Tag: Corona virus

  • کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورتحال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، ظفر مرزا

    کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورتحال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صورت حال دیکھ کر بہتر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین میں مقیم طلبا اور ان کے اہلخانہ کے معاملے پر گفت و شنید کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم حالات کا اعلیٰ سطح پر بغور جائزہ لے رہے ہیں، تسلی رکھیں آپ ہمارے ہیں اور ہمیں آپ کی پرواہ ہے۔

    دوسری جانب چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ووہان اور ہوبئی میں موجود پاکستانیوں کے حالات سے آگاہ ہیں، چین آپ کا اپنوں کی طرح خیال رکھے گا۔

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، آپ مطمئن رہیں آپ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 89 افراد ہلاک، متاثر افراد کی تعداد 37 ہزار ہوگئی

    واضح رہے کہ چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ایک دن میں مزید 89 افراد جان کی بازی ہار گئے، وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 813 ہوگئیں جبکہ 37 ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

  • کرونا وائرس، چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

    کرونا وائرس، چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

    بیجنگ: کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے شادی میں آنے سے انکار کیا تو چینی جوڑے نے اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا رہائشی چینی جوڑا شادی سے چند روز قبل ہی چین کا دورہ کرکے واپس آیا جس کے بعد دلہا دلہن نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو مہمانوں نے ان کے چین کے دورے کے باعث کرونا وائرس کے خوف سے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

    مہمانوں کے انکار پر دلہا جوزف اور دلہن کینگ نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دلہا دلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دلہا دلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارک باد وصول کی۔

    مزید پڑھیں: کرونا سے متاثرہ ماں کی نومولود بچی بھی وائرس کا شکار

    رپورٹ کے مطابق دلہا دلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔

    دلہا دلہن حال ہی میں نئے سال کا آغاز ہونان میں اپنی فیملی کے ساتھ کرکے سنگاپور واپس لوٹے تھے۔

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک جان لیوا وائرس سے 563 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، پورے چین میں 28 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس، معمر جوڑے کی بستر مرگ پر ’الوداع‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

    کورونا وائرس، معمر جوڑے کی بستر مرگ پر ’الوداع‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

    بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے متاثر معمر جوڑے کی بستر مرگ پر الوداع کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں معمر جوڑے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر جوڑا کورونا وائرس کی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

    ٹویٹر پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، معمر مریض جوڑے جنہیں کورونا وائرس ہے جن کی عمر تقریباً 80 برس کے قریب ہے اسپتال میں ایک دوسرے کو آئی سی یو میں جانے سے قبل الوداع کہہ رہے ہیں ہوسکتا ہے یہ ملاقات ان کے لیے آخری ثابت ہو۔

    ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ایک شخص نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’بہت خوفناک مرحلہ ہے معمر جوڑے کو اس حالت میں دیکھنا، حالات بالکل کنٹرول میں نہیں ہیں، ویڈیو شیئر کرنے کا شکریہ۔‘

    ایک اور صارف نے ویڈیو کے نیچے لکھا کہ یہ بہت ہی افسردہ ویڈیو ہے، اس ویڈیو میں شوہر اور بیوی کی محبت دکھائی جارہی ہے لیکن اس ویڈیو میں کہنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔

    خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں۔

    ایک کروڑ آبادی کا شہرووہان گھوسٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا۔لوگ گھروں میں محصورہیں، سڑکیں ویران ہیں۔بیجنگ میں بھی میڑواسٹیشنزسنسان اورسڑکیں ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔

    مختلف ممالک نے چین کے ساتھ سرحد بند اورپروازیں معطل کردی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ائیرپورٹ پرووہان سےجکارتا آنےوالےمسافروں پر جراثیم سےبچاؤکیلئےاسپرے کیا جارہا ہے اوراسکریننگ کی جارہی ہے۔

  • کورونا وائرس کی تشخیص، پاکستان میں باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کا آغاز

    کورونا وائرس کی تشخیص، پاکستان میں باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کا آغاز

    اسلام آباد : قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے، وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ 24گھنٹے میں تیار ہوگی، ایک ٹیسٹ پر سات ہزار روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ 24گھنٹے میں تیار ہوگی، وائرس کی تشخیصی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہیں۔

    اس کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالر ہے، ایک تشخیصی کٹ سے 50مریضوں کے ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے، کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ پر7ہزار روپے لاگت آئے گی۔

    قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے معیار کا تعین کرلیا ہے، ہر مشتبہ مریض کے نمونے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا، مشتبہ مریض میں اہم علامات پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    تجویز کردہ اسپتالوں سے موصول نمونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، اسپتال کورونا کے مشتبہ مریض کا نمونہ اور علامات بھجوانے کا پابند ہوگا۔

  • پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی  صلاحیت حاصل کرلی

    پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں، ٹیسٹ کیلئے مریض کے گلے کے لعاب کا نمونہ لیا جائے گا، مذکورہ کٹس چین سے منگوائی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے کچھ عرصہ قبل مہلک ترین کورونا نامی وائرس نے پھیلنا شروع کیا جو بہت مختصر وقت میں ہزاروں افراد کو اپنا شکار بناچکا ہے، جان لیوا وائرس کا دائرہ دنیا کے دیگر ممالک تک پھیل گیا ہے۔

    اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کے تحت حکومت پاکستان کی درخواست پر کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں،  ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس گزشتہ رات چین سے اسلام آباد پہنچیں۔

    قومی ادارہ صحت میں کل سے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہوسکیں گے، مرض کے ٹیسٹ کیلئے مریض کے گلے کے لعاب کا نمونہ لیا جائے گا، کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی رپورٹ24گھنٹے میں تیار ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں لاہور، کراچی میں ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ چین کے بعد جاپان سے بھی کورونا ٹیسٹنگ کٹس 2روز میں پاکستان پہنچ جائیں گی، این آئی ایچ کے پاس 2ہزار مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے، آئندہ ہفتے این آئی ایچ کے پاس 3ہزار کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت ہوگی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، پاکستان اب کروناوائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ چین میں کروناوائرس سے 304 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ چین کی معشیت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

  • سوشل میڈیا اسٹارز نے کرونا وائرس کو شہرت کا ذریعہ بنالیا

    سوشل میڈیا اسٹارز نے کرونا وائرس کو شہرت کا ذریعہ بنالیا

    لندن: کرونا وائرس دنیا بھر میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے ایسے میں کچھ سوشل میڈیا اسٹارز نے وائرس کو اپنی شہرت کا ذریعہ بنالیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے وائرس سے اب تک 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرس کے نام سے ٹرینڈز ٹاپ پر جارہے ہیں۔

    کرونا وائرس کی دہشت سے باخبر رہنے کے باوجود سوشل میڈیا اسٹارز نے اس خوفناک مرض اور اس کے ٹرینڈز کو اپنی شہرت کا وسیلہ بنالیا اور ان ٹرینڈز کو ہائی جیک کرنا شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ان ٹرینڈز میں ایک طرف تو عام صارفین مرض کے متعلق اطلاعات اور اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں تو دوسری طرف شہرت کی لالچ میں سوشل میڈیا اسٹارز چہرے پر ماسک پہنے مختلف پوز بنا کر اپنی تصاویر ان ٹرینڈز میں پوسٹ کرکے اپنے فالوورز بڑھا رہے ہیں۔

    یہ سوشل میڈیا اسٹارز ناصرف ان تصاویر میں اپنے لگژری لائف اسٹائل کی نمود و نمائش کررہے ہیں بکہ کچھ ایسی تصاویر بھی پوسٹ کررہے ہیں کہ عام آدمی کانوں کو ہاتھ لگائے کہ ایسی جان لیوا بیماری کو بھی یہ لوگ کس طرح استعمال کررہے ہیں۔


    تصاویر میں ان سوشل میڈیا اسٹارز کی جانب سے کیپشن دیا جارہا ہے کہ ہم کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں ہم اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ وبا جلد ختم ہوجائے گی۔

  • کورونا وائرس یا کچھ اور : لاہور کے گرین ٹاؤن کا لنڈابازار بند کرادیا گیا

    کورونا وائرس یا کچھ اور : لاہور کے گرین ٹاؤن کا لنڈابازار بند کرادیا گیا

    لاہور: ماڈل بازار گرین ٹاؤن کا لنڈا بازار بند کرادیا گیا، دکانداروں کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بازار بند کرایا گیا جبکہ انتظامیہ نے اس بات کی تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ماڈل بازار گرین ٹاؤن کا لنڈابازارانتظامیہ نے بند کرادیا ہے، اس حوالے سے دکانداروں نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے لنڈابازار کو کوروناوائرس پھیلنے کا خدشہ قراردے کربند کرادیا ہے کیونکہ بازار میں بکنے والے متعدد کپڑے چین سے آتے ہیں۔

    دکانداروں کے مطابق انتظامیہ کا خدشہ ہے کہ ایسے کپڑوں سے کورونا وائرس پھیل سکتاہے، دوسری جانب ماڈل بازارانتظامیہ سے رابطے پر ان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے لنڈابازاربند نہیں کرارہے بلکہ لاہور میں جگہ جگہ لنڈابازار قائم ہیں جو مناسب نہیں۔

    مزید پڑھیں: ہلاکت خیز کورونا وائرس نے 132 افراد کی جان لے لی

    یاد رہے کہ چین میں جنم لینے والے کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 132 تک پہنچی گئی ہے جبکہ فرانس میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • چینی شہر ووہان میں زیرتعلیم طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    چینی شہر ووہان میں زیرتعلیم طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم تمام طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ176پاکستانی طلباء چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں، اس سلسلے میں میرا چین میں پاکستانی سفیرسے رابطہ ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور تمام طلباء پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، طلبا آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، وزارت صحت، سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 41 ہوگئی، حکام

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 41 ہوگئی، حکام

    بیجنگ : چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوریا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد41تک جاپہنچی ہے، فرانس میں بھی 3کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ایک مریض نے چین کے شہر ووہان کا سفر کیا تھا، واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد946ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد 543 تک پہنچ گئی، 8 مزید ہلاک

    چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں گیا ہے کہ ووہان سٹی میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی چینی محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرے اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھے۔

  • پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا ، نیوایئرمناکرچین سےپاکستان لوٹنےوالےچینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کا اوریجن چین سے مل رہا ہے ، اس وائرس میں مبتلامریضوں نےچین میں سفر کیا ہے ، یہ وائرس جانوروں کےذریعے انسانوں میں منتقل ہوتاہے۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں540کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک 17لوگوں کی کرونا وائرس سے موت ہوچکی ہے، پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا

    معاون خصوصی نے کہا کہ ایک ہفتےمیں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنےکیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم  لگایاہے، چین سے آنےوالےمسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس، چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ سوست بارڈر پر چین اور پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ ہے، پاکستان میں اس وقت 19انٹری پوائنٹس ہیں ، کروناوائرس سےمتاثرہ چینی شہر میں آنےجانے کی پابندی لگی ہے۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا کہ چین کا نیا سال شروع ہوا ہے،پاکستان میں کام کرنیوالے ابھی چین گئے ہیں لیکن جب چینی واپس آئیں گے تو کروناوائرس پاکستان آنے کا خطرہ ہے،نیوایئرمناکرچین سےپاکستان لوٹنےوالےچینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائےصحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کسی قسم کی سنسنی پھیلانےکی ضرورت نہیں، چین میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،پاکستان میں وائرس سےمتاثرکوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نےچین سےآنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے ایئر پورٹ پرسرویلینس سینٹرقائم کردیاہے۔