Tag: coronavirus pandemic

  • کرونا سے انسان کی شخصیت تبدیل ہونے کا انکشاف

    کرونا سے انسان کی شخصیت تبدیل ہونے کا انکشاف

    جنوبی کیلیفورنیا: امریکی یونیورسٹی کے ایک سروے میں ماہرین سماجی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے لوگوں کی شخصیت اور احساسات کو تبدیل کر دیا ہے۔

    طبی جریدے ’پلوس‘ میں شایع شدہ مقالے کے مطابق یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے معاشی و سماجی تحقیق کے مرکز کے زیر انتظام ’انڈراسٹینڈنگ امریکا اسٹڈی‘ نامی پروجیکٹ کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووِڈ نائنٹین کے وبائی مرض نے کم عمر اور جوان افراد کی شخصیت پر گہرا اثر مرتب کیا ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا کے آغاز ہی سے طبی اور سماجی ماہرین اس کے نفسیاتی اثرات کا پتا لگانے میں دل چسپی رکھتے آ رہے ہیں، اب اس تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کرونا کی وبا سے لوگوں کی شخصیت اور احساسات ہی تبدیل ہو رہے ہیں اور لوگ ماضی کے مقابلے دوسروں کی مدد کرنا پسند نہیں کر رہے۔

    اس تحقیق کے مطابق کرونا کی وبا سے انسانی شخصیت، حواس اور احساسات میں نمایاں فرق دیکھا گیا، جو لوگ کرونا کے آغاز میں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنا پسند کرتے تھے، وہ وبا کے دو سال بعد دوسروں کی مدد کرنے میں غیر متحرک دکھائی دیے۔

    امریکی ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 7 ہزار سے زائد افراد سے سروے میں سوالات اور کچھ ٹیسٹ کیے، اس میں 18 سے 109 سال تک کی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا تھا، جن سے کرونا کے آغاز یعنی پہلے مرحلے میں مارچ 2020 اور بعد ازاں 2021 کے آخر اور 2022 کے آغاز میں سوالات کیے گئے۔

    ماہرین نے تحقیق کے دوران کرونا کی وبا کے انسانی شخصیت اور احساسات پر 5 طرح کے اثرات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ آیا وبا انسانی شخصیت اور سوچ کو تبدیل کرتی ہے یا نہیں۔

    تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ کرونا کی وبا نے سب سے زیادہ کم عمر افراد کی شخصیت اور احساسات کو تبدیل کیا، ان میں جہاں اعتماد کی کمی دکھائی دی، وہیں ان میں ڈپریشن کی سطح زیادہ اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ بھی کم دیکھا گیا۔

    نتائج کے مطابق کرونا کی وبا سے درمیانی عمر کے افراد کی شخصیت اور احساسات بھی تبدیل ہوئے اور عام طور پر نوجوانوں اور 30 سال کی عمر کے افراد میں محض دو سال کے اندر وہ تبدیلیاں دیکھی گئیں جو عام طور پر ایک دہائی بعد دیکھنے میں آتی ہیں، جب کہ 64 سال یا اس سے زائد کی عمر کے افراد میں اثرات کم دکھائی دیے۔

  • کورونا کے اثرات، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت دے دیا

    کورونا کے اثرات، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت دے دیا

    پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان کاریویو مؤخر کرتے ہوئے مزید وقت دے دیا، عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبر میں لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کےنکات پرپاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس بیجنگ میں رواں سال جون میں ہونا تھا۔تاہم عالمی واچ ڈاگ نے پاکستان کا ریویو مؤخرکردیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورواں ماہ ایف اےٹی ایف کےنکات پر عمل درآمدکی رپورٹ جمع کروانی تھی تاہم اب یہ رپورٹ اگست میں جمع کروانی ہوگی اور عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبرمیں لے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جائزہ مؤخر کئے جانےکی وجہ کورونا کی عالمی وبااوراس کےاثرات ہیں۔

    یاد رہے فروری میں ٹاسک فورس نےنکات پرعمل درآمدکیلئےچارماہ کا وقت دیاتھا، پاکستان نے 27 میں سےچودہ نکات پرکام مکمل کیاتھا تاہم تیرہ پرابھی کام ہونا باقی تھا۔

    خیال رہے فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا جبکہ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد،آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کے فنڈزکو ڈبل کردیا

    کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد،آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کے فنڈزکو ڈبل کردیا

    واشنگٹن : آئی ایم ایف نےکوروناوائرس کےباعث قرض فراہمی کی حد دوگنی کردی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی حد آئندہ سال سے دس کھرب ڈالرہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے۔

    کرسٹلینا جارجیوا نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کےحجم کوڈبل کر دیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی صلاحیت اب دس کھرب ڈالر ہوگئی ہے، قرض فراہمی کانیا دورجنوری دوہزاراکیس سے ہوگا اورتین سال تک جاری رہےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کےبورڈنےسی سی آرٹی کےبارےمیں ریفارمزکی منظوری بھی دی ہے، اس ریفارم کےتحت غریب ممالک فنڈ کوقرضوں کی واپسی کےبجائےسی سی آرٹی فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے مزید کہا کہ  سی سی آرٹی فنڈ میں چالیس کروڑ ڈالر دستیاب ہیں اورآئی ایم ایف اس کوبڑھاکرایک ارب ڈالر کرناچاہتاہے۔

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نےدرخواست دی ہےکہ جی نوئنٹی ممالک بائی لیٹرل قرضوں کےبارےمیں جلدفیصلہ کریں، عالمی معیشت کا پہیہ رک چکاہے، جی20کومشکل حالات سے دوچار ممالک کےلیےجلد فیصلہ کرناہوگا۔