Tag: coronavirus positivity rate

  • کراچی کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز  بڑھنے لگے

    کراچی کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی مثبت شرح 4.1 اور لاہور میں مثبت شرح 5.4 ریکارڑ کی گئی، ایک دن میں صوبے بھر سے 815 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز اور شرح میں اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.1 اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 5.4 ریکارڑ کی گئی۔

    راولپنڈی میں 12.9، فیصل آباد میں5.8 اور ملتان میں 2.1 مثبت شرح ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 815 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,472 ہو گئی۔

    سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں 1 ہلاکت سمیت صوبہ بھر میں مجموعی 8 اموات رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,057 ہو گئی

    کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,049 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,194,891 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں385، راولپنڈی میں 162 اور فیصل آباد میں 42 کیسز، ملتان میں 38، رحیم یار خان میں 21، سیالکوٹ میں 15 اور بہاولپور میں 14، ساہیوال اور گجرانوالہ میں 13 تیرہ جبکہ چینوٹ میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح چکوال، گجرات اور جھنگ میں 11 گیارہ جبکہ بھکر اور شیخوپورہ میں 8 آٹھ کیسز ، سرگودھا میں 7جبکہ ڈیرہ غازی خان، لیہ اور مظفرگڑھ میں 6 چھے ، خانیوال میں 5، خوشاب اور راجن پور میں 4 چار کیسز سامنے آئے۔

  • ملک بھر میں کراچی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں سب سے آگے

    ملک بھر میں کراچی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں سب سے آگے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسزکی بلند ترین شرح کراچی میں13.18 فیصد ہے جبکہ کم ترین شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.68 فیصد پر آگئی جبکہ کورونا کے 2147مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کوروناکیسزکی بلند ترین شرح کراچی میں13.18 فیصد ، سندھ میں 7.97فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کوروناکیسز کی شرح 3.89فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں مثبت کوروناکیسزکی شرح1.8فیصد ہے جبکہ پنجاب میں شرح 3.85فیصد، راولپنڈی میں شرح2.44، لاہور میں5.46فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.83،ملتان میں1.49 فیصد ، گوجرانوالہ میں شرح1.79، بہاولپورمیں5.34فیصد ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوامیں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.38فیصد، پشاورمیں شرح7.32فیصد ، سوات میں شرح2.11، ایبٹ آبادمیں1.67فیصد ہے جبکہ بلوچستان میں مثبت کوروناکیسزکی شرح3.99فیصد، کوئٹہ میں مثبت کوروناکیسزکی شرح0.85فیصد رہی۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں مثبت کیسزکی کم ترین0.94 فیصدشرح گلگت بلتستان میں ہے جبکہ آزادکشمیر میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 13.78 فیصد، مظفرآبادمیں میں 2.22 اور میرپورمیں11.11فیصد ہے۔

    وینٹی لیٹرپر مریضوں کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا کے277مریض وینٹی لیٹرپرزیرعلاج ہیں ، جن میں لاہور میں 84، ملتان میں 23، راولپنڈی میں7 ، کراچی میں 88، پشاور میں 35، اسلام آباد میں32 کورونامریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔