آج سے پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

    سندھ میں آج سے پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ میں گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مختلف مقامات پر چار یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہ ہوں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی پابندی کا اطلاق آج بروز جمعہ سے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر رضاکارانہ عمل درامد کریں اور اس ضمن میں سرگرم اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے من حیث القوم ہم سب کو زیادہ ذمہ داری اورفرض شناسی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس ناگہانی آفت سے نمٹنے اور بچاؤ کی یہی واحد صورت ہے، ہمیں کرونا وبا کے خلاف اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار انتہائی ذمہ داری سے نہ صرف ادا کرنا ہے بلکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عمل درأمد بھی کرانا ہے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں، انتہائی ضروری ہو تو عوامی جگہوں اور مقامات پر جائیں،غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں جس کا مقصد صرف اور صرف کرونا سے خود کو اپنے خاندان کواوردیگر لوگوں کو محفوط رکھنا ہے۔

    آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ مورخہ 20مارچ یعنی آج بروز جمعتہ المبارک سے گاڑیوں کے اندر،سڑکوں شاہراہوں پر یا دیگرمختلف مقامات پر چار تا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا نہ ہونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کورونا وائرس : پاپ گلوکار جسٹن بیبر اہلیہ کے ساتھ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے

    کورونا وائرس : پاپ گلوکار جسٹن بیبر اہلیہ کے ساتھ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے

    اوٹاوا : کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ماڈل ہیلی بالڈوین نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور پاپ میوزک گلوکار اور اداکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ نے عوام کو کرونا وائرس سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو ایک کمرے تک محدود کرلیا ہے۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو قرنطینہ کا ساتھی قرار دیا۔

    انسٹا گرام پرا نہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود کو مصروف رکھنے کیلئے دونوں میاں بیوی رقص کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سوشل میڈیا پر کئی مشورے بھی دیے تھے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 727 ہوچکی ہے، اس مرض سے 9 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ اب تک نو مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو نے 18مارچ کو کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے آپ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ کیا کہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہا ہوں جس کے باعث مصروفیات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے، امریکی صدر

    ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کرونا ویکسین میں کامیابی کا اعلان کریں گے، ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں کو کرونا وائرس کے معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس ’بلا‘ نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، یہ وائرس سخت موسم اور گرمی میں خود مرجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا بھی کرونا کے خاتمے کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ میں شامل ہے، ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’کلورو کوئن‘ کرونا کے خلاف مددگار ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر نے ملک میں جنگی حالات کے نفاذ کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ امریکا میں 11 ہزار 348 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور آج بھی 21 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں جنگی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی کو جنگ کے طور پر لے رہے ہیں۔

  • وزارت داخلہ کا پبلک ڈیلنگ سے متعلق دفاتر کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    وزارت داخلہ کا پبلک ڈیلنگ سے متعلق دفاتر کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پبلک ڈیلنگ سے متعلق دفاتر کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے سبب وزارت داخلہ کی جانب سے پبلک ڈیلنگ سے متعلق دفاتر کو 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے ون ونڈو سمیت دیگر دفاتر شامل ہیں۔

    وزارت داخلہ کے مطابق فیصلے کے تحت تمام دفاترز میں خواتین کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ڈے کیئر سینٹرز، بیوٹی سیلونز، جمز، کلبز کو بھی فوری بند کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سیکریٹریز کی سطح کے افسران کو فاصلہ رکھنے کی پالیسی پر میل جول کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کھانا لے جانے پر پابندی نہیں ہوگی، بیوٹی پارلر، پراپرٹی کے دفاتر بند ہوں گے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بھی بند رہے گا۔

    واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 2 اموات ہوئی ہیں، دونوں انتقال کرجانے والے مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی بھی اور کم بھی ہوگی، لوگ صحت یاب بھی ہوں گے، مریضوں کی تعداد صوبوں کے ذریعے آرہی ہیں، نیشنل ڈیش بورڈ بن گیا ہے جس سے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

  • کرونا وائرس، نریندر مودی نے بھارت میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا

    کرونا وائرس، نریندر مودی نے بھارت میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی: کرونا وائرس کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 22 مارچ کو ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔

    نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اتوار کے روز صبح 7 بجے سے لیکر رات 9 بجے تک گھروں میں رہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کی جانب سے کرفیو کو ’جنتا کرفیو‘ کا نام دیا گیا ہے، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز تمام شہری گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔

    نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بچے اور 60 سال سے زائد العمر کے افراد چند ہفتوں تک گھروں میں محدود رہیں، ہم نے کرونا وائرس سے خود کو احتیاط کرکے بچانا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت: کرونا کے مشتبہ مریض نے آئسولیشن وارڈ سے کود کر خودکشی کر لی

    بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 مارچ سے ایک ہفتہ تک بھارت میں کسی بھی بین الاقوامی تجارتی پروازوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہو چکی ہے جب کہ 174 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔

    گزشتہ روز بھارت میں ریاستی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کے ہاتھوں پر اسٹمپ لگانے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کرنا ہے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ انوکھا اقدام عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے اٹھایا ہے، اسٹمپ وائرس میں مبتلا ان افراد کے ہاتھوں پر لگائی جائے گی جنہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مستند کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 326 ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 2 اموات ہوئی ہیں، دونوں انتقال کرجانے والے مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی بھی اور کم بھی ہوگی، لوگ صحت یاب بھی ہوں گے، مریضوں کی تعداد صوبوں کے ذریعے آرہی ہیں، نیشنل ڈیش بورڈ بن گیا ہے جس سے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

    ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق سمیت صوبائی حکومتیں مل کر وبا پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہیں، وزیراعظم نے تقریر میں میل جول میں کمی پر زور دیا ہے، ہمیں ہاتھ ملانے سے اس قسم کے میل جول سے گریز کرنا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: کرونا سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیراعظم

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا ہے، آئندہ چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسز کررہے ہیں، چین نے کرونا کی وبا پر قابو پایا ہے ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 176 ہے، دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہے، ایک لاکھ کے قریب مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسپتال میں جم غفیر ہوتا ہے کوشش کررہے ہیں اس کو کم کریں، معلوم ہوا ہے پرائیویٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کی جارہی ہیں، او پی ڈی میں مریض کے ساتھ ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی، کوشش کریں مریض کے ساتھ صرف ایک شخص جائے۔

    ظفر مرزا نے کہا کہ میڈیکل عملے کے لیے بھی تمام ضروری سامان فوری فراہم کررہے ہیں، طب سے تعلق رکھنے والے طبقے کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی، پرائیویٹ اداروں اور اسپتالوں نے بھی خدمات فراہم کرنے کا کہا ہے، خدمات فراہم کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

  • کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، یاسمین راشد

    کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، چھٹیاں سیرو تفریح کے لیے نہیں دی گئیں گھروں میں رہنے کے لیے دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 384 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 320 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، اس وقت پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 مریض ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص والوں کو الگ کردیا گیا ہے، پنجاب میں تمام کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے، لاہور میو اسپتال میں 4 مریض داخل ہیں اور صحت یاب ہورہے ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عملے کے پاس تمام ضروری چیزیں موجود ہیں، کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو بھی الگ کردیا گیا ہے، پنجاب میں ٹیچنگ اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کردئیے۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر خدشات پیدا کررہے ہیں کہ ہم اقدامات نہیں کررہے، پنجاب حکومت نے پہلے سے ہی کام کرنا شروع کردیا تھا، فیلڈ اور کیمپ اسپتالوں کے لیے جگہ دیکھی جارہی ہے، صورتحال دن بدن بدلتی جارہی ہے ویسے ہی اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی کے ایل کو بھی خالی کرالیا گیا ہے، ڈی جی خان میں موجود زائرین کے ٹیسٹ 48 گھنٹے میں کرلیے جائیں گے، ایک ہزار بستر کا فیلڈ اسپتال بھی تیار کیا جائے گا، جو مریض ٹھیک ہورہے ہیں ان کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ ملتان کی لیبر کالونی میں 1500 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، عوام مہربانی کریں گھروں میں رہیں اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے کورونا فری کراچی مہم چلانے کا آغاز کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے کورونا فری کراچی مہم چلانے کا آغاز کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک لاکھ سینی ٹائرزاور راشن عوام میں تقسیم کرنے اور حق پرست نمائندے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کورونا فری کراچی مہم چلانے کا آغاز کردیا، خالد مقبول صدیقی نے عوام میں ایک لاکھ سینی ٹائرز ،راشن عوام میں تقسیم کرنے اور حق پرست نمائندے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے جبکہ حکومت کو آئسولیشن وارڈ بنانے کیلئے اپنی عمارتیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    میئر کراچی نے وفاق سے شرح سود 10فیصد پر لانے کا مطالبہ کردیا، کورونا وائرس سے پاک کراچی مہم چلائیں گے, عوام میں ایک لاکھ سینیٹائزر اور راشن تقسیم کریں گے۔

    حق پرست عوامی نمائندے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا بچاؤ فنڈ میں دیں گے، ایم کیو ایم پاکستان نے کے ایم سی، ڈی ایم سی اور خدمت خلق کی تمام عمارتیں حکومت وقت کو آئسولیشن وارڈ کے لئے دینے کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کے خلاف وفاقی حکومت کا ردعمل تاخیر سے آیا ہے، نیوز کانفرنس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے وفاق سے شرح سود 9سے 10فیصد پر لانے اور عوام کے لئے معاشی پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

    وسیم اختر ایم کیو ایم کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی تیاریاں مکمل ہیں. ہم نے اپنے تمام دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کردیئے ہیں۔

  • پنجاب میں رات دس بجے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں رات دس بجے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات 10 بجے ہوٹلوں ریستوران اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کردیا، دفعہ144نافذ اور تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہے، پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 3 عارضی اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ریستوران، شاپنگ مالز رات کو 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور منڈیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعداد کم سے کم کی جارہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے236 ملین پہلے ہی گرانٹ جاری کی جاچکی ہے، کرونا سے نمٹنے کیلئے5 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے، لوگوں کی حفاظت کیلئےجو کچھ کرسکتے ہیں کررہے ہیں،236ملین روپے وزارت صحت کے حوالے کردیئے ہیں، ہم نے5ملین فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
    ضرورت پڑی تو فوری فیلڈ اسپتال قائم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئرکردی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے تمام سہولتوں کا جائزہ لیا، شاپنگ مال اورریسٹورنٹ رات10بجےتک بند کیے جائیں گے، قرنطینہ کی سہولتوں کو مزید بہترکیا جائے گا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ بھی مکمل تعاون کریں گے، پنجاب میں دفعہ144نافذ کردی ہے، پنجاب میں3اسپتال کوروناوائرس سے متعلق مختص کیے ہیں، ڈی جی خان میں لوگ قرنطینہ سینٹر میں سہولتوں سے مطمئن ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے خود رابطہ کروں گا، پنجاب میں28کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں، ہمارے پاس بہاولپور اور ڈی جی خان میں الگ الگ سہولتیں ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کیلئے پنجاب حکومت تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا ماسک، حفاظتی کٹ، سینیٹائزر تیار کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں کرونا کے معاشی اثرات کاجائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول سوسائٹی ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں کرونا سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر اقدامات کرسکیں گی۔