Tag: coronavirus-cases

  • کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی

    کرونا وائرس: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 77 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 691 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 24 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 579 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 25 لاکھ 40 ہزار 238 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوززلگائی جاچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوچکی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 39 ہزار 322 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 17 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • پختونخواہ میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی

    پختونخواہ میں کرونا وائرس کیسز کی شرح میں کمی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوگئی ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس عرصے میں مثبت کیسز کی شرح 4.6 فیصد رہی۔ صوبے میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 551 ہے۔

    صوبائی وزیر کے مطابق پختونخواہ میں اس وقت 1 ہزار 46 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز 27 اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد یا اس سے کم ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ پختونخواہ سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ 19 سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوچکی ہے۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 67 اموات ، 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 67 اموات ، 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی، ایک دن میں کورونا سے 67 اموات اور 2400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹےمیں ملک میں کورونا کے67مریضوں کا انتقال ہوا، جس سے کورونا سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد20ہزار607 تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں51ہزار625کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار482 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.8فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ملک میں کوروناکےایکٹیوکیسزکی تعداد58611 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔

    پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 36فیصدوینٹی لیٹر ، ملتان میں کوروناکیلئےمختص69فیصد ، لاہورمیں کوروناکیلئےمختص39فیصدوینٹی لیٹر اور بہاولپورمیں کوروناکیلئےمختص28فیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں۔

    صوابی37، پشاورمیں37فیصدآکسیجن بیڈز ، ملتان میں53،گواجرانوالہ میں 40فیصدآکسیجن بیڈززیراستعمال ہیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 8 لاکھ 34ہزار566مریض صحتیاب ہوچکےہیں اور ملک میں9لاکھ13ہزار784پازیٹوکوروناکیس سامنےآچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوچکی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 27 ہزار 843 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 242 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح گر گئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح گر گئی

    کوئٹہ: بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد تک پہنچ گئی، صوبے میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 638 ہوگئی جن میں سے صحت یاب افراد کی تعداد 23 ہزار 428 ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں 14 سو 98 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 مثبت آئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 638 ہوگئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 ہوچکی ہے، صوبے میں کووڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 940 ہوگئی۔

    صوبے میں وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 23 ہزار 428 ہے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جا پہنچی ہے، صحت یاب افراد کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 92 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔

  • کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 57 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہوچکی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 374 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 28 لاکھ 37 ہزار 818 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.21 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 763 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • "پنجاب میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پرآگئی”

    "پنجاب میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پرآگئی”

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر لگائے گئے لاک ڈاؤن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، آج پنجاب میں 28973 ٹیسٹ کیے ہیں اور صرف میں 901 کیسز سامنے آئے، پہلی بار روزانہ رپوٹ کرونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی، جس کا مطلب کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تیسری لہر میں جتنے مریض آرہے ہیں اکثریت صحت یاب ہورہی ہے، لاہور میں 30 فیصد بیڈ خالی ہیں، 200 وینٹی لیٹر بھی مریضوں کے لیے خالی ہیں، پنجاب میں دو ہزار آکسیجن بیڈز ہیں جس میں سے صرف 520 پر مریض زیر علاج ہیں، اور صرف 8 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل ہوا، اس وقت تقریباً پورے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے، شادی اور ان ڈورہوٹلنگ پر پابندی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہے، ہر قسم کے تجارتی مراکز 8 بجے کے بعد بند ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے، ماسک پہننے سے کیسز میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

    شہباز شریف کے بیرون متعلق علاج پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میرے آٹھ آپریشن پاکستان میں ہوئے، جب نوازشریف آئےتھےتو چودہ دن اسپتال میں رکھ کربھیجاتھا، ہم چاہتے ہیں کہ شہبازشریف کی کسی طرح مددکرسکیں، ہمارے ہاں تمام ڈاکٹربہت اچھےہیں، شہبازشریف مہربانی کرکےہمارے ڈاکٹروں سےعلاج کرائیں۔

  • کرونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک گر گئی

    کرونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک گر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 74 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 552 ہوچکی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 17 ہزار 681 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 296 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 392 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں اچانک نئے کیسز میں دگنا اضافہ

    کرونا وائرس: ایک دن میں اچانک نئے کیسز میں دگنا اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا، نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد ایک دن میں 2 ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 131 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 987 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 517 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔