Tag: coronavirus-cases

  • کرونا وائرس: ملک میں مزید 450 نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: ملک میں مزید 450 نئے کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 255 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ اور پنجاب میں 4، 4 جبکہ گلگت بلتستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 450 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 ہے جبکہ 2 لاکھ 78 ہزار 425 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 231 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 24 لاکھ 87 ہزار 744 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 28 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 117 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 23 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 12 ہزار 527 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 لاکھ 88 ہزار 938 ہے، ان میں سے 61 ہزار 505 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 68 لاکھ 97 ہزار 85 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 95 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 5 فیصد ہے۔

    اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 604 اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 58 لاکھ 74 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 26 ہزار 479 ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 16 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 31 لاکھ 67 ہزار 63 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 772 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 36 لاکھ 5 ہزار 783 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 57 ہزار 692 اموات ہوچکی ہیں۔

  • سندھ میں کرونا وائرس موجود، ملک کے بقیہ حصوں میں کوئی موت نہیں ہوئی

    سندھ میں کرونا وائرس موجود، ملک کے بقیہ حصوں میں کوئی موت نہیں ہوئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 244 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کرونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 496 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہوچکی ہے۔

    ملک میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 188 ہے جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 829 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 655 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 24 لاکھ 63 ہزار 513 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 63 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 115 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • کرونا وائرس: دنیا بھر میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    کرونا وائرس: دنیا بھر میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 472 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزار 715 ہوگئی۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 لاکھ 64 ہزار 386 ہے، ان میں سے 61 ہزار 662 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار 371 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 58 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 13 ہزار 174 ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 16 ہزار 739 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 31 لاکھ 48 ہزار 80 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 277 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 35 لاکھ 82 ہزار 698 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 56 ہزار 846 اموات ہوچکی ہیں۔

  • کرونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں، 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں، 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 10 مریض انتقال کر گئے جبکہ 586 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 10 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 231 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 7، پختونخواہ میں 1 اور بلوچستان میں 2 مریضوں جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 ہے، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 317 کرونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 537 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 902 ہوچکی ہے۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص 1920 وینٹی لیٹرز میں سے 138 پر مریض موجود ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں 11 سو 88 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز کی تصدیق اور 11 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 613 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 201 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 8 سو 32 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے، اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 کرونا وائرس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 859 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 23 لاکھ 40 ہزار 72 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک میں 670 نئے کیسز کی تصدیق، 6 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس: ملک میں 670 نئے کیسز کی تصدیق، 6 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے 670 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 168 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں مزید 670 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 77 ہوچکی ہے۔

    ملک میں اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 904، پنجاب میں 95 ہزار 391، خیبر پختونخواہ میں 35 ہزار 153، اسلام آباد میں 15 ہزار 378، بلوچستان میں 12 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 486 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 2 ہزار 317، پنجاب میں 2 ہزار 182، پختونخواہ میں 12 سو 38، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138 اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں 60، 60 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 24 ہزار 22 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 سو 8 مریض زیر علاج جن میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 141 ہے۔

  • کرونا وائرس: دنیا بھر میں 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    کرونا وائرس: دنیا بھر میں 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

    واشنگٹن / برازیلیا / نئی دہلی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیںِ، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 65 لاکھ 16 ہزار 12 ہے، ان میں سے 64 ہزار 441 کیسز تشویشناک ہیں۔

    اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 55 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہے۔

    امریکا میں زیر علاج 17 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 29 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 33 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، اب تک بھارت میں کرونا وائرس سے 50 ہزار 84 اموات ہوچکی ہیں۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 69، سیالکوٹ میں 23، ملتان میں 16، گوجرانوالہ میں 15 کیسز، سرگودھا میں 12 اور منڈی بہاؤ الدین میں کرونا وائرس کے میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 9، اوکاڑہ میں 7، اٹک میں 6، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں 5، 5 جبکہ گجرات، وہاڑی، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح میانوالی اور خانیوال میں 3، 3، بہاولنگر اور پاکپتن میں 2، 2 جبکہ ننکانہ صاحب، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لودھراں، راجن پور اور ساہیوال میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید کوئی موت نہیں ہوئی، صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 180 ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 16 ہزار 126 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 179 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 865 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 47، راولپنڈی میں 23 اور گوجرانوالہ میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گجرات میں 9، ملتان اور سیالکوٹ میں 7، 7، فیصل آباد میں 4، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح ننکانہ صاحب، جہلم، وہاڑی اور اوکاڑہ میں 2، 2 جبکہ قصور، شیخو پورہ، اٹک، نارووال، حافظ آباد، رحیم یار خان، وشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 179 ہوچکی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 11 سو 98 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 389 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔