Tag: Corona

  • قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کراچی: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر محمد نواز کو کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد نواز کا ک رونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، قومی ٹیم کے دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے۔

    محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ ان کا نام ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغاز سترہ ستمبر سے ہوگا، تین ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم11ستمبر کو چارٹر پرواز کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد پہنچےگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوپاکستان آمد پر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آمد پر کیوی کھلاڑیوں کیلیے اہم سہولت، بڑا فیصلہ ‏

    دوسری جانب پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کرچکا ہے قومی ‏اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں گے۔

    آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، ‏حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ ‏آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

  • تیسری لہر میں قاتل وائرس سے پشاور پہلی بار محفوظ

    تیسری لہر میں قاتل وائرس سے پشاور پہلی بار محفوظ

    پشاور : خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور اور مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس ایکٹیو کی تعداد بھی کم ہوکر 3 ہزار 998 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی قاتل وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 ماہ کی کم ترین سطح 1.8 فیصد پر آگئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور شہر وائرس کے وار سے محفوظ رہا، کورونا وائرس تیسری لہر میں پہلی بار پشاور میں آج کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جبکہ ضلع مردان جہاں رمضان کے مہینے میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 55 فیصد سے بھی زیادہ تھا اور آج مردان بھی وائرس کے وار سے محفوظ رہا، آج سب سے زیادہ اموات سوات سے رپورٹ ہوئی ہے، جہاں پر وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہاگئے ہیں۔

    صوبے میں کورونا وائرس ایکٹیو کی تعداد بھی کم ہوکر 3 ہزار 998 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید خیبرپختونخوا بھر میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جانبحق افراد کی تعداد 4ہزار 170 ہوگئی اور 147 نئے کیسز کے ساتھ وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 928 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 26 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق صوبے آج بھی 8 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، کے پی میں اب تک کل 18 لاکھ 70 ہزار 572 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

  • سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کرونا میں مبتلا

    سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کرونا میں مبتلا

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وبا کی تیسری لہر نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردئیے ہیں، صدر مملکت، وزیراعظم عمران خان ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حفیظ شیخ کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے حماد اظہر نے بتایا کہ حفیظ شیخ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیردفاع کے کرونا میں مبتلا ہونے ‏کی اطلاع دی تھی انہوں نے کہا کہ وزیردفاع پرویز خٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    اس خبر سے قبل گذشتہ روز ہی ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا تھا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ تمام کرونامتاثرین پر رحم کرے۔صدر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لےچکاہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چندہفتوں میں لگےگی، ساتھ ہی انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکر قرنطینہ میں ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا آج دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، کرونا منفی آنے پر وزیراعظم عمران خان جمعرات کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، آج کابینہ ڈویژن نے حماد اظہر کی بطو وزیر خزانہ تقرری اور حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔

  • ٹنڈولکر کے بعد ایک اور سابق بھارتی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    ٹنڈولکر کے بعد ایک اور سابق بھارتی کرکٹر کرونا میں مبتلا

    نئی دہلی: کرونا ویکسی نیشن کے باوجود بھارت میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں اور اس نے ایک بار پھر قہر ڈھانا شروع کردیا ہے۔

    کرونا کی تیسری لہر کے باعث بھارت میں ایک ہی دن میں کرونا کے 65 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کرونا کے بڑھتے وار کے باعث ہالی ووڈ کے فنکاروں سمیت کئی کھلاڑی اس وبا میں مبتلا ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، جن میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

    گذشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکربھی کرونا میں مبتلا ہوئے تھے، طبیعت ناسازی کے باعث ٹنڈولکر نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا جوکہ مثبت آیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سچن ٹنڈولکر نے تصدیق کی کہ معمولی علامات کے باعث انہیں کرونا ہوا ہے، تاہم فیلمی ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سچن ٹنڈولکر بھی کرونا وائرس میں مبتلا

    آج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، یوسف پٹھان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ معلومات دی، اپنے ٹوئٹ میں یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ میں کووڈ۔19 سے متاثر ہوگیا ہوں، مجھ میں معمولی علامات ہیں، میں نے اس بات کی تصدیق کے بعد ہی گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اور دوائیں لے رہا ہوں، میں ان لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ جو کو میرے رابطے میں آئے ہیں انہیں خود بھی جلد ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

    واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی قوم سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیسولیشن میں چلا گیا ہوں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ اداکار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

  • کورونا سے بچاؤ : کویتی حکومت کا جہاز کے مسافروں کیلئے انوکھا فیصلہ

    کورونا سے بچاؤ : کویتی حکومت کا جہاز کے مسافروں کیلئے انوکھا فیصلہ

    کویت سٹی : ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والے ہر طیارے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے کویت سول ایوی ایشن حکام نے نئی ہدایات جاری کردیں۔

    کویت حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں ایئر پورٹس پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طیاروں میں مسافروں کی تعداد کو بہت محدود کردیں۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے پیش نظر کویتی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ایئر لائنز کی ہر پرواز میں صرف 35 مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔

    کویت سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے یہ فیصلہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت کیا ہے۔

    اسی ہدایت کے پیش نظر تمام ایئر لائنز کے ایک طیارے میں 35 سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس پابندی کا اطلاق24جنوری سے6فروری تک ہوگا۔

    سول ایوی ایشن حکام نے واضح کیا کہ پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں کیا جانے والا یہ ردو بدل وقتی طور پر کیا گیا ہے۔ بہر حال کویت سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کی آپریشنل صلاحیت میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جائے گا۔

  • این سی او سی نے کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

    این سی او سی نے کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں دستیاب وینٹی لیٹرز اور ان کے استعمال کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کی مختلف شہروں میں کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کیں گئیں ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں 11 وینٹی لیٹرز مختص ہے، کوئی زیر استعمال نہیں، مظفرآباد کے لئے 22 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ، کوئی بھی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں15 وینٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے لئےمختص کئے گئے یہاں بھی کوئی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، ایبٹ آباد میں17 وینٹی لیٹرز مختص ہے، ادھر بھی کوئی استعمال میں نہیں ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کرونا وبا کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پشاور میں112 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے جن میں سے 34 زیراستعمال ہیں، جبکہ کوئٹہ کو 61 وینٹی لیٹرز دئیے گئے تھے، یہاں بھی کوئی استعمال میں نہیں ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں71وینٹی لیٹرزمختص کئے گئے ہیں جن میں سے 45 زیر استعمال ہیں، راولپنڈی میں83 وینٹی لیٹرز مختص ہے 25 زیراستعمال ہیں جبکہ لاہور میں 239 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے تھے ان میں سے 63 زیراستعمال ہیں، اسی طرح ملتان میں 67 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ،یہاں زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 41 ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں 404 وینٹی لیٹرز مختص ہے ان میں سے 61 زیراستعمال ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 20 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ان میں سے کوئی زیراستعمال نہیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک کے 5 شہر کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے: این سی او سی

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے، این سی او سی نے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔

    اعلامیے کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں

  • جاپان میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

    جاپان میں کرونا کیوں پھیل رہا ہے ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

    ٹوکیو:جاپان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، ایسے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی ایسوسی ایشن برائے وبائی امراض اور جاپانی سوسائٹی برائے انفیکشن روک تھام اور کنٹرول نے گذشتہ ماہ مشترکہ طور پر آن لائن سروے کیا۔

    سروے میں بیس سے ساٹھ سال تک عمر کے کم وبیش ایک ہزار افراد نے حصہ لیا، سروے کے نتائج سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کرونا وبا سے بچنے کے لئے 87.7 فیصد افراد وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے ہیں، 87.4 فیصد ماسک کا استعمال جبکہ 65.9 فیصد ہاتھوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کرتے ہیں، ان نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ جاپان کے شہری ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کیے جانے سمیت، وباء سے بچنے کے اقدامات پر اچھی طرح عمل کررہے ہیں۔آن لائن کئے گئے سروے میں کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے انتہائی اہم اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں 69 فیصد نے تھری سِیز یعنی بند جگہوں، پرہجوم مقامات اور قریبی رابطے والی جگہوں سے بچنے کی اہمیت کا حوالہ دیا اسی طرح سے صرف 44 فیصد نے کہا کہ اہل خانہ کے علاوہ دوسروں کے ساتھ گھر سے باہر کھانے سے گریز کرنا اہم ہے۔

    یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پرہجوم مقامات اور قریبی رابطوں والی جگہ پر عوام کی جانب سے دیگر اقدامات کی بہ نسبت بد احتیاطی دیکھی جارہی ہے، اسی بد احتیاطی پر یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے پروفیسر یوتسُویاناگی ہیروشی کہتے ہیں کہ اس عمومی رائے کے خلاف انتباہ کر رہے ہیں کہ ماسک لگانے سے وائرس کی مکمل روک تھام کی جا سکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین سے متعلق جاپان کا اہم اعلان

    انہوں نے سروے کرنے والے افراد سے کہا کہ لوگوں سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہے آیا جو چیزیں وہ کر رہے ہیں اُنہیں لاپرواہی سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث جاپان میں بھی نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اس وقت صرف ٹوکیو میں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 38 ہزار 22 کے قریب ہے۔

  • چین میں کرونا پھیلاؤ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    چین میں کرونا پھیلاؤ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    بیجنگ: چین میں کرونا پھیلاو کا اہم سبب سامنے آگیا ہے، جہاں بیرون ملک سے درآمد کئے گئے گوشت پر عالمی وبا کے شواہد ملے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی شہر جینان میں رونما ہوا، جہاں حکام کو برازیل، نیوزی لینڈ اور بولیویا سے درآمد کئے گئے فروزن اشیا کے پیکٹوں پر نئے کرونا وائرس کے شواہد ملے۔

    جینان میونسپل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برازیل، نیوزی لینڈ اور بولیویا سے جمے ہوئے گوشت کو درآمد کرنے والی کمپنیوں کا نام گوتائی انٹرنیشنل گروپ اور شنگھائی ژونگلی ڈیویلپمنٹ ٹریڈ ہے، جمے ہوئے گوشت کو شنگھائی کی ینگشان بندرگاہ سے درآمد کیا گیا تھا، تاہم بیان میں جمے ہوئے گوشت کو برآمد کرنے والی کمپنیوں کا نام نہیں بتایا گیا۔جینان میونسپل ہیلتھ کے مطابق سات ہزار پانچ سو سے زائد افراد جو ممکنہ طور پر جو ان وائرس زدہ مصنوعات کے قریب گئے ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چینی حکام کو گذشتہ ہفتے چین کے شہر لانزہو میں غیر ملکی جھینگوں کے پیکٹوں پر کورونا وائرس ملا تھا، اس کے علاوہ ووہان میں برازیل سے لائے گئے گوشت پر اور شینڈونگ اور جیانگسو صوبوں میں ارجنٹائن سے درآمد کیے گئے گوشت میں بھی وائرس پایا گیا تھا۔

    چین کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ گوشت درآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے جبکہ برازیل اور ارجنٹائن سب سے زیادہ گوشت برآمد کرنے والے ممالک ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرونا نے وائرس سے محفوظ ممالک کو بھی نہ بخشا

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جمے ہوئے گوشت سے کووڈ-19 پھیلنے کے امکانات کم ہیں، لیکن چین نے کئی بار درآمد شدہ گوشت پر وائرس پائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو کہ درآمدات پر پابندی کا سبب بنا ہے۔

  • ڈنمارک کرونا سے بچنے کے لئے کس جانور کو مار رہا ہے؟؟

    ڈنمارک کرونا سے بچنے کے لئے کس جانور کو مار رہا ہے؟؟

    کوپن ہیگن: ڈنمارک کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ایک کروڑ 70 لاکھ سمُور تلف کرےگا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی حکومت کا منصوبہ ہے کہ کرونا وائرس کی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ قسم کے پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد پشمینہ کی کھالوں یا پوستین کے ملک بھر میں موجود فارمز پر تمام 1 کروڑ 70 لاکھ سمُور تلف کر دیئے جائیں۔

    وزیر اعظم میٹے فریڈیرِکسن نے کہا کہ سمُوروں میں موجود وائرس کے باعث بارہ افراد متاثر ہوئے، اس طرح کے واقعات کرونا وائرس کی ویکسین کی افادیت کو کم کر سکتے ہے، جو ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں، اس لئے سموروں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دارالحکومت کوپن ہیگن کے مضافات میں واقع سموروں کے فارم پر کام کرنے والے کارکن کا کہنا تھا کہ گوشت خور جانور کو تلف کرنے کا عمل جمعرات سے شروع کردیا جائے گا، کارکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ سمور اس وائرس سے متاثر نہیں ہوئے پھر بھی فارم کو ان کی تلفی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنا ہے، پورا ریوڑ تلف ہونے سے کاروبار کو بڑا دھچکا لگے گا۔

    سمور گوشت خور جانور ہے، اس کی مادہ 30 سے 40 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ نر کی جسامت اس سے دوگنا ہوتی ہے، اس کی قیمتی فر کیلئے بڑے بڑے فارموں میں پالا جاتا ہے۔

  • معروف شاعر نے کرونا کو شکست دے دی

    معروف شاعر نے کرونا کو شکست دے دی

    نئی دہلی: مشاعروں کے مشہور شاعر منظر بھوپالی نے عالمی وبا کرونا کو شکست دے دی ہے۔ 

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممتاز عالمی شاعر منظر بھوپالی کرونا کو شکست دینے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں، منظر بھوپالی کو تیئس اکتوبر کرونا کی رپورٹ مثبت آنے پر بھوپال کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    منظر بھوپالی کی پہلی رپورٹ کرو نا پازیٹو آنے کے بعد جب دوسری رپورٹ بھی پازیٹو آئی ، تو ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی، مگر منظر بھوپالی خود بھی حوصلہ نہیں ہارے اور اسپتال سے اپنے مداحوں سے حوصلہ رکھنے اور ان کے حق میں دعا کرنے کی اپیل کرتے رہے۔

    معروف شاعر کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کی صحت یابی کے لئےخصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    منظر بھوپالی نے نوجوانی میں ہی مشاعرہ میں دلچسپی لینی شروع کردی، 17 برس کی عمر میں انہوں نے پہلی دفعہ مشاعرہ میں اپنا کلام پڑھا۔ ان کا پیدائشی نام سیر علی رضا ہے مگر دنیائے شعر و ادب میں وہ منظر بھوپالی کے نام سے مشہور ہیں، ان کا کیرئر تین دہائیوں پر محیط ہے، اس دوران میں انہوں نے تقریباً پانچ براعظموں اور درجنوں ممالک میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ہے۔ انہوں اپنا پہلا بین الاقوامی مشاعرہ کراچی، پاکستان میں میں 1987ء میں پڑھا
    تھا۔