Tag: Corona

  • اقوام متحدہ کا کورونا پر اجلاس طلب،فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    اقوام متحدہ کا کورونا پر اجلاس طلب،فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ نے کورونا پررکن ممالک کے سائنس وزرا کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کےلیےعالمی سطح پرکوششیں تیز کردیں، اقوام متحدہ نے کورونا پررکن ممالک کے سائنس وزرا کا اجلاس طلب کرلیا۔

    اجلاس 30 مارچ ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں سائنس کی مدد سےکورونا سے بچاؤ پر تجاویز دی جائیں گی۔

    رکن ممالک کے سائنس وزرا کے اجلاس میں کووڈ19 کےخلاف عالمی جنگ میں لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

    واضح رہے نئے اور مہلک وائرس COVID 19 دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 331 ہو گئی ہے۔

    وائرس کی ہلاکت خیزی کے آگے بھی تاحال کوئی قابل ذکر بندھ نہیں باندھا جا سکا، تاہم دنیا بھر میں سائنس دان وائرس کا توڑ نکالنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

    یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا، چین کے اندر وائرس کے پھیلاؤ اور ہلاکت خیزی کو تقریباً کنٹرول کیا جاچکا ہے، تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں وائرس چین سے بھی کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوا۔

  • کروناوائرس کتنا بھیانک ثابت ہوسکتا ہے؟ طبی ماہر نے خبردار کردیا

    کروناوائرس کتنا بھیانک ثابت ہوسکتا ہے؟ طبی ماہر نے خبردار کردیا

    لندن: برطانوی طبی ماہر پروفیسر موٹگو میری نے خبردار کیا ہے کہ اب بھی کچھ لوگ کروناوائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے، مہلک وائرس دنیا کے لیے بہت بھیانک ثابت ہوسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں پروفیسر کا کہنا تھا کہ لوگ کرونا کو ایک نزلے کی طرح کی بیماری تصور کررہے ہیں اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ شہری اسے سنجیدہ نہیں لے رہے۔

    انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی اسے شہری بھی ہیں جن کے مطابق اگر وائرس ان میں منتقل ہوجائے تو کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔ عوام کے سوچنے کا معیار بہت غلط ہے۔

    موٹگومیری نے پیش گوئی کی ہے کہ مہلک وائرس لاکھوں لوگوں کو ہلاک کرسکتا ہے۔

    طبی ماہر کا شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خود کو بیمار محسوس کرنے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال کا رخ کرنا لازمی ہے۔ برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹرز کروناوائرس سے لڑنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

    بڑی کامیابی ،چار مختلف تجرباتی دوائیوں سے کورونا وائرس کا آزمائشی علاج شروع

    خیال رہے کہ دنیا بھر کے ممالک کی طرح برطانیہ بھی کروناوائرس سے شدید متاثر ہے اور مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ حکومت عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، ہوٹلوں کے کمروں میں اضافی بستروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کو برطانیہ میں قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں بے گھر افراد پہلے ہی مخلتف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ایسے میں کروناوائرس کا ان میں منتقل ہونا حکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

    برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ہوٹلز بے افراد کو چھت فراہم کرے گی تاکہ وہ مہلک وائرس سے بچ سکیں۔ ابتدائی طور پر ہوٹلز میں 300 کمروں کا بندبست کیا جارہا ہے جہاں اضافی بستر بھی ہوں گے۔

    شہری حکومت کی جانب سے مناسب قیمتوں پر 12 ہفتوں کے لیے کمرے بک کررہی ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد رہائش اختیار کریں گے، ضرورت پڑنے پر اضافہ کمروں کی بھی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

    برطانیہ: ’’کروناوائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل‘‘

    رپورٹ میں کہا گیا ہے بے گھر افراد کو ہوٹلوں میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ بنیادی ضروریات سے محروم بے گھر افراد از خود یہ کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کئی بے گھر افراد صحت کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

  • کرونا: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو شرکت کی اجازت

    کرونا: شادی کی تقریب میں دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو شرکت کی اجازت

    لندن: کروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں شادی کی تقریب سے متعلق ہدایت نامہ سامنے آگیا۔ جس کے تحت اب دلہا دلہن سمیت صرف 5 لوگوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’دی چرچ آف انگلینڈ‘‘ نے کروناوائرس کے تناظر میں ہدایت نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران چرچ میں صرف 5 لوگ ہوں گے۔

    نئی ہدایت کے تحت چرچ میں تقریب کے دوران 1 پادری، 2 گواہ کے ساتھ دلہا دلہن ہوں گے۔

    چرچ آف انگلینڈ کی جانب سے یہ حکمت عملی کروناوائرس کے پیش نظر اپنائی گئی ہے۔ برطانیہ میں 31 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 269 ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس نے 10082 انسانوں کی جانیں نگل لیں

    خیال رہے کہ برطانیہ میں حالیہ دنوں 31 ایسے افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی جنہوں نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اب صرف 5 افراد کو ہی تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اب تک وائرس سے 248,683 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 88,563 لوگ وائرس سے صحت یاب ہوئے۔ دوسری طرف وائرس نے 182 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

  • اب اس طرح‌ مصافحہ (ہینڈ شیک) کرنا ہو گا؟ تصاویر دیکھیے

    اب اس طرح‌ مصافحہ (ہینڈ شیک) کرنا ہو گا؟ تصاویر دیکھیے

    تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
    دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

    احمد فراز کی غزل کا یہ شعر سماج میں مادّہ پرستی، مفاد سے جڑے تعلقات، کاغذی رشتوں، بناوٹی قربت اور تصنع سے بھرپور میل جول کی لفظی عکاسی کرتا ہے، اور بتاتا ہے کہ گرم جوشی سے مصافحہ کرنے والے سبھی لوگ ہم سے مخلص اور دوست نہیں‌ ہوتے بلکہ ہماری طرف بڑھا ہوا اُن کا ہاتھ، پُرتپاک انداز اکثر ایک رسم کی تکمیل اور سماجی تعلق نبھانے کی کوشش سے زیادہ نہیں‌ ہوتا۔

    یہ تو ایک عام حقیقت ہے، لیکن اس وقت دنیا کورونا وائرس کی شکل میں‌ ایک خوف ناک حقیقت کا سامنا کر رہی ہے جس میں‌ مصافحہ کی رائج اور معروف شکل سے گریز اور میل جول سے بچنے میں‌ ہی عافیت ہے۔

    طبی ماہرین کی ہدایات پر دنیا بھر میں‌ لوگ مصافحہ کرنے یا ہاتھ ملانے سے اجتناب برت رہے ہیں، لیکن ملاقات کے وقت گرم جوشی اور اپنائیت کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے، اور دنیا نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

    ان تصاویر میں‌ آپ "ہینڈ شیک” کے مختلف مگر نئے انداز دیکھ سکتے ہیں۔

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • جدید ٹیکنالوجی کا استعمال : کرونا کے مریض اب اپنے عزیزوں سے مل سکیں گے

    جدید ٹیکنالوجی کا استعمال : کرونا کے مریض اب اپنے عزیزوں سے مل سکیں گے

    سوئل: اسپتال عملے کو کروناوائرس سے بچانے کے لیے جنوبی کوریا کا اہم اقدام سامنے آگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سوئل میں قائم اسپتال میں ٹیکنالوجی کی مدد سے "فون بوتھ” سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فون بوتھ کے ذریعے اسپتال عملہ کروناوائرس سے محفوظ رہے گا۔ آئیسولیشن وارڈ میں نصب فون بوتھ کے ذریعے ڈاکٹرز یا ماہرین مریضوں سے بات کرسکیں گے اور چھونے کے لیے خاص قسم کے دستانے بھی نصب ہیں۔

    حالیہ دنوں ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ کروناوائرس مریض سے ڈاکٹر میں منتقل ہوا اور دنوں ہی ہلاک ہوگئے۔ اسی خدشات کے پیش نظر مذکورہ حکمت عملی تیار کی گئی۔

    نئے سسٹم اور فوتھ کے ذریعے اسپتال کا عملہ مریضوں سے باآسانی خریت دریافت کرسکتا ہے اور ساتھ ہی ضروری ہدایات بھی جاری کرسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سسٹم دیگر اسپتالوں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 74 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8236 ہوچکی ہے۔

  • کروناوائرس: تمام ملکوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کا اہم ’’پیغام‘‘

    کروناوائرس: تمام ملکوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کا اہم ’’پیغام‘‘

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہمارا تمام ملکوں کے لیے سادہ پیغام ہے ’’ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر ہر مشتبہ شخص کا ٹیسٹ کیا جائے اور ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو فوراً آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔

    انہوں نے تمام متاثرہ ممالک کو ہدایت کی کہ مریض سے تعلق میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں، ڈبلیو ایچ او نے وائرس سے لڑنے کے لیے 120ملکوں کو 1.5ملین کٹس فراہم کی ہیں۔

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا ایک نیا وائرس اور نئی صورتحال ہے، ہم سب اس سے سیکھ رہے ہیں، ہم سب کو مل کر انفیکشن کو کم سے کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے، آپ اس کی منتقلی کو روک نہیں سکتے مگر اسے کم کرکے جانیں بچاسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 13 مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومتوں، کاروباری افراد اور عام افراد کے لیے اہم مشورے جاری کیے گئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

    پہلامشورہ: تیاری کرو اور تیار رہو

    دوسرامشورہ: علامات اور حفاظت کے بارے میں جانیں اور علاج کریں

    تیسرامشورہ: کروناوائرس کی منتقلی کو کم سے کم کریں

    چوتھامشورہ: سیکھیں اور اختراع کریں

  • کروناوائرس: کتے پر سالانہ 23 لاکھ روپے خرچ کرنے والے مالک کی نئی حکمت عملی

    کروناوائرس: کتے پر سالانہ 23 لاکھ روپے خرچ کرنے والے مالک کی نئی حکمت عملی

    لندن: مالک نے اپنے کتے کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک ہی قسم کے دو خصوصی ماسک تیار کروا لیے جس کا استعمال پالتو جانور کا مالک خود بھی کرتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم 38 سالہ غیرملکی نے کروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے قیمتی کتے کے لیے بھی خصوصی ماسک تیار کروا لیا۔ ایک ہی قسم کے دو ماسک کا استعمال مالک اور کتا باقاعدگی سےکرتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کتے کا مالک سالانہ 12 ہزار پاؤنڈ(23 لاکھ پاکستانی روپے) اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے۔ جس میں کتے کی خصوصی اور مہنگی غذا شامل ہے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ ’’یہ کتا میرے بچے کی طرح ہے، اس کی حفاظت کے لیے جو ہوسکا میں کروں گا، خصوصی ماسک تیار کروانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے‘‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ کتے کو ماسک پہننا دیکھ کر سوال کرتے ہیں کہ یہ تو ٹھیک ہے مگر ماسک کیوں پہنا رکھا ہے؟ جس کے جواب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو کیسے پتا کہ میرا کتا ٹھیک ہے؟

    مالک کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرا کتا میری جان سے بھی عزیز ہے‘‘۔

  • کروناوائرس: ’’امریکا کے خلاف سازش شروع ہوگئی‘‘

    کروناوائرس: ’’امریکا کے خلاف سازش شروع ہوگئی‘‘

    واشنگٹن: کروناوائرس کے پیش نظر امریکی حکام کی جانب سے فراہم کیے جانے والے عوامی تعاون کو متاثر کرنے کے لیے سائبر حملے شروع ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ صحت اور عوامی سروسز فراہم کرنے والے شعبوں کے سسٹم پر متعدد بار سائبر حملے ہوئے۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سسٹم ہیک کرنے کا مقصد امریکی انتظامیہ کی کروناوائرس سے متعلق خدمات کو ٹھیس پہنچانا ہے، سازش کے تحت سائبر حملہ کرکے ہیکرز امریکی سہولیات کی بچھائی ہوئی جال کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی سسٹم پر رات گئے درجنوں سائبر حملے ہوئے۔

    خیال رہے کہ مہلک ترین کروناوائرس نے امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ مہلک وائرس سے امریکا بھر میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 66 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات ہیں۔

    کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

    دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان کروناوائرس سے متعلق لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ چین نے الزام عائد کیا تھا کہ ووہان شہر میں کرونا وائرس امریکی فوجیوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔

  • اہم پیشرفت، مائیکروسافٹ نے "کروناوائرس ٹریکر” متعارف کرادیا

    اہم پیشرفت، مائیکروسافٹ نے "کروناوائرس ٹریکر” متعارف کرادیا

    واشنگٹن: کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے "COVID-19 ٹریکر” متعارف کرادیا جس کی مدد سے دنیا بھر میں کروناوائرس کے حقیقی کیسز کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروناوائرس سے متعلق افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جبکہ کروناوائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد کا بھی اندازہ لگانا بہت مشکل تھا لیکن مائیکروسافٹ نے یہ بڑی مشکل بھی آسان کردی "COVID-19 ٹریکر” کے تحت شہریوں کو مصدقہ اطلاعات ملیں گی۔

    اس ٹریکر میں دنیا بھر میں مجموعی کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے خانے بنے ہوئے ہیں جس کے ذریعے کیسز کا پتا لگانا بہت آسان ہے، نئے کیسز کے سامنے آنے پر ٹریکر اپڈیٹڈ خبردیتا ہے۔

    ٹریکر میں موجود اطلاعات اہم مصدقہ ذرائع سے حاصل کی جارہی ہیں جن میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) سمیت امریکا کے طب کے اہم مراکز کا تعاون بھی حاصل ہے۔

    مذکورہ ٹریکر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی موجود ہے۔