Tag: Coronavirus Deaths

  • پاکستان میں کورونا سے  مزید 43 افراد کا انتقال ،فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 تک جا پہنچی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد کا انتقال ،فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 تک جا پہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 43 افراد انتقال کر گئے ، جس سے اموات کی کل تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے، جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں مزید43 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا ، جس سے مجموعی اموات11ہزار247ہوگئیں۔

    این سی او سی نے بتایا کہ 24گھنٹےمیں40ہزار403ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار927نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 35 ہزار63 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.76فیصد ہے اور ملک میں کورونا4 لاکھ 82 ہزار 771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کے مختلف شہروں کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار186، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان میں 18 ہزار 696، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار651 ، اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548 آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 4 ہزار 523 افراد جان سے گئے جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار235کورونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی۔

    ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31ہزار09 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے847 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10ہزار235 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 27ہزار63 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 455مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کورونا کیسز میں سے 586سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، نجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 ہوگئی جبکہبلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اور آزادکشمیر میں آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

  • پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق ، 736 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق ، 736 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان  میں کورونا کے مزید 10 مریض  انتقال کرگئے  ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار702  اور مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480  جا پہنچی ۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 10 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار702 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار534ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے کورونا کے 736 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار642 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3لاکھ9ہزار136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک41 لاکھ 77ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کورونا ‌کیسز میں اضافہ ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ،پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 738 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 438 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107، اور آزادکشمیر میں 3 ہزار 639 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا ملک میں کوروناصورتحال کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، ایس او پیزعملدرآمدمیں بہتری نہ ہونےپرمشکل فیصلوں کےسواچوائس نہیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو سروسز بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  • کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات، مجموعی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات، مجموعی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد جان سے گئے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 919 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

    ملک بھر میں اب تک کرونا کے 14 ہزار 155 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 346 کرونا ٹیسٹ کے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صرف سندھ میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 12 اموات ہوئی تھیں۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی قرضوں کے باعث پاکستان جیسے ممالک طبی سہولتوں پر زیادہ خرچ نہیں کر سکتے، ہمیں طبی سہولتوں کی بہتری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان اور مغربی ممالک میں کرونا وائرس کی صورتحال بہت مختلف ہے کیونکہ ہمیں غربت کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈھائی کروڑ خاندان بے روزگار ہوگئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کے لیے معیشت کو کھولنا ضروری ہے۔

  • ووہان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    ووہان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    بیجنگ: چین کے شہر ووہان نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، گزشتہ 10 دن سے ووہان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کرونا وائرس کا آغاز چینی شہر ووہان سے ہوا تھا تاہم اب چینی حکام کا کہنا ہے کہ ووہان نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

    چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ ووہان میں کرونا وائرس کے تمام مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران ووہان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    ووہان میں اس وائرس سے پہلی موت کو 3 ماہ اور چند روز گزر چکے ہیں، اس عرصے کے دوران صرف ووہان میں کرونا وائرس کے 46 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

    وائرس پر قابو پانے کے لیے ووہان میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا جو 76 روز بعد 7 اپریل کو ختم کیا گیا۔

    ووہان سمیت پورے چین میں اس وائرس سے 82 ہزار 827 افراد متاثر ہوئے جس میں سے 4 ہزار 632 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    چین سے یہ وائرس اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 29 لاکھ 31 ہزار 710 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • سپر پاورامریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد اموات

    سپر پاورامریکا میں کورونا سے خوفناک تباہی،24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد اموات

    نیویارک : سپر پاورامریکا کورونا کی گرفت میں جکڑا ہوا ہے، 24 گھنٹے میں وائرس ساڑھے 4 ہزار افراد کی جانیں لے گیا، ملک بھر میں ہلاکتیں 37 ہزار افراد سے تجاوز کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے ، امریکہ میں ایک دن میں ساڑھ چار ہزار افراد موت کی وادی میں چلےگئے، یہ اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

    امریکا میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئیں ، جہاں 17 ہزار افرد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں، نیو یارک کی پولیس نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    امریکا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہزار ہوچکی ہےجبکہ 7 لاکھ 10 ہزار افرد وائرس سے متاثر ہیں، منی سوٹا سمیت مختلف ریاستوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ گورنرز سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، لاک ڈاون کے باعث اب تک دو کروڑ سے زیادہ افراد بے روز گار ہوچکے ہیں.

    امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا، ورجینیا اور مشی گن کو آزاد کیا جائے۔

    خیال رہے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستیں دوبارہ کھلوانے کےلیے شہریوں نے احتجاجی مارچ کرنے کی اپیل کردی ہے اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے میں 37 لاکھ 80 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا  کہ امریکہ میں کورونا نے9200 نرسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بہ نسبت بہت دیر سے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کیا تھا اور اس وقت کورونا مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی قلت کا سامنا ہے۔

  • کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی، فلپائن میں بھی 1 شخص ہلاک

    کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی، فلپائن میں بھی 1 شخص ہلاک

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے، کروناسے ایک ہلاکت فلپائن میں بھی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں جان لیوا کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    چین کے بعد فلپائن میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ شخص چل بسا، کرونا وائرس کے اسپین میں بھی شواہد نظر آرہے ہیں جبکہ جرمنی میں 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    امریکی ریاست میساچیوسٹس میں بھی کرونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکا اور آسٹریلیا نے چین سے آنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایران، ویتنام اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک نے چین میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

    دوسری جانب ترکی، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔

    ژی جیانگ میں حال ہی میں کرونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب بھی ہوچکا ہے جسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج 46 سالہ یانگ کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے اور اس کی صحت بھی بہتر ہوگئی۔

    یانگ ووہان کا رہائشی ہے اور 6 روز قبل اسے بخار اور سر میں شدید درد کی شکایت تھی جس کے بعد وہ ژی جیانگ اسپتال آیا اور ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا۔

    کرونا کی تشخیص کے بعد اسے کئی روز اسپتال میں رکھا گیا اور صحتیابی کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔