Tag: coronavirus-threat

  • ٹرمپ نے کورونا کے خطرے کو امریکی عوام سے چھپانے کا اعتراف کرلیا

    ٹرمپ نے کورونا کے خطرے کو امریکی عوام سے چھپانے کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کے خطرےکو امریکی عوام سےچھپانےکا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری نہ پھیلے اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے کورونا کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا اور کوروناوائرس کےحملےکوچھپایاگیا،ٹرمپ کوفروری میں وائرس کےخطرناک حملےکاعلم تھا۔

    امریکی صحافی نے کہا کہ صدرٹرمپ کوچینی صدرنےکوروناوائرس سےمتعلق خطرناک حقائق بتائےتھے تاہم ٹرمپ نےعوام کو حقائق سےآگاہ نہیں کیا۔

    باب وُوڈوَرڈ کی کتاب پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ عوام کوکوروناوائرس کےحملے سےخوفزدہ نہیں کرنا چاہتاتھا اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

    دوسری جانب صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ جھوٹ بولتے رہے اور وائرس پھیلتا رہا ، ٹرمپ نے امریکی عوام کو دھوکا دیا۔

    امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈکی کتاب آئندہ ہفتےفروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

    خیال رہے کوروناوائرس سے ابتک امریکا میں ایک لاکھ95ہزارسے زائدافرادجان سےگئے جبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 35 ہزار 685 اورہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی۔

  • ڈبلیو ایچ او کی  پاکستان میں ہوائی اڈوں اورزمینی راستوں پراسکریننگ کے نظام کی تعریف

    ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں ہوائی اڈوں اورزمینی راستوں پراسکریننگ کے نظام کی تعریف

    کراچی : عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے پاکستان میں ہوائی اڈوں اورزمینی راستوں پراسکریننگ کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے بر وقت اورمناسب اقدامات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےنمائندہ ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور اسکریننگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

    پلیتھا ماہی پالا نے ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کی تعریف کی اور کہا کروناوائرس سے نمٹنے کےبر وقت اورمناسب اقدامات کیےہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ  پر سی اے اے کی جا نب سے  بریفنگ دی گئی ، ٹیم نے کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عالمی ادارہ صحت ٹیم نے تجویز دی کہ اسکریننگ کے عمل کو مزید موثر بنا یا جائے اور ایئر پورٹ کےاحاطےمیں قرنطینہ کی سہولت فراہم کر نے پر زور دیا۔

    سی اے اے کی جا نب سے قرنطینہ کی سہو لت کے لئے کنٹینر رکھاجائےگا ، کنٹینر میں ہنگا می صورتحال کی صورت میں آئیسولیشن وارڈ کی سہو لت ہوگی۔

    یاد رہے غیر ملکی ائیرلائنز کی ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی طیاروں کو برج فراہم نہیں کئے گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ اور ایس اوپی پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

  • کرونا وائرس ، پی آئی اے کے کپتانوں اورفضائی میزبانوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری

    کرونا وائرس ، پی آئی اے کے کپتانوں اورفضائی میزبانوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری

    کراچی : کرونا وائرس کے معاملے پر پی آئی اے نے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک اپنے ہوٹلز کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہے، پی آئی اے کے چیف پائلٹ اسٹینڈرڈ انسپیکشن کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔

    جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے کپتان اور فضائی عملہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور بیرون ملک اپنے ہوٹلز کے علاوہ دیگر مقامات پر جانے سے گریز کریں جبکہ کپتان اور عملہ ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کرے۔

    پی آئی اے کے بوئنگ777،ایئر بس 320اور اے ٹی آر طیارے کے فضائی عملے کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کپتان اور فضائی عملہ مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم مکمل طریقے سے پُر کروائے جائیں، ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم ناصرف چین بلکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں اور کیبن کریو پُر کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کے کپتان اور فضائی عملہ ایئرپورٹ پر اپنی مکمل ہیلتھ اسکریننگ بھی کرائیں گے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے کپتانوں کی نمائندہ تنظیم پالپا نے بھی اپنے ممبران کو کرونا وائرس سے بچاو کے لئے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

  • کرونا وائرس کا خطرہ،  پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    کرونا وائرس کا خطرہ، پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ، لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں بند رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس پاکستان میں مزیدنہ پھیلےاقدامات اور سخت کردیئے گئے ہیں ، ترجمان ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران میں براہ راست پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی آج رات12 بجے سے لگائی گئی ہے۔

    ترجمان ایوی ایشن کا کہنا ہے لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔

    اس سے قبل ایران سےکراچی آنے والی غیرملکی پروازوں کو برج پر لگانے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی ، ائیرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ طیارے کو آئسولیٹڈ جگہ پر پارک کرایا جائےگا اور مسافروں کوسیڑھیوں کے ذریعےرن وےپراتاراجائےگا اور محکمہ صحت کاعملہ رن وےپرہی اسکریننگ کرےگا، کلیئرنس کےبعدہی مسافروں کو باہرجانے دیاجائےگا۔

    واضح رہے  پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں،  کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔