Tag: coronavirus-covid-19

  • کرونا وائرس، 7 دن میں پارکنگ ایریا میں 130 کا بیڈ اسپتال تیار

    کرونا وائرس، 7 دن میں پارکنگ ایریا میں 130 کا بیڈ اسپتال تیار

    مناما: بحرین میں انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 7 دن میں پارکنگ ایریا کو 130 بیڈ کے اسپتال میں تبدیل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ ایریا میں 130 بیڈ کا اسپتال صرف 7 روز میں تیار کرلیا گیا جہاں صرف کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

    یہ اقدام صحت کی صورتحال میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کا ایک حصہ ہے اور کرونا وائرس کے مریضوں کو مناسب دیکھ بھال اور علاج معالجے کیلئے اضافی جگہ کی ضرورت ہے۔

    سپریم کونسل آف ہیلتھ (ایس سی ایچ) کے صدر ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے کہا کہ یہ یونٹ بہترین سازوسامان سے آراستہ ہے اور اعلیٰ ترین معیار کے مطابق جو صحت کے میدان میں بادشاہی کی اولین حیثیت کو مستحکم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بچنے کے 5 آسان طریقے

    انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ قومی ٹاسک فورس کی جاری تیاریوں کا حصہ ہے تاکہ متاثرہ معاملات سے نمٹنے کے لیے ضروری طریقہ کار فراہم کیا جاسکے، بحرین ضرورت کے وقت مطلوبہ علاج کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں 500 بستر فراہم کرے گا۔

    ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کی سربراہی میں بحرین کی قومی ٹاسک فورس برائے لڑائی کوویڈ 19 جو اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی مہم میں سب سے آگے رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ٹاسک فورس کے اقدام کی بین الاقوامی سطح پر جامع طریقہ کار کی تعریف کی گئی ہے، قرنطینہ وارڈز کی تیاری کرونا وائرس کے مریضوں کو علاج کی فوری فراہمی کا حصہ ہے۔

  • کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ،50 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

    کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ،50 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

    بیجنگ : دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3203 ہوگئی جبکہ 76 ممالک میں 93ہزار160افراد وائرس کا شکار ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے خطرےکی گھنٹی بجادی، وائرس اسی ممالک تک پہنچ گیا، دنیا بھرمیں وائرس سے93 ہزارمتاثر ہیں جبکہ 50 ہزار صحتیاب ہوچکے اور وائرس سے اموات کی تعداد ،3200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    چین میں وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں میں بتدریج کمی آرہی ہے ، چین کےبعد ایران میں کورونا وائرس نے زور پکڑلیا، جہاں ستتر افراد جان سے گئے اور ڈھائی ہزارمتاثرہیں، ایرانی حکومت نے فوج طلب کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    جنوبی کوریا میں بھی وائرس نے پنجے گاڑلئےہیں ، جہاں بتیس افراد ہلاک اورتین ہزارسے زائدمتاثر ہیں جبکہ بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

    امريکا ميں جان لیوا وائرس نو افرادکونگل گیا،تیرہ ریاستوں میں متاثرین کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی، جس کے بعد واشنگٹن اورفلوریڈا سمیت دیگرریاستوں میں ہیلتھ ایمرجنسی لگادی گئی، اسی طرح یورپ میں سب زیادہ اٹلی متاثرہے، جہاں اناسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    برطانیہ میں کوروناوائرس کےمزید بارہ کیس سامنےآ گئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد اکیاون ہوگئی، برطانوی حکومت نے کہا ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرسکتے ہیں۔ تیونس، اردن اورسعودی عرب میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

    دوسری جانب برازیل میں ماہرین نےکوروناوائرس کاڈی این اے میپ تیارکرلیا۔ جس سے وائرس کیخلاف ویکسین بنانے میں مدد ملے گی جبکہ عالمی بینک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بارہ بلین ڈالر پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    کورونا وائرس کے خلاف عالمی ادارے متحد ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخلاف ممبرممالک کی ہرممکن مدد کریں گے۔