Tag: coronavirus-fears

  • اٹلی نے 13ممالک سے آنے والوں کو ملک میں داخل ہونے سے منع کردیا

    اٹلی نے 13ممالک سے آنے والوں کو ملک میں داخل ہونے سے منع کردیا

    روم : اٹلی نے13ممالک سے آنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی، اس پابندی کا اطلاق ہر اس فرد پر ہوگا جس نے پچھلے 14دنوں میں ان ممالک میں رہائش اختیار کی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کی وزارت صحت نے 13ممالک سے آنے والے تمام افراد کو ملک میں داخل ہونے سے منع کردیا ہے، یہ فیصلہ ان ممالک میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اطالوی وزیر صحت رابرٹو اسپرانزا نے کہا ہے کہ پابندی کے شکار ممالک میں آرمینیا ، بحرین ، بنگلہ دیش ، برازیل ، بوسنیا ، چلی ، کویت ، شمالی مقدونیہ ، مالڈووا ، عمان ، پاناما ، پیرو اور ڈومینیکن جمہوریہ شامل ہیں، ان ممالک سے سفر کرنے والے افراد کے لئے اٹلی میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق گزشتہ14روز میں ان ممالک رہائش پذیر افراد ہوگا، گزشتہ14روز میں ان ممالک کا سفر کرنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا، دیگر ممالک سے آنے والوں کو14روز آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

    اطالوی وزیر صحت رابرٹو اسپرانزا کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا اب ابھی شدت سے حملہ آور ہے،
    گزشتہ چند ماہ میں قوم کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہیں کرسکتے، یاد رہے کہ اٹلی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا یورپی ملک تھا۔

  • خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کےلیے بند کرنے کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کےلیے بند کرنے کا اعلان

    پشاور : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا اور امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیرصدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں 15 دن کے لیے یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 30مئی تک بند رہیں گے اور امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، ، صوبائی کابینہ نے سرکاری تقاریب پر بھی پابندی لگادی جبکہ کے پی میں ہونے والے تمام فیسٹولزکوملتوی کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کے پی کے تمام ہاسٹلزکو بھی خالی کرایاجارہاہے اور 50 سے زائد لوگوں کے اکھٹا ہونے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

    بعد ازاں خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیاہے، وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس:‌ سندھ کے تعلیمی ادارے یکم جون سے کھولنے کا اعلان

    تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیز 15دن کیلئے بند کررہے ہیں، پبلک اور پرائیویٹ تمام ہوسٹلز بھی بند ہوں گے جبکہ بورڈز امتحانات فی الحال ملتوی کردیئے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا سیمنارز، کلچر ایونٹس سمیت دیگر پبلک ایونٹس ملتوی کردیئے ، عوام سےالتجا ہےشادیوں ودیگر ایونٹس میں جانےسے گریز کریں اور جیلوں میں ملاقاتیوں پربھی فی الحال پابندی عائد کررہے ہیں۔

    یاد رہے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سندھ میں تیس مئی تک تعلیمی ادارے بند اور میٹرک کےامتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، چھٹیوں کا اطلاق اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔