Tag: Corona

  • کروناوائرس: وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اہم اجلاس، نئی حکمت عملی

    کروناوائرس: وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اہم اجلاس، نئی حکمت عملی

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزرا اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ اس دوران نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ زائرین کو نئی حکمت عملی کے تحت ان کے صوبوں میں بھیجا جارہا ہے، محکمہ صحت کے پاس 200 ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہیں۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جہاں دیگر سہولیات دستیاب ہیں، آج کی تاریخ تک کرونا کا کوئی سیریس کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

    کرونا وائرس: تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان نے زائرین کے حوالے سے ذمہ داری اٹھائی اور نبھائی، حکومت بلوچستان نے کم وسائل کے باوجود چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کی، کرونا قومی مسلئہ ہے اور اس سے نمٹنا مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر کرونا کا تدارک مشترکہ قومی فریضہ ہے۔

    خیال رہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان بارڈر سے لے کر مزید 4 بسیں سکھر کی لیبر کالونی پہنچ گئیں ہیں جن میں درجنوں مسافر سوار تھے، زائرین میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ میں 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اسکریننگ بھی کی جائے گی اس دوران انہیں کسی سے ملنے پر پابندی ہوگی۔

  • خود کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے 5 آسان طریقے

    خود کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے 5 آسان طریقے

    لندن: برطانوی ماہرین نے کروناوائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے ان افراد کو خصوصی 5 ہدایات جاری کی ہیں جنہوں نے خود کو ’’سیلف آئیسولیشن‘‘ میں رکھا ہوا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شعبہ صحت کے ماہرین اور محکمے شہریوں کو کروناوائرس سے بچنے کےلیے خصوصی ہدایات جاری کررہے ہیں جن میں ماسک پہننے سمیت باقاعدگی سے ہاتھ دھونا بھی شامل ہیں۔

    جبکہ دنیا میں ایسے افراد بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے خود کو کروناوائرس سے بچانے کے لیے گھر میں بند کرلیا ہے اور ’’سیلف آئیسولیشن‘‘ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ماہرین نے 5 ضروری ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کیا جائے تو ان کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

    1) ہر افراد سے رابطہ منقطع

    برطانوی ماہرین نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلف آئیسولیشن والے شہری تمام افراد سے رابطہ منقطع کرلیں، چاہے وہ قریبی رشتے دار ہی کیوں نہ ہوں اور رہائش گاہ سے قدم باہر نہ نکالیں۔

    2) ہوادار کھڑکی والے کمرے میں رہیں

    دوسرے مشورے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شہری گھر میں وہ اس کمرے کا انتخاب کریں جہاں کھڑکی سے قدرتی ہواؤں کی آمد ورفت جاری رہے جو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

    3) فوڈ یا پھر کیسی بھی اشیاء کی ڈیلیوری میں محتاط رہیں

    جب کبھی باہر سے کھانا یا پھر دیگر اشیاء منگوائی جائے تو اسے براہ راست ڈیلیوری بوائے سے لینے کے بجائے اسے کہیں زمین پر رکھ دے اور جب وہ چلا جائے تو احتیاط سے اٹھالیں۔

    4) واش روم کی صفائی

    ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ گھر میں کہیں بھی گندگی یا پھر گرد نہ رہنے دیں، فوری طور پر صفائی یقینی بنائیں اسی طرح واش روم کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی لازمی ہے۔

    5) پالتوں جانور نہ رکھیں

    حالیہ دنوں ایسی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مہلک وائرس کا جنم کسی جانور سے ہوا جبکہ کئی ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ لہذا سیلف آئیسولیشن والے افراد اپنے گھر پالتوں جانور نہ رکھیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر مذکورہ ہدایات پر عمل کیا جائے تو مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

  • کروناوائرس: امریکا کی مدد کے لیے ارب پتی شخص میدان میں آگیا

    کروناوائرس: امریکا کی مدد کے لیے ارب پتی شخص میدان میں آگیا

    بیجنگ: دنیا کی مقبول ترین ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ کے شریک بانی جیک ما کروناوائرس کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں اترچکے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک ما نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم کروناوائرس سے لڑنے کے لیے امداد کے طور پر امریکا کو ایک ملین سرجیکل ماسک اور 5 لاکھ کروناوائرس ٹیسٹ کٹ فراہم کرے گی۔

    وبائی مرض کروناوائرس کے تناظر میں امریکا اور چین کے درمیان لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔ دنوں ممالک ایک دوسرے کو کروناوائرس کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج سے کروناوائرس ووہان میں منتقل ہوا جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ یہ کرونا نہیں بلکہ ’’چینی وائرس‘‘ ہے۔

    چین کے امیر ترین شہری جیک ما کا کہنا ہے کہ مذکورہ امداد فوری طور پر امریکا کو فراہم کرنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں، امید ہے یہ کروناوائرس کے خلاف جنگ میں معاون ثابت ہوگی۔

    ایران کی مدد کے لیے ارب پتی شخص میدان میں آگیا

    ان کا مزید کہنا ہے کہ کروناوائرس دنیا بھر میں بنی نوع انسان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، کوئی بھی ملک اکیلے اس مرض پر قابو نہیں پاسکتا، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ جیک ما اس سے قبل ایران اور جاپان کی بھی مدد کرچکے ہیں۔

  • ایک اور ملک کروناوائرس کی لپیٹ میں آگیا

    ایک اور ملک کروناوائرس کی لپیٹ میں آگیا

    ادس ابابا: افریقی ملک اتھوپیا میں بھی کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھوپیا کے محکمہ صحت نے ملک میں کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ مذکورہ شخص جاپانی شہری ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 48 سالہ جاپانی شہری افریقی ملک برکانی سے ہوتا ہوا اتھوپیا پہنچا۔ خیال رہے کہ برکانی میں وبائی مرض نے پہلے سے ہی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 4 مارچ کو اتھوپیا پہنچا جس کے بعد اس کی ٹیسٹ رپورٹ میں کروناوائرس مثبت آیا۔ جاپانی شہری کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

    مذکورہ شخص کو کروناوائرس کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق کروناوائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔ مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں چین، ایران اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

  • کروناوائرس: امریکا کی آدھی آبادی خطرے میں

    کروناوائرس: امریکا کی آدھی آبادی خطرے میں

    واشنگٹن: وبائی مرض کرونا نے امریکا میں شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، امریکی کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک وائرس سے ملک میں 150 ملین افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رکن کانگریس ڈاکٹر برین مناہن نے پیش گوئی کی ہے کہ وائرس کی موجودہ صورت حال سے ممکنہ طور پر امریکا میں 70 سے 150 ملین کے قریب افراد متاثر ہوں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیش گوئی کے تحت امریکا کی 46 فیصد آبادی کروناوائرس کی پلیٹ میں آسکتی ہے اور لاکھوں اموات کے بھی امکانات ہیں۔ امریکی ادارے برائے طب نے پیش گوئی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھا جائے۔

    ہو سکتا ہے کرونا وائرس چین میں لانیوالی امریکی فوج ہو، چین کا امریکہ کو جواب

    امریکا میں کروناوائرس کے 1700 کے قریب کیسزسامنے  آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایسے مزید ایک لاکھ افراد موجود ہیں جن کی کروناوائرس کی تشخیص کرنا باقی ہے۔

    خیال رہے کہ مہلک مرض کے خوف سے امریکا کی مختلف ریاستیں سنسان ہوچکی ہیں۔ تعلیمی اداروں سمیت کاروباری دفاتر بھی بعض شہروں میں بند ہیں۔ ہوائے اڈوں پر مسافروں کی تعداد حیران کن حد تک کم دیکھی گئی۔

  • کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    روم: اٹلی میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری نے عجیب وغریب طریقہ اپنا لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہری نے لکڑیوں کی مدد سے ایسا مدار تیار کیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    گول لکڑیوں کے ذریعے تعمیر کیے گئے مدار سے لوگ مذکورہ شہری سے مخصوص فاصلہ رکھیں گے جس کے باعث ممکنہ طور پر مہلک کروناوائرس اس تک منتقل نہیں ہوسکے گا۔

    جان لیوا وائرس سے اٹلی میں اب تک 827 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثر ہیں۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    شہری کی انوکھی ایجاد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا، بعض افراد نے مذکورہ شخص کو احمق بھی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ اٹلی میں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر شہری ایک دوسرے کے درمیان تقریباً 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

    اٹلی کے وزیراعظم گیوسم کونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کروناوائرس سے اٹلی میں اموات کی تعداد 827 تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

  • سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز میں ایک ایسے سائنس دان کی 2014 میں موت ہوئی جس نے کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کی تھی، مذکورہ ویکسین استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایرک وورک نامی سائنس دان کی موت 84 سال کی عمر میں ہوئی لیکن انہوں  نے H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کی تھی جو ممکنہ طور پر کروناوائرس کے خاتمے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

    سائنس دان کی بیٹی جین کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NI(نزلے کا مہلک مرض) سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر ’’پیئر ریویڈ جنرل‘‘ میں جمع بھی کرایا تھا، متعلقہ ادارے اگر تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سائنس دان نے مرنے سے پہلے اہم میراث چھوڑی ہے۔

    بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور اس کے گھر والے سائنس دان یا طبی ماہرین نہیں ہیں اس لیے ویکسین کو استعمال کرنے سے متعلق بھی نہیں جانتے، وہ ادارے جو کروناوائرس کی ویکسین تیار کررہے ہیں اگر اس پر توجہ دیں تو بہتر نتیجہ سامنے آئے گا اور علاج بھی دریافت ہوسکتی ہے۔

  • کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران بیگ سے ماسک کے 12پیکٹ برآمد کیے، مذکورہ ماسک چین اسمگل کیے جارہے ہیں۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو ذاتی استعمال کے لیے ایک پیکٹ کے ساتھ سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں ماسک بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہے۔

    خیال رہے ملک میں کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور 50 سرجیکل ماسک کے ڈبوں کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا تھا۔ اس دوران ماسک اسمگلنگ کی کوششیں بھی کی گئیں۔

    حکومت کو سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

    بعد ازاں وزیراعظم نے کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نوٹس لے کر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

  • کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ’’روبوٹ آرمی‘‘ میدان میں آگئی

    کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ’’روبوٹ آرمی‘‘ میدان میں آگئی

    بیجنگ: چین نے کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ’’روبوٹ آرمی‘‘ تیار کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5جی انٹرنیٹ کے ذریعے ایک شہر سے بیٹھ کو دوسرے شہر میں مذکورہ روبوٹس کو استعمال کیا جاسکے گا۔ جن کی مدد سے چین کے مختلف شہروں اینٹی کروناوائرس اسپرے کیا جائے گا۔

    چین میں کروناوائرس کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا تعاون بھی حاصل ہے، مہلک وائرس سے اب تک 3 ہزار کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں۔

    ’’اگیلز روبوٹک‘‘ کمپنی نے منی روور روبوٹس تیار کیے ہیں جنہیں آرمی روبوٹ کا نام بھی دیا جارہا ہے، جس میں کیمرے کے ساتھ ساتھ حرکت کرنے والے اسپرے نوزلز بھی نصب ہیں جن کی مدد سے گلیوں میں کروناوائرس اسپرے یقینی بنایا جاسکے گا۔

    فی الحال یہ روبوٹس بیجنگ، شنگھائی اور شیژنگ پہنچ چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ روبوٹس اسپرے کے لیے بہت معاون ثابت ہوں گے جنہیں تعلیمی اداروں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل انسان خود اینٹی کروناوائرس اسپرے کرتے تھے جس سے خدشہ تھا کہ انہیں خود بھی وائرس نہ جکڑ لے، تاہم اب اس ٹیکنالوجی نے عملے کی مشکلیں بھی آسان کردی ہیں۔