Tag: coronavirus-cases

  • ملک میں کرونا وائرس کے 394 نئے کیسز کی تصدیق

    ملک میں کرونا وائرس کے 394 نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 394 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 394 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 542 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 20 ہزار 980 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 27 لاکھ 78 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 50 مریض زیر علاج جن میں سے 87 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

  • بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر، 24 گھنٹے میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر، 24 گھنٹے میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ 91 ہزار 518 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار 292 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 69 لاکھ 96 ہزار 419 ہے، ان میں سے 60 ہزار 156 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار 807 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار 111 اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 64 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 32 ہزار 125 ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 14 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 37 لاکھ 7 ہزار 128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 230 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریکارڈ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بھارت میں ایک دن میں 1 ہزار 65 سے زائد اموات ہوئیں۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 لاکھ ہوگئی جبکہ اب تک ملک بھر میں 70 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ 63 ہزار 70 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 80 ہزار 999 ہوچکی ہے۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 484 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 342 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 484 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 1 لاکھ 30 ہزار 483، پنجاب میں 97 ہزار 166، خیبر پختونخواہ میں 36 ہزار 591 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح بلوچستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 229، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 979 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 327 ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 269 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 85 ہزار 898 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25 ہزار 384 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 27 لاکھ 57 ہزار 709 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 25 مریض زیر علاج جن میں سے 85 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

  • امریکا اور بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

    امریکا اور بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 218 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 70 لاکھ 10 ہزار 491 ہے، ان میں سے 60 ہزار 907 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 703 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار 111 اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 63 لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 61 ہزار 92 ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 15 ہزار 62 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 36 لاکھ 35 ہزار 854 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 584 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 40 لاکھ 91 ہزار 801 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال بدستور بے قابو ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 1 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

    بھارت میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مجموعی اموات 69 ہزار 635 ہوچکی ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق

    ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئیں۔

    نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے۔

  • مراکش میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 14 سو سے زائد نئے کیسز

    مراکش میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 14 سو سے زائد نئے کیسز

    رباط: مراکش میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں 14 سو سے زائد نئے کیسز کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہوگئی۔

    مراکشی وزارت صحت کے مطابق مراکش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 14 سو 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مراکش میں مجموعی کیسز کی تعداد 58 ہزار 489 ہوچکی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ روز 41 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 52 ہوچکی ہے۔

    اب تک کرونا وائرس کے 43 ہزار 49 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 191 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہے، اس ضمن میں ہینڈ بلز اور معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے اہم معلومات لوگوں کو مہیا کی جا رہی ہیں۔

    حکام نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کریں، علاوہ ازیں ماسک اور ہاتھوں کو دھونے کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

  • کرونا وائرس: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک موت

    کرونا وائرس: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک موت

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 1 ہلاکت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 741 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 11، راولپنڈی میں 8 اور فیصل آباد میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں 3، جہلم، سیالکوٹ، لیہ اور بہاولپور میں 2، 2 جبکہ گجرات، چنیوٹ، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولنگر اور وہاڑی میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

    ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 1 موت ہوئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 196 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب میں 9 لاکھ 43 ہزار 160 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 92 ہزار 471 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے 264 نئے کیسز، 4 مزید اموات

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 264 نئے کیسز، 4 مزید اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 288 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 264 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 547 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 434 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 26 لاکھ 3 ہزار 129 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • ریستوران میں بغیر ماسک کے موجود 56 افراد کرونا وائرس کا شکار

    ریستوران میں بغیر ماسک کے موجود 56 افراد کرونا وائرس کا شکار

    جنوبی کوریا میں ایک ریستوران میں ماسک نہ پہننے والے 56 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، ماسک پہننے والا عملہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ کیسز اسٹار بکس سے سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کا شکار ہوجانے والے تمام افراد نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا جبکہ کیفے میں ہوا کی آمد و رفت کا انتظام بھی نہایت ناقص تھا۔

    حیرت انگیز طور پر ریستوران کا عملہ محفوظ رہا کیونکہ انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

    طبی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے اتنے زیادہ کیسز صرف ایک متاثرہ شخص کی وجہ سے سامنے آئے جو اس کیفے میں ایئر کنڈیشنگ سسٹم کے بالکل ساتھ بیٹھا تھا اور وہاں سے اس نے وائرس والے ذرات ہر جگہ پھیلا دیے۔

    یہ وائرس لوگوں تک میزوں اور دروازوں کے ہینڈل سمیت دیگر اشیا کی آلودہ سطح کے ذریعے بھی پہنچا۔

    کوریا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے سربراہ جیونگ یون کیونگ کا کہنا ہے کہ کیفے میں آنے والے بیشتر افراد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے اور بظاہر وہاں ہوا کی آمد و رفت کا نظام بھی ناقص تھا، حالانکہ وہاں مرطوب موسم کے باعث ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بھی ہو رہا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اگر یہ وائرس ہوا میں موجود ذرات سے نہیں بھی پھیلا تو بھی منہ یا ناک سے خارج ہونے والے ذرات سے اس کے پھیلاؤ کا امکان تنگ جگہ پر ممکن ہے جبکہ یہ وائرس ہاتھوں کے رابطے میں آنے سے بھی پھیل سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ کامیابی سے کرونا وائرس کی وبا کو قابو کرلیا تھا مگر حالیہ ہفتوں کے دوران وہاں کیسز کی شرح میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 391 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 31، لاہور میں 29، اٹک میں 22، گوجرانوالہ میں 16 اور فیصل آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گجرات میں 8، سرگودھا میں 6، ملتان میں 5، ڈیرہ غازی خان میں 4، راجن پور، ساہیوال اور خانیوال میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    اسی طرح قصور، شیخوپورہ، راولپنڈی، چنیوٹ، اوکاڑہ اور جھنگ میں 2، 2 جبکہ جہلم، منڈی بہاؤ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

    کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں جن کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 192 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب میں 8 لاکھ 96 ہزار 428 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 92 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔