Tag: coronavirus-cases

  • عمان سے جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن: رپورٹ

    عمان سے جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن: رپورٹ

    مسقط: بین الاقوامی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمان میں 19 جون تک کرونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

    سنگاپور ڈیٹا ڈرائیون انوویشن لیبارٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مختلف ممالک کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے وہاں کرونا وائرس کے خاتمے کی مدت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

    یہ ادارہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیشگوئی کو نئے ڈیٹا اور حکومتی اقدامات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمان میں 25 مئی 2020 تک کرونا وائرس کا 99 فیصد خاتمہ ہوجائے گا، 19 جون 2020 تک یہ شرح 100 فیصد ہوجائے گی اور عمان اس موذی وائرس سے مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وائرس کا ایک لائف سائیکل ہے جس کی بنیاد پر وہ آہستہ آہستہ بعض ممالک میں بڑھ رہا ہے جبکہ بعض ممالک میں کم ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ عمان میں اب تک کرونا وائرس کے 2 ہزار 637 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 12 افراد وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    عمان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 82 ہزار 892 ہوچکی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

    سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، حالیہ دنوں خواتین میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 26 فیصد خواتین مریض ہیں، معصوم بچے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد یہ ہے کرونا ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔ احتیاط کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر کرونا پر قابو پانا آسان نہیں، پچھلے 2 ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا۔ اعداد و شمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے، یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی، کرونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی، خود بھی گھر پر رہیں اور ایک دوسرے کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

  • سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 289 کیسز رپورٹ

    سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 289 کیسز رپورٹ

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 289 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 53 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 66 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 289 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 53 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر 28 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 66 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر سندھ میں 665 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 216 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 اموات کے بعد مجموعی تعداد 192 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے، ملک میں اب تک کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 35 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 721 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مراکز میں 701، رائے ونڈ میں 15 سو 40 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ علاوہ ازیں 94 قیدیوں اور 13 سو 86 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ میں 7، ڈی جی خان میں 9، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں 1، 1 قیدی کرونا وائرس کا شکار ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 418 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 6 ہزار 272 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے 19 سو 70 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 ہزار 873 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے کیسز، کراچی کے 2 علاقوں کو سیل کردیا گیا

    کورونا وائرس کے کیسز، کراچی کے 2 علاقوں کو سیل کردیا گیا

    کراچی: پابندیوں کےباوجودپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، 24 کیسز سامنےآنے پر کراچی کےدو علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سےپھیل رہاہے، کوروناوائرس کےکیسزسامنےآنے پر ڈپٹی کمشنرملیرنےگلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ملیرگلستان سوسائٹی اورچراغ کالونی میں 24 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں،محکمہ صحت کی رپورٹ کےبعددونوں علاقےسیل کرنےکےاحکامات جاری کئے ، رپورٹ کےمطابق گلستان سو سائٹی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کوروناوائرس پایا گیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنرملیرکی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوعلاقے میں اسپرےکرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بچوں کےسب سےبڑےاسپتال کے دوڈاکٹروں میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا لاک ڈاون پر مکمل عمل ہوتواچھے نتائج آسکتےہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 336 اور سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 762 ہوگئی۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی، 21 مریض صحتیاب

    پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1102 ہوگئی، 21 مریض صحتیاب

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ ملک بھر میں1102افراد کورونا وائرس سے متاثر اور آٹھ اموات ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےکوروناکےتازہ اعداد وشمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323،بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سےانتقال کرجانےوالوں کی تعداد8ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے زیرعلاج پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    خیال رہے پاکستان کی کوروناوائرس کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے ، پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور  سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور  پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال،  ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ  پاک آرمی طبی آلات،  حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔

  • چین کی کرونا وائرس کیخلاف کوشش رنگ لے آئیں

    چین کی کرونا وائرس کیخلاف کوشش رنگ لے آئیں

    بیجنگ : چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا، 80 ہزار متاثرین میں سے 67 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کیخلاف کوشش رنگ لے آئیں اور ملک بھرمیں وائرس دم توڑنے لگا، 80 ہزار متاثرین میں سے 66 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ متاثرین اورہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران 18 کیسز رپورٹ ہوئے، جو اب تک کی سب سے کم تعداد ہے، تین ماہ بعد وائرس کے باعث بند شہروں میں نظام زندگی بحال ہونےلگی اور شہرمیں مختلف کمپنیوں کو آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے چین نے مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث وائرس کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے اسپتال بند کردیے ہیں جبکہ شنگھائی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہوگئی ہیں۔

    کرونا وائرس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا اور اس کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس بے قابو: دنیا بھر میں ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

    دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اب تک چار ہزارچھ سو سے زیادہ افراد جان سے گئے جبکہ 119 ممالک میں ایک لاکھ 26 ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ، جس میں سے 67 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے۔

    چین کے بعد اٹلی اور ایران کرونا وائرس کے نشانے پر ہیں، اٹلی میں آٹھ سو سے زیادہ افراد جان سے گئےجبکہ  نو ہزار متاثر ہیں ، ملک بھر میں لاک ڈاون برقرار ہے، دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کے علاوہ تمام دکانیں اوراسٹورزبند کردئیے گئے  ہیں۔

    ایران میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو پچاس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ  قطر میں ایک دن میں دو سو اڑتیس کیسز سامنے آگئے ہیں، اسی طرح برطانیہ میں آٹھ افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ متاثرہیں اور چھ برطانوی اراکین پارلیمنٹ خودسےقرنطینہ میں چلےگئے ہیں ۔

    جنوبی کوریا میں وائرس سے 66 افراد ہلاک اور 7 ہزارسے زیادہ متاثر ہیں جبکہ فرانس،جرمنی اوراسپین میں متاثرین کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

    بیجنگ : دنیا بھر میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی3412 ہوگئی ہے اور 57 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے ، تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 1 لاکھ 660 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 3412  تک جا پہنچی ہے اور مجموعی طور پر 56 ہزارمریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    چین میں 3042، اٹلی میں 148 اور ایران میں 124 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ نیدرلینڈز میں پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

    برطانیہ میں بھی دو افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ اٹلی کےدارالحکومت روم میں کروناوائرس کا پہلاکیس سامنے آیا ہے، جہاں پینتالیس دن کی بچی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    فرانس کا رکن اسمبلی بھی وائرس کا شکار ہوگیا جبکہ بیلجیئم میں مزید انسٹھ شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 109 ہوگئی ، مریضوں کی اکثریت نے اٹلی کا سفرکیا تھا۔

    امریکا میں اموات کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ 300 افراد متاثر ہیں ، امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ عوام تحمل سےکام لیں،ہم ہر صورتحال کےلیےتیارہیں۔

    اسی طرح کیلی فورنیا کےکروز شپ میں 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جنوبی کوریا میں بھی کرونا سے 44 افراد ہلاک جبکہ 7ہزار متاثر ہیں۔

    بھارت میں کروناوائرس 31 ، متحدہ عرب امارات میں 27، افغانستان میں 4 کیسز رپورٹ سامنے آئے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک وائرس روکنے کواولین ترجیح دیں۔

  • کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

    دبئی : اماراتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائر س کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلارکھی ہے، اماراتی وزارت صحت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائر س کے متاثرین کا مفت علاج کا اعلان کردیا ،اس سلسلے میں دُبئی ہیلتھ اتھارٹی نے تمام اسپتالوں کو ایک سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق مفت علاج کی یہ سہولت اُن تمام مریضوں کو میسر ہوگی ، جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہو ، یا اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا شُبہ ہو، مشتبہ مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے ۔

    سرکلر میں کہا گیا ایسے افراد جنہوں نے اپنی میڈیکل انشورنس نہیں کروا رکھی ہےتو ان کو دی جانے والی علاج کی سہولت ہنگامی علاج کے زمرے میں شمار ہو گی اور ان کا تمام طبی مراکز اور اسپتالوں میں علاج مفت ہو گا۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات: ایک ہی خاندان کے 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

    سرکلر کے مطابق اگر کسی مریض کے پاس انشورنس کی سہولت ہے، تو انشورنس کمپنیوں کو علاج معالجے پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، جن میں سے 4 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ پانچویں مریض کا علاج جاری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔