Tag: Corona

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرونا کو شکست دے دی

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرونا کو شکست دے دی

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرونا کو شکست دے دی ہے، جام کمال چودہ اکتوبر کو کرونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ الحمد اللہ
    میرا کرونا کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، اللہ کا مجھ پر بڑا کرم ہوا ہے، صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان چودہ اکتوبر کو عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور میں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

    بعد ازاں چھبیس اکتوبر کو بھی ایک بار پھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا تھا، تاہم آج انہوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا مقابلہ کریں گے، عوام کی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں، جام کمال

    دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، صوبے میں وائرس کے کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم ابھی تک بلوچستان حکومت نےمائیکرو اسپاٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے، پچھلےلاک ڈاؤن سےمعیشت کونقصان ہوا، بوجھ عوام پر پڑا۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ این سی او سی نےکرونا کی دوسری لہر کے باعث ایس او پیزپر عمل کرنے کی اپیل کی ہے، لیکن ہمارے ہاں صورتحال مختلف ہے، حکومت نے اقدامات کئےاور عوام نےتعاون کیا ہے۔

  • کپڑوں کو کرونا سے کیسے پاک کیا جائے؟؟

    کپڑوں کو کرونا سے کیسے پاک کیا جائے؟؟

    ٹوکیو: عالمی وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے سائنس دانوں کی تحقیق جاری ہے، ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کپڑوں کو کرونا سے کیسے پاک کیا جائے؟، جس کا جواب جاپانی سائنس دانوں نے دے دیا ہے۔

    وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے جاپانی ادارے کی ایریسا سُوگاوارا کا کہنا ہے کہ اس کے لئے پہلے ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا کپڑوں کو دھونے سےان پر موجود وائرس دھل جائے گا یا پھر اس مقصد کے لئے جراثیم کُش الکوحل استعمال کرنا پڑے گی۔

    ایریسا سُوگاوارا کے مطابق کپڑوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جراثیم کُش الکوحل کی ضرورت نہیں، مروجہ طریقے سے کپڑے دھونے سے ان پر موجود وائرس دھل جاتا ہے۔How Long Does COVID-19 Coronavirus Live On Clothes? How To Wash Themسُوگا وارا کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک اُن چیزوں کا تعلق ہے جن میں وائرس سے آلودہ ہونے کا خطرہ زیادہ ہو، مثلاً کھانستے یا چھینکتے وقت منہ پر رکھا جانے والے دستی رومال، ایسی اشیا 15 سے 20 منٹ تک گرم پانی میں بھگوئیں۔

    ہمیں وائرس کیسے منتقل ہوتا ہے؟ اور ہم وائرس سے خود کو کیسے بچا سکتے ہیں؟

    ماہرین کا خیال ہے کہ موسمی فلو یا عام نزلہ کی طرح کورونا وائرس بھی منہ کے پانی یا آلودہ سطح کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جب متاثرہ افراد کھانستے یا چھینکتے ہیں تو اُن کے منہ سے نکلنے والے قطروں کے ذریعے وائرس پھیلتا ہے۔ آلودہ دروازے کے دستے یا ٹرین میں لٹکے سہاروں کو چھونے اور پھر آلودہ ہاتھ سے ناک یا منہ کو چھونے سے بھی انفیکشن ہو سکت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں؛  کرونا کو فراڈ سمجھنے والا انفلوئنسر خود وبا کا شکار

    سائنس دانوں کا یکساں موقف ہے کہ کرونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے بنیادی اقدامات وہی ہیں جو موسمی فلو کے خلاف اُٹھائے جاتے ہیں ، یعنی ، ہاتھ دھونے اور کھانسی کے آداب پر عمل پیرا ہونا۔

    ہاتھ دھوتے وقت، لوگوں کو صابن استعمال کرنے اور ہاتھوں کے ہر حصے کو کلائی تک کم سے کم 20 سیکنڈ تک بہتے ہوئے پانی سے دھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یا پھر الکحل کے ہینڈ سینیٹائزر استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔Coronavirus: How to wash your hands - in 20 seconds - BBC Newsانفیکشن کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کا ایک اہم ذریعہ کھانسی کے آداب ہیں، لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کو آلودہ بوندوں سے بچانے کے لئے ٹشو پیپر یا آستین سے اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ دیں۔ دیگر موثر اقدامات میں بھیڑ والی جگہوں سے اجتناب اور گھر کے اندر رہتے وقت، کمرے کو ہوا دار رکھنے کے لئے کھڑکیاں کھولنا شامل ہیں۔

  • ماسک کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کتنا کارآمد؟ حقیقت سامنے آگئی

    ماسک کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کتنا کارآمد؟ حقیقت سامنے آگئی

    ٹوکیو: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں فیس ماسک کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن ماسک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کتنے کارآمد ہیں طبی ماہرین نے تحقیق کے ذریعے پتا لگالیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چہرے کے ماسک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جسم میں ان کے داخلے کی مقدار کم کرنے دونوں میں کارآمد ہیں، انہوں نے اس نتیجے پر پہنچنے کے لئے اصل کورونا وائرس اور پتلوں کا استعمال کیا۔

    یہ دریافت یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے پروفیسر کاوا اوکا یوشی ہیرو اور پروجیکٹ معاون پروفیسر اویکی ہیروشی کی سربراہی میں ایک گروپ نے کی۔

    اپنے تجربات میں انہوں نے دو پتلوں کو ایک تجربہ گاہ میں آمنے سامنے رکھا، ایک پتلے کو کورونا وائرس سے آلودہ بوندیں ہوا میں خارج کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا، دوسرے میں انسان کے سانس لینے سے مماثل نظام بنایا گیا تھا۔

    ایک تجربے میں محققین نے سانس لینے والے پتلے کو ماسک پہنایا، وہ کہتے ہیں کہ اس پتلے کے اندر جذب ہونے والے وائرس کی مقدار کپڑے کے ماسک کی صورت میں 17 فیصد اور عام سرجیکل ماسک کی صورت میں 47 فیصد تک کم ہو گئی، جب انہوں نے پتلے کو مناسب سائز کا این 95 کا طبی ماسک لگایا تو اس نے وائرس کو 79 فیصد تک کم کر دیا۔

    جب وائرس پھیلانے والے پتلے کو ماسک پہنایا گیا تو کپڑے اور سرجیکل دونوں ماسکوں نے بغیر ماسک والے پتلے میں وائرس داخل ہونے کی مقدار 70 فیصد سے زیادہ تک کم کردی۔

    محققین نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں پتلوں کو ماسک پہنانے سے وائرس کی منتقلی کو مکمل طور پر روکا نہیں جا سکا۔

    پروفیسر کاوا اوکا نے کہا کہ اس سے قبل ایسی کوئی تحقیق نہیں ہوئی تھی جس میں اصلی وائرس کا استعمال کرتے ہوئے ماسک کی افادیت کا پتا لگایا گیا ہو۔ پروفیسر نے کہا کہ ماسک صحیح طریقے سے پہننا اہم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا اس امر پر آگاہی ضروری ہے کہ ماسک وائرس کو مکمل طور پر روک نہیں سکتے ہیں۔

  • ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    ملک میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا، وزیراعظم کا نوٹس، ہنگامی پلان طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی بڑی تعداد کے کورونا میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کرلیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملےکی بڑی تعداد کا کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرزکی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

    وزارت صحت،این ڈی ایم اےطبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریف دیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : طبی عملے پر کورونا کے جان لیوا حملے بڑھ گئے

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

    اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

  • گوگل کا منفرد انداز سے دنیا بھر کے صارفین کو اہم پیغام

    گوگل کا منفرد انداز سے دنیا بھر کے صارفین کو اہم پیغام

    نیو یارک : معروف سرچ انجن گوگل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اپنے صارفین کو اپنے ڈوڈل کے ذریعے بہت خوبصورت طریقے سے پیغام دیا ہے کہ کس طرح آپ اس وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا  بھر میں پھیل جانے والے جان لیوا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کا پیغام دے دیا۔

    ڈوڈل کا پیغام ہے کہ گھروں پر رہیں، محفوظ رہیں۔ گوگل نے خوبصورت انداز اختیار کرتے ہوئے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، گوگل کے ڈوڈل پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے تمام حروف بھی گھروں پر دکھائی دے رہے ہیں۔

    گوگل کا پہلا حروف یعنی ’جی‘ کتاب پڑھتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دونوں ’او‘ ایک مشترکہ گھر میں محفوظ گٹار اور گانا گاتے دکھایا گیا ہے، ایل’ ورزش کررہا ہے جبکہ ’جی‘ اور ’ای‘ اپنے اپنے گھروں سے فون میں گفتگو کرکے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کی تمام حکومتوں نے اپنے عوام کو بھی یہی ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کےشکار سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، جن میں سر فہرست قرنطینہ یعنی گھر میں قیام کرنا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پروفیشنلزکےریلیف پیکج کوحتمی شکل دے دی، جس کے تحت ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پولیس،ریسکیو،صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےایک اور وعدے کی تکمیل کر دی اور کوروناکےخلاف فرنٹ لائن پروفیشنلزکےریلیف پیکج کوحتمی شکل دےدی گئی ، جس کے تحت ہیلتھ کیئرپروفیشنلز،پولیس،ریسکیو،صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ملے گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اضافی تنخواہ جان ہتھیلی پررکھ کرعوام کی خدمت کرنےکااعتراف ہے، مزید 4لیبز کی اپ گریڈیشن سے روزانہ 4200کوروناٹیسٹ ہوں گے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارمشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہےہیں، ان کےحقیقت پسندانہ،دانشمندانہ فیصلے سب کے سامنے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا عثمان بزدارنےکورونااقدامات کےحوالےسےصوبوں کولیڈکیا، پنجاب نےسب سےپہلےمتعدی بیماریوں سےمتعلق قانون سازی کی۔

  • سندھ میں کرونا کے مزید 12مریض صحتیاب ہوگئے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 12مریض صحتیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ سندھ میں کرونا کے مزید بارہ مریض صحت یاب ہوگئے، 12افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد86ہوگئی ہے، کروناوائرس کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، سندھ میں ان 86افراد نے خودکو آئسولیٹ کیا، آپ بھی کرسکتے ہیں۔

    کرونا کے وار، پاکستان میں 41 اموات کی تصدیق، 130 صحت یاب

    خیال رہے کہ محکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

    ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2708 تک پہنچ گئی ہے، سب سےزیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں 1072 مصدقہ کیسز ہیں، سندھ میں 839، خیبرپختونخواہ میں 343، بلوچستان 175، گلگت بلتستان 193، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر میں اب تک 11 کیسز رپورٹ جبکہ ملک بھر میں 130 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

  • آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بھی ایک شہری نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا، صحتیاب مریض کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے صحتیاب مریض کا تعلق پلندری سے ہے، مریض کے 31 مارچ، یکم اپریل کو کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا کا مریض 15مارچ کو ایران سے آیا تھا۔

    ڈی ایچ اومیرپور نے بتایا کہ مریض کے ہمراہ آنے والے چار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، چار زائرین کو کل قرنطینہ سے گھر بھجوایا جائے گا، کرونامریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    واشنگٹن: امریکا میں کروناوائرس کے باعث نوکری سے محروم ہونے پر شہری نے خودکشی کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا۔ ’’روڈرک‘‘ نامی شہری نے اپنی خاتون دوست کو گولی ماری اور بعد میں خود کو ہلاک کرلیا۔ خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث نوکری سے محرومی پر دل برداشتہ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ روڈرک میں چڑچڑاہٹ پن میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

    برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

    بچ جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل روڈرک گھر کے بیسمنٹ میں گیا اور واپس پستول کے ساتھ آیا، جس پر فوراً میں گھر سے بھاگی لیکن اس نے مجھ پر چار گولیاں فائر کیں جن میں سے ایک میری پیٹھ پر لگی۔

    بعد ازاں اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ہی مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا تھا تاہم خاتوں زخمی حالت میں پائی گئی جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ممکنہ طور پر خودکشی کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

  • کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کا مریض گھر پر رہتا ہے تو گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو علامات محسوس ہوں تو فوری قرنطینہ میں جائیں، قرنطینہ میں طبیعت بگڑے تو فوری رابطہ کریں تاکہ طبی امداددی جاسکے، کروناوائرس جان لیوا نہیں لیکن ایک طبقے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ مشکل تھا لیکن لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا، کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کررے ہیں، ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو مشکلات ہورہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وبا سے بچانے کے لیے ہی سخت فیصلے کررہے ہیں، دنیا کی صورت حال دیکھ لیں، کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،ن مذہبی اجتماعات پر پابندی کا اعلان وزیراعظم خود کرتے تو اچھا ہوتا۔