Tag: coronavirus-scare

  • کرونا کا خوف ،  عالمی اداروں نے ملازمین کودفتروں میں حاضری سےاستثنیٰ دے دیا

    کرونا کا خوف ، عالمی اداروں نے ملازمین کودفتروں میں حاضری سےاستثنیٰ دے دیا

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کو دفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور عملے کوگھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کےمریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں عالمی اداروں نے ملازمین کودفتروں میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    اسلام آباد میں ورلڈبینک کے عملے کوگھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یواین ڈی پی نے بھی ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا۔

    یو این ڈی پی کی جانب سے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی گھروں سے کام کریں اور دفتر نہ آئیں۔

    مزید پڑھیں : ٹویٹر کرونا وائرس سے خوف زدہ، تمام دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    یاد رہے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    ٹویٹر نے وضاحت کی تھی کہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے گی یا جو لوگ گھنٹے کے حساب سے کام کرتے ہیں انہیں بھی ویسے ہی معاوضہ دیا جائے گا جیسے دفاتر میں حاضری پر دیا جاتا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ گھر سے کام کرنے کے دوران ملازمین کو جن اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی انتظامیہ ادا کرے گی، علاوہ ازیں والدین کی جانب سے ملازمین کی دیکھ بھال کرنے پر جو خرچہ ہوگا اس کی مکمل ادائیگی بھی کمپنی کرے گی۔

    اس سے قبل کرونا خطرے کے پیش نظر ایپل، ایمازون، مائیکروسافٹ، گوگل سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز نے مختلف ممالک میں قائم اپنے دفاتر کو بند کر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر چکی ہے۔

  • انتہاپسند نریندر مودی  خوف میں مبتلا

    انتہاپسند نریندر مودی خوف میں مبتلا

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کرونا وائرس کے خوف سے ہولی کی تقریبات میں شرکت سے انکار کردیا اور کہا دنیا میں ماہرین وائرس کاپھیلاؤروکنے کیلئے اجتماعات پرپابندی لگا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہاپسندنریندرمودی کروناوائرس کے خوف میں مبتلا ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرونا وائرس کے باعث ہولی کی تقریبات میں شرکت نہیں کروں گا، دنیا میں ماہرین وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اجتماعات پرپابندی لگا رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی ، 6کیسزآگرہ میں رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بھارتی حکام نے کرونا سے متعلق معلومات کےلیے 104 خصوصی ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں‌ 15 افراد میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں دو اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ دارالحکومت میں بہت سے اسکولوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ اگر بچوں میں سردی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھروں میں ہی رکھیں۔

    خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3203 ہوگئی جبکہ 76 ممالک میں 93ہزار160افراد وائرس کا شکار ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    عالمی بینک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بارہ بلین ڈالر پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے خلاف عالمی ادارے متحد ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخلاف ممبرممالک کی ہرممکن مدد کریں گے۔