Tag: Corona virus

  • کرونا وائرس سے متاثر نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں، ایلیکس ہیلز

    کرونا وائرس سے متاثر نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں، ایلیکس ہیلز

    لندن: پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے بیٹسمین ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق کرونا وائرس ٹیسٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی ایلیکس ہیلز نے اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    ایلیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے باعث برطانیہ اہلخانہ کے پاس آیا ہوں، اتوار کو جب جاگا تو بخار کے باعث خود کو آئسولیٹ کرلیا۔

    انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ابھی تک وائرس کا ٹیسٹ نہیں ہوا امید ہے آج ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ کرنا ہے، ،وسیم خان

    واضح رہے کہ معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز لندن میں کرونا وائرس ٹیسٹ کروارہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کرونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔

    رمیز راجہ کے بیان کے بعد خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایلیکس ہیلز کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

    ایلیکس ہیلز نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔

    یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا ایجاد کرلی، آسٹریلیا کے محققین کا دعویٰ

    کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا ایجاد کرلی، آسٹریلیا کے محققین کا دعویٰ

    سڈنی : آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دو دوائیں ایجاد کرلی ہیں، اس دوا سے علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں رہے گا۔

    ایک جانب تو کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنی تباہ کاریاں مچائی ہوئی ہیں تو دوسری طرف محققین اور سائنسدان بھی اس وائرس کے انسداد کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس حوالے سے آسٹریلیا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دو ادویات تیار کی ہیں جن سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

    کیونسلینڈ سینٹر برائے کلینیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹرسن نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ دو دوائیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جانچ کی گئی تھیں، وہ کورونا وائرس کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔

    ان دواؤں سے کوروناوائرس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ اس میں سے ایک ایچ آئی وی کی دوا ہے اور دوسری ایک ملیریا سے بچنے والی دوا ہے جسے کلوروکین کہتے ہیں۔

    پیٹرسن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے پہلے چند مریضوں کو یہ دوائیں دی گئیں جس کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہوگئے۔ اس لئے یہ ممکنہ طور پر موثر علاج ہے۔ اس علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں ملے گا۔

    https://www.facebook.com/TheProjectTV/videos/703313707144463/

  • میو اسپتال میں مریض کی ہلاکت، غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا، محکمہ صحت

    میو اسپتال میں مریض کی ہلاکت، غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا، محکمہ صحت

    لاہور : میو اسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں ہلاک ہونے والا شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، مذکورہ مریض ایران سے براستہ مسقط پاکستان آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مبینہ طور  پر  پہلے مریض کی ہلاکت کی خبر غلط نکلی، میو اسپتال کے سی ای او کی جانب سے  جاری رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ  کورونا وائرس کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا۔

    اس حوالے سے میو اسپتال کے سی ای او پروفیسراسد اسلم نے میڈیا کو بتایاہےکہ گزشتہ رات 50سال کے شہری کو حافظ آباد سے لاہور کے میواسپتال لایا گیا تھا، مشتبہ مریض ایران سے مسقط اور پھر وہاں سے پاکستان آیا تھا اس میں کورونا کی کچھ علامات بھی ظاہر ہوئی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مریض کے کوروناوائرس ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھجوائے ہیں، تاہم بعد ازاں کورونا وائرس ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ مریض کورونا وائرس کا شکار نہیں بلکہ اسے جگر کی بیماری لاحق تھی، مریض کی ہلاکت کی رپورٹ منفی آئی۔

    سی ای او میو اسپتال نے کہا تھاکہ مریض کو بلیڈنگ، سانس میں دشواری، نزلہ زکام اور بخار تھا، تاہم  غلام عمران کو کورونا وائرس نہیں تھا مریض میو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج تھا، غلام عمران جگر کی بیماری میں مبتلا تھا جسے کورونا کی علامات تھی۔

  • کرونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور نرس کی درد ناک آپ بیتی

    کرونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور نرس کی درد ناک آپ بیتی

    میڈرڈ : کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے علاج پر مامور نرس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر جانا جنگ میں جانے کے مترادف ہے، جہاں میں خوف، تناؤ اور تکلیف محسوس کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس نے لاکھوں افراد متاثر کیا ہوا ہے جس کے سبب اسپتالوں میں تمام عملہ متحرک ہے۔

    اس حوالے سے اسین کے ایک اسپتال میں کرونا متاثرین کے علاج پر مامور نرس کورل مارینو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کام میرے لیے ایک جنگ میں جانے جیسا ہے جہاں میں خود کو خوف زدہ اور تکلیف میں محسوس کرتی ہوں۔

    کورل مارینو شمال مشرقی میڈرڈ کے پرنسپل ڈی آسٹوریئس یونیورسٹی اسپتال میں کام کرتی ہے, کورل مارینو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں سے میں اپنے چھ ماہ بچے کو پیار بھی نہیں کرسکی،۔

    نرس کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اور اس کے والدین جنوری کے آخر میں اس وبائی بیماری میں مبتلا ہیں، زیادہ کھانسی، بخار ہونے اور اپنے خاندان سے الگ تھلگ ہونے سے خوفزدہ رہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اسپین آج رات اپنی زمینی سرحدیں بند کردے گا۔

  • کورونا وائرس : بھارتی سیاست دان نے نریندر مودی پر بڑا الزام لگا دیا

    کورونا وائرس : بھارتی سیاست دان نے نریندر مودی پر بڑا الزام لگا دیا

    نئی دہلی : اترپردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما بھگوت سرن گنگوار نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت اپنی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے کورونا وائرس کی دہشت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔،

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے بھگوت سرن گنگوار نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے ہوائی اڈّوں کو اچھی طرح سے تیار کرنے کی ضرورت تھی، وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی دستہ درست رکھنے کی ضرورت ہے۔

    بھارتی سیاستدان نے کہا کہ ایسے موقع پر عام طور پر لوگوں کی آمد و رفت بند ہونی چاہیے تھی اور بیرون ملک سے آنے والے تمام سامان پر پابندی عائد کرنی چاہیے تھی، لیکن مودی سرکار نے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

    یو پی کے سابق وزیر کا مزید کہنا تھا  کہ مودی سرکار کی غفلت کے نقصانات قوم کو برداشت کرنا ہوں گے۔

  • کرونا وائرس، انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

    کرونا وائرس، انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہمیں ابھی بھی انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں وبا سے متعلق پتا چلا تو اقدامات شروع کردئیے تھے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس لیے بڑھ رہی ہے کہ لوگوں کو تلاش کررہے ہیں، لوگوں کو تلاش کرکے آئسولیٹ کررہے ہیں تاکہ وبا مزید نہ بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ خود صورتحال مانیٹر کررہے ہیں، تمام معاملات کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت سندھ بھی پوری طرح متحرک ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزرائے اعلیٰ کو فرنٹ پر آنے کی ضرورت ہے، تفتان بارڈر پر صورتحال تشویش ناک ہے، قرنطینہ اقدامات بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وائرس بڑھا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تفتان پر قرنطینہ بہتر ہوتا تو وائرس دوسرے صوبوں میں نہ پھیلتا، کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 ہزار افراد پہنچے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 183 ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری رات دیر تک گھومتے رہیں گے تو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مکمل بند کردیں گے تاہم کریانے کی دکانیں کسی بھی صورت بند نہیں ہوں گی۔

  • کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    دوحہ: کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر قطر میں بھی نجی تجارتی مراکز کو خسارے کا سامنا ہے تاہم پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے قطری امیر نے 75 بلین ریال مراعات دینے کا اعلان کیا۔

    قطری حکومت نے کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ جبکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور سہارا دینے کے لیے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔

    قطر نے 18 مارچ سے بیرون ممالک سے آنے والی تمام پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے روکنے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ خدمات معطل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

    واضح رہے کہ قطر میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 439 تک پہنچ چکی ہے۔

    قطری محکمہ صحت نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 14 مراکز قائم

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 14 مراکز قائم

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 14 مراکز قائم کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 14 مراکز قائم کردئیے گئے ہیں، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ان مراکز پر مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    مراکز میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی شامل ہیں، لاہور میں پنجاب ایڈز لیب اور شوکت خانم اسپتال میں ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔

    کراچی میں آغا خان اسپتال، سول اسپتال، اوجھا انسٹی ٹیوٹ، انڈس اسپتال شامل ہیں، نشتر میڈیکل کالج ملتان، پبلک ہیلتھ لیبارٹری، خیبر میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ، موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ تفتان میں بھی ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے، مراکز میں عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد، ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 146 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےمکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سےنمٹ رہےہیں، ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

  • کرونا وائرس، گلوکار شہزاد رائے کا عوام کے لیے خصوصی پیغام

    کرونا وائرس، گلوکار شہزاد رائے کا عوام کے لیے خصوصی پیغام

    کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے کرونا وائرس کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر عوام ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

    شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آپ سے ہاتھ ملائے تو آپ ہاتھ نہ ملائیں بے شک وہ برا مان جائے،  شادی کے ایونٹس اور کوئی اجتماع بھی نہ کیا جائے۔

    گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ میں آرہا تھا تو سی ویو پر ایسا لگ رہا تھا جیسے نیو ایئر نائٹ ہے یا کوئی چھٹی ہے، سب خوشیاں منانے پہنچے ہوئے تھے، ہمیں اشرف المخلوقات کی طرح برتاؤ کرنا چاہئے۔

    شہزاد رائے نے کہا کہ کرونا وائرس ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے، افواہیں نہیں پھیلانی ہے لیکن ایک دوسرے کو بچانا ہے، وہ وقت نہ آئے کہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ اس وائرس سے کم سے کم افراد متاثر ہوں اور ہم کم سے کم لوگوں سے ملاقات کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرونا وائرس پر ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کی، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سندھ حکومت اچھے اقدامات کررہی ہیں۔

  • کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کسٹم حکام نے کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں، جعلی کٹس پلاسٹک کے تھیلوں کے اندر بوتلوں میں موجود تھیں۔

    سی بی پی افسران کے مطابق پلاسٹک کے چھ تھیلے ملے جن میں بوتلوں کے اندر جعلی کٹس رکھی گئی تھیں، جانچ پڑتال کے بعد یہ تمام کٹس جعلی ثابت ہوئیں۔

    سی بی پی افسر جیم رویز کا کہنا ہے کہ ان کٹس پر ’وائرس ون ٹیسٹ کٹ‘ کا لیبل لگا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

    رپورٹ کے مطابق تجزیے کے لیے ان کھیپ کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    جیم رویز کا کہنا تھا کہ عوام کو بوگس ہوم ٹیسٹنگ کٹس سے آگاہی دینا ضروری ہے، کرونا وائرس کے لیے مجاز تشخیصی ٹیسٹنگ مقامی پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں میں کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مہلک ترین کروناوائرس نے امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ مہلک وائرس سے امریکا بھر میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 66 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔