Tag: coronavirus-cases

  • پختونخواہ کے 5 اضلاع میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوگئی

    پختونخواہ کے 5 اضلاع میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوگئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کووڈ 19 کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.3 فیصد رہی، 5 اضلاع میں کرونا کے مثبت کیسز 20 فیصد جبکہ 9 اضلاع میں 10 فیصد رہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز صوبے میں 1 ہزار 18 کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کیسز مثبت آنے کی شرح 12.3 فیصد رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ 5 اضلاع میں کرونا کے مثبت کیسز 20 فیصد رہے جن میں پشاور، صوابی، مردان، بونیر اور لوئر دیر شامل ہیں۔ مزید 9 اضلاع میں کرونا وائرس کیسز کے مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔

    تیمور خان جھگڑا نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر کرونا وائرس مثبت آنے کی شرح مستحکم ہے لیکن پھر بھی زیادہ ہے۔

    پختونخواہ سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوچکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس سے مزید 98 اموات ہوئیں جس کے بعد کووڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 108 بچے مہلک وائرس کا شکار

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، مزید 108 بچے مہلک وائرس کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں مزید بچے مہلک وائرس کا شکار ہوگئے، ایک دن میں 108 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے بچوں کو نشانے پر لےلیا، اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 10 سال تک کے 108 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    ڈی ایچ او آفس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں10 سال تک کے 5 ہزار 726 بچوں ، 11 تا 20 عمر کے 5 ہزار 343 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ہیں جبکہ 21 تا 30 سال کے 11 ہزار 734 افراد اور 31 تا 45 سال کے 16 ہزار 429 افراد کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 46 تا60 سال کے 11074 افراد ، 61 تا 80 سال کے 5913 افراد اور 81 سال سے زائد کے 539 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    گذشتہ روز بھی اسلام آباد میں ایک دن میں 121 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی طور پر اب تک دس سال تک کے پانچ ہزار چھ سو سے زائد بچے کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    چلڈرن اسپتال لاہورمیں آٹھ بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد کورونا وارڈ میں داخل بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ، بچوں کی عمر دو سال سے دس سال کے درمیان ہے ۔

    وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر دس سال کی عمر کے بیس ہزارسے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

    خیال رہے خیبرپختونخوا میں 25 فیصد بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بچوں میں کرونا اینٹی باڈیز پائے گئے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 4 ہزار نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 100 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 100 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 1 لاکھ 53 ہزار 364 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 170 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز مزید 51 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 571 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 14 ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 13 سو 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 51 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 97 ہوگئی۔

    پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہوگئی۔

    ملک میں اب تک 14 ہزار سے زائد افراد کووڈ 19 کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک 5 لاکھ 88 ہزار افراد وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 منزید اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 33 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 87 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 12 سو 62، راجن پور میں 180، فیصل آباد میں 110، سیالکوٹ میں 89 اور گوجرانوالہ میں 79 کرونا وائرس کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح گجرات میں 40، خوشاب میں 32، سرگودھا میں 29، منڈی بہاؤ الدین میں 21، ملتان اور ساہیوال میں 19، چنیوٹ میں 17، حافظ آباد اور شیخو پورہ میں 14، 14، راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 13، 13 اور خانیوال میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9، بہاولپور، جہلم اور قصور میں 8، نارروال اور ڈیرہ غازی خان میں 7، 7، بھکر میں 6، ننکانہ صاحب میں 4، مظفر گڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں 3، 3، جھنگ اور بہاولنگر میں 2، 2 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 25 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

    صوبے میں اب تک کووڈ 19 کے 36 لاکھ 14 ہزار 105 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 265 ہوچکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر،  کیسز میں  تیزی سے اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، کیسز میں تیزی سے اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے آغاز کے ساتھ ہی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار253 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29  افراد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 29مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد13ہزار537 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں 44 ہزار 61 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 38 اور 245 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعدادچھ لاکھ سات ہزار چارسوتریپن ہوچکی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 411 ، پنجاب ایک لاکھ 86 ہزار چھ سوانسٹھ، خیبر پختونخوا 76 ہزار 104 ، بلوچستان 19 ہزار 220 ، اسلام آباد 48 ہزار 81 ، گلگت بلتستان 4 ہزار 951 اور آزاد کشمیرمیں 11 ہزار17 کورونا متاثرین سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کوروناوباکی شرح ڈبل ہوئی ہے، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، ماسک کا استعمال کرناہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی کورونا وائرس کی قسم بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے، برطانوی قسم کاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے، زیادہ خطر ناک نہیں، تمام اسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 13 سو 40 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 36 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 202 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 86 لاکھ 44 ہزار 847 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 4 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 958 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 958 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 383 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 47 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 61 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 ہزار 905 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 84 لاکھ 98 ہزار 22 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 648 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی

    ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 981 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.59 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 33 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 164 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 35 ہزار 280 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 83 لاکھ 60 ہزار 823 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 743 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق، 1 ہزار سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق، 1 ہزار سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 4.01 فیصد ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 683 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 83 لاکھ 25 ہزار 543 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 760 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔