Tag: Coronavirus

  • کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    قاہرہ : قطر نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی، پابندی کا اطلاق بدھ 18 مارچ سے ہوگا، غیر ملکیوں پر14 دن کے داخلےپر پابندی ہو گی۔

    ایئرپورٹ پہنچنے والے شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب قطر ایئرلائن کا کارگو آپریشن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

    گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

    خیال رہے قطر نے چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی تھی، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

  • وزیر صحت نے پنجاب میں کرونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کردی

    وزیر صحت نے پنجاب میں کرونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق کردی

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان آنے والے 42 زائرین میں سے 5 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ 1 روپے کی چیز 100 روپے میں بیچنے والے سن لیں، اللہ پاک کی لاٹھی بے آواز ہے۔ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی جنگ کا مقابلہ کیا اور اسے جیتا، پاکستان کے عوام کرونا وائرس کی جنگ بھی جیتے گی۔ کوئی اس صورتحال میں غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنائے گا تو بے نقاب ہوگا۔

    صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آنے والے زائرین میں 42 میں سے 5 مریضوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ ڈی جی خان میں 736 مریض قرنطینہ میں ہیں۔ تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا مقصد یہ نہیں کہ سب کرونا سے متاثر ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان آنے والے دوسرے مرحلے میں 48 افراد کا ٹیسٹ چل رہا ہے، پہلے بیج کے 42 زائرین میں سے 5 کے ٹیسٹ مثبت آئے، میو اسپتال میں کرونا وائرس کا ایک مریض زیر علاج ہے، پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 6 کیسز ہیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ احتیاط لازمی ہے، ہم نے 6 دن پہلے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ لوگ صرف ضرورت کی بنیاد پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ موجودہ صورتحال کو چھٹی نہ سمجھیں یہ مجبوری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پھیلا تو تمام اسپتالوں کے تمام وارڈز بھر جائیں گے، وائرس کے حوالے سے ہر اسپتال کے اندر الگ وارڈز ہیں۔ سب سے بڑا بوجھ پنجاب پر پڑے گا۔ 12 سو کے قریب مزید زائرین پنجاب واپس آرہے ہیں۔

  • امریکی صدر کا  کروناوائرس سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 2ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن پر غور

    امریکی صدر کا کروناوائرس سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 2ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن پر غور

    واشنگٹن : مریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوروناوائرس سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ دوہفتے کیلئے لاک ڈاؤن پرغور کر رہے ہیں ، امریکا میں ہنگامی حالت کا نفاذ جولائی اور اگست تک رہ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکابھرمیں مکمل لاک ڈاؤن کی اطلاعات گردش کرنے لگیں ،۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  ٹرمپ آئندہ2ہفتےکیلئےلاک ڈاؤن پرغورکرکررہےہیں، آئندہ2ہفتوں کیلئےکرفیوطرزکالاک ڈاؤن لگایاجاسکتا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ متعددریاستوں میں ہوٹلز،تفریحی مقامات بندکردیےگئے، امریکامیں ہنگامی حالت کانفاذجولائی،اگست تک رہ سکتاہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کروناوائرس سےاموات میں کمی لانےمیں کامیاب ہوئےہیں، اپنی ٹیم سےروزپوچھتاہوں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کب تک قابومیں  آئے گی۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ‘چینی وائرس’ کا نام دے دیا

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی میڈیا کی خود پر تنقید کے بعد چین کو اپنی لفظی نشتروں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام دیا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد 162 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے ، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7171 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 82 ہزار 598 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے جبکہ  79 ہزار 881 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

     

  • کرونا وائرس: سعودی عرب میں ملازمین گھر سے کام کیسے کریں گے؟

    کرونا وائرس: سعودی عرب میں ملازمین گھر سے کام کیسے کریں گے؟

    ریاض: سعودی حکام نے سرکاری ملازمین کے لیے کرونا وائرس کے باعث دی جانے والی تعطیلات کے دوران کام کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کرونا وائرس کے باعث دی جانے والی تعطیلات کے دوران سرکاری اداروں میں کام کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو سولہ دن تک ڈیوٹی پر نہ آنے اور گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے 2 ہفتے تک اپنے تمام کام آن لائن انجام دیں گے، رابطے کے جدید وسائل اور ٹیکنالوجی پروگرام سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری ملازم دفاتر نہیں آئیں گے تاہم آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔

    وزارت افرادی قوت نے سرکاری امور نمٹانے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی جاری کی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کے مطابق ایسے ملازم جن کی دفتر میں حاضری اشد ضروری ہو وہ محدود دائرے میں دفاتر پہنچیں، کم سے کم ملازمین سے ضروری کام لیے جائیں۔

    صرف ایسے ملازم ہی دفاتر میں طلب کیے جائیں جو اپنی ڈیوٹی دفتر آئے بغیر انجام نہ دے سکتے ہوں اور ان کے کام ایسے ہوں جنہیں ٹالا نہ جا سکتا ہو۔

    وزارت افرادی قوت نے یہ بھی کہا کہ ادارہ جاتی رابطے کے یونٹ 2 ہفتے کے دوران مؤثر کردار ادا کریں۔

  • کورونا وائرس : کینیڈا میں تمام سرحدیں اور فضائی سروس بند کردی گئیں

    کورونا وائرس : کینیڈا میں تمام سرحدیں اور فضائی سروس بند کردی گئیں

    اوٹاوا : کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو کہا ہےکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکر دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے اثرات کو اپنے عوام سے دور رکھنے کیلئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

    دارالحکومت اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وزارت صحت کے عہدیداروں کے مشورے پر عمل پیرا ہے۔ہر معاملہ پر ہم نے ان سے مشورہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ خاص اقدام اٹھائیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جسے ہم غیر معمولی حالات میں اٹھاتے ہیں لیکن یہ صحیح اقدام ہے۔

    وزیر اعظم ٹروڈو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آنے والے وقتوں میں ہمیں مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ شہریوں کی حفاطت اور ملکی معیشت کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔

  • وزیر اعظم نے کرونا سے ترقی پذیر اقوام کی تباہی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    وزیر اعظم نے کرونا سے ترقی پذیر اقوام کی تباہی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس ترقی پذیر ممالک کو تباہ کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ نیا کرونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا، دولت مند معیشتیں دنیا کے غریب ترین ممالک کے قرضوں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان جیسے دیگر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے، اس اقدام سے ہمیں کرونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کرونا اگر پاکستان میں پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی ہماری کوشش کو سنگین نقصان پہنچے گا، ہمارے پاس طبی سہولتیں اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں، آئی ایم ایف کا قرضہ پاکستان کے لیے معاشی بوجھ بن جائے گا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ یہ وقت ہے کہ امریکا ایران پر سے عائد پابندیاں ہٹائے جو مشرق وسطیٰ میں کرونا کے وبا کا مرکز بن چکا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پریشانی غربت اور بھوک ہے، دنیا کو ہم جیسے ممالک کے قرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    چین نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

    وزیر اعظم نے امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ طالبان کے حوالے سے افغان صدر کا بیان مایوس کن ہے، ہم نے حکومت سنبھالنے کے بعد امریکا کے ساتھ افغان امن معاہدے پر کام کیا، افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جانی چاہیے، پاکستان اب امن کے لیے امریکا کا پارٹنر ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کی۔ پڑوسی ملک بھارت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب سچ ہو گیا، جوہری طاقت اور ایک ارب سے زائد کے ملک پر انتہا پسند حکومت آ گئی، ہم نے اقوام متحدہ کو مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے پیدا خطرے سے آگاہ کیا۔

  • کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    کرونا وائرس: پنجاب حکومت نے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے

    لاہور: کرونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی اور کرونا سے نمٹنے کے لیے حکو متی اقدامات کا مکمل ساتھ دینےکا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے 3 جنوری کو کرونا کے معاملے پر وفاق کو خط لکھا، صورت حال کاجائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت کو ضروری سامان کے لیے 24 کروڑ کے فنڈز جاری کیے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید 10 ہزار کٹس منگوائی جا رہی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے، ایک لاکھ لوگوں کے لیے ایک ہفتے کے اندر علاج کی سہولت گاہ قائم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

    کرونا وائرس: پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 12 مارچ کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کسٹم حکام نے کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں، جعلی کٹس پلاسٹک کے تھیلوں کے اندر بوتلوں میں موجود تھیں۔

    سی بی پی افسران کے مطابق پلاسٹک کے چھ تھیلے ملے جن میں بوتلوں کے اندر جعلی کٹس رکھی گئی تھیں، جانچ پڑتال کے بعد یہ تمام کٹس جعلی ثابت ہوئیں۔

    سی بی پی افسر جیم رویز کا کہنا ہے کہ ان کٹس پر ’وائرس ون ٹیسٹ کٹ‘ کا لیبل لگا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

    رپورٹ کے مطابق تجزیے کے لیے ان کھیپ کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    جیم رویز کا کہنا تھا کہ عوام کو بوگس ہوم ٹیسٹنگ کٹس سے آگاہی دینا ضروری ہے، کرونا وائرس کے لیے مجاز تشخیصی ٹیسٹنگ مقامی پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں میں کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مہلک ترین کروناوائرس نے امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ مہلک وائرس سے امریکا بھر میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 66 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے: وزیر اعظم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر معاشی صورتحال زیر غور آئی، وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے ضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام خوراک اور دیگر اشیا سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوراک کی قلت ہو۔

    وزیر اعظم نے ملک میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 94 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن کی بڑی تعداد سندھ میں موجود ہے۔

  • کرونا وائرس: برطانیہ کی اپنے شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

    کرونا وائرس: برطانیہ کی اپنے شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

    لندن: کرونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی، پاکستان حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت برطانوی شہریوں کو 30 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان برطانیہ کی حالیہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل نہیں اور برطانوی شہری پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر برٹش ایئر ویز اپنی 75 فیصد پروازیں پہلے ہی بند کرچکا ہے۔

    برطانوی حکام کی جانب کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندی کی صورت میں مذہبی اجتماعات بھی متاثر ہوں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات اور نماز جنازہ بھی پابندی کی زد میں آسکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کاروباری تنظیموں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگارہی ہے۔

    برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 سو 72 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس 35 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔