Tag: Coronavirus

  • چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

    چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے اب تک 2700 افراد متاثر ہو چکے ہیں، متاثرہ افراد کے لیے ووہان میں ایک بڑے اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے جو محض دس دنوں میں مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کرونا نے چین میں 80 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، چینی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ چین کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔

    امریکا میں بھی کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہو گیا ہے، سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیسز میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے چین میں مقیم امریکی شہریوں کو جلد چین سے نکلنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، فرانس میں بھی 3 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے تاحال 11 ممالک متاثر ہو چکے ہیں، چین کے علاوہ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔

    ادھر چینی حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، چین کے 13 شہروں سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے باہر نہ نکلیں، تاکہ وائرس پھیلنے سے روکا جا سکے، چین نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کو جنگلی جانوروں کی فروخت بھی روک دی ہے۔

    چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایک بڑے اسپتال کی ہنگامی تعمیر بھی 24 جنوری سے شروع کر دی گئی ہے، جو 100 بستروں پر مشتمل ہوگا، یہ اسپتال 3 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔

  • پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،ظفر مرزا

    پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،ظفر مرزا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، پہلےکیس سےمتعلق غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے،شہریوں کی تشویش میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے سےمتعلق غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے، معاملے پرمیڈیا کی جانب سے ذمے دار رپورٹنگ کی امید کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کرونا وائرس کے حوالے سے تشویش میں اضافہ نہ کیا جائے، معاملے پر رپورٹنگ سے پہلے حقائق لازمی چیک کریں۔

    دوسری جانب ملتان میں سربراہ قومی ادارہ صحت ڈاکٹرعامراکرام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ملتان میں کروناوائرس کاکیس سامنےآنےکی خبربےبنیادہے، ملک میں تاحال کروناوائرس کاکیس سامنےنہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

    سربراہ قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ملتان میں مریض میں کروناوائرس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، مریض کو مقامی اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ منتقل کیا ہے، مریض میں کروناوائرس کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں، مریض کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئےہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان میں کروناوائرس کاپہلا مشتبہ مریض سامنے آیا تھا ، کروناوائرس سےمتاثرہ مسافرچین سےدبئی اوراکیس جنوری کوکراچی پہنچا، اور کراچی سے مشتبہ مریض جہاز کے ذریعہ ملتان پہنچا تھا، ملتان میں قیام کےدوران طبعیت خراب ہونے پر مریض کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    خیال رہے پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔

  • جان لیوا کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ، خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی

    جان لیوا کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ، خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی

    سنگاپور : چین سے کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی خام تیل2 فیصد تک سستاہوگیا ، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ2دن سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ، برینٹ خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر39سینٹس کی کمی کے بعد 59ڈالر89سینٹس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر40سینٹس کی کمی ہوئی اور قیمت 54ڈالر19سینٹس ہوگئی۔

    گذشتہ روز  خام تیل کی قیمت میں3فیصد کی کمی ہوئی  تھی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت62ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت55 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    خیال رہے چین میں خطرناک کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جبکہ 1200 سےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس کےباعث چین کے نئے قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور چودہ شہروں کوسیل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس نے خام تیل کی قیمتوں اور ایشیائی مارکیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا

    چارکروڑ افرادکودو ہفتےکیلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، وائرس کےمرکز وہان میں مریضوں کیلئےایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جارہا ہے۔

    آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا،یورپ اورامریکامیں بھی کرونا وائرس کےکیسزسامنےآئےہیں۔

    واضح رہے سیویئرایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم یا ’کرونا وائرس‘ چین سمیت دنیا بھر میں پھیل رہاہے، کرونا وائرس انفیکشن کی ایک شکل ہے، یہ وائرس انسانوں سےانسانوں میں منتقل ہوتاہے ، اس جان لیوا وائرس کو سائرس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں کا آغاز جانوروں سے ہوا اور پھر انسانوں میں منتقل ہوگیا۔

    متاثرہ افراد میں زکام ، ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بخار کی علامات شروع ہو جاتی ہیں، کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں کھانسی، چھینک اور ہاتھ ملانے سے منتقل ہو سکتا ہے، اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص نا ممکن ، عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص نا ممکن ، عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ

    اسلام آباد : پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے، ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے چین، ہانگ کانگ،ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر نے کہا ہے کہ چین سے پھیلنے کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جس کی تشخیص کی صلاحیت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے پاس ہے، اگلے دو ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت مہیا کر دی جائے گی ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے اقدامات شروع کردی، عالمی اداروں کی تعاون سے جلد این آئی ایچ میں کورونا وائرس کی تشخیص شروع ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    گذشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کرونا وائرس کا اوریجن چین سے مل رہا ہے ، اس وائرس میں مبتلامریضوں نےچین میں سفر کیا ہے ، یہ وائرس جانوروں کےذریعے انسانوں میں منتقل ہوتاہے۔

    ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں540کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک 17لوگوں کی کرونا وائرس سے موت ہوچکی ہے، پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنےنہیں آیا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ایک ہفتےمیں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنےکیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے، چین سے آنےوالےمسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔

  • کرونا وائرس سے مقابلے کیلیے تیار ہیں، برطانوی وزیر صحت

    کرونا وائرس سے مقابلے کیلیے تیار ہیں، برطانوی وزیر صحت

    لندن: برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کاخطرہ بڑھ گیاہے تاہم مقابلےکےلیےتیارہیں، چین سےآنےوالےمسافروں کاجائزہ لےرہےہیں،وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کرونا  وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

    میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ وائرس کے شبہہ میں چین سے آئے 6افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، کروناوائرس کا تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا، چین سے آنے والے مسافروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور وائرس کے برطانیہ میں پھیلنے کے خطرے کو "انتہائی کم” کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) نے کہا ہے کہ کروناوائرس کوفی الحال عالمی خطرہ قرارنہیں دےسکتے، وائرس سےچین میں ایمرجنسی صورتحال ہے،دنیا کیلئے نہیں، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کےاقدامات سےمطمئن ہیں۔

    مزید پڑھیں : چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر وہان متاثر ہوا، وائرس سےچین میں اب تک18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 650 سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

    خیال رہے جان لیواوائرس پھیلنےکے مرکزچینی شہرووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ اور پروازیں بھی بند کردی گئیں ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    واضح رہے وزارت قومی صحت پاکستان نے وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جس کے بعد چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔

  • امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کے غیر ضروری سفر سے روک دیا

    امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کے غیر ضروری سفر سے روک دیا

    واشنگٹن: امریکا نے چین کا سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں امریکی شہریوں کو چین کے غیر ضروری سفر سے روکا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے لیول تھری الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری چین کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ٹریول الرٹ میں کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے تمام سفری ذرایع معطل کر دیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس سے مقابلے کے لیے ہم تیار ہیں، وائرس کے شبہہ میں چین سے آئے 6 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم چین سے آنے والے مسافروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    ادھر عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو فی الحال عالمی خطرہ قرار نہیں دے سکتے، وائرس سے چین میں ایمرجنسی صورت حال ہے، دنیا کے لیے نہیں، وائرس کی روک تھام کے لیے چین کے اقدامات سے مطمئن ہیں، وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہوا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ وائرس سے چین میں اب تک 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ اب تک دنیا بھر میں 650 سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  • چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    بیجنگ : چین میں کروناوائرس نے دنیا کیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی ،کئی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، وائرس سےاب تک 17 افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 700 سےزیادہ افرادمیں تشخیص ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے دنیا کئی ممالک میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ، روس سمیت مختلف ممالک کے ائیرپورٹس پراسکریننگ بڑھادی گئی ہے ۔

    جان لیواوائرس پھیلنےکے مرکزچینی شہرووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جبکہ شہر سے پروازیں بھی آج سے بند ہوجائیں گی ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد میں تشخیص ہوچکی ہے، امریکا، جنوبی کوریا،جاپان اورتھائی لینڈ نے مزید کیسز رپورٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد 543 تک پہنچ گئی

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے وائرس پر ایمرجنسی میٹنگ بلائی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت اس وائرس کی وجہ سے’عالمی ایمرجنسی’ نافذ نہیں کی جائے گی۔

    ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    خیال رہے وزارت قومی صحت پاکستان نے وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جس کے بعد چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔

  • خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ ، اسلام آباد ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم

    خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ ، اسلام آباد ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم

    اسلام آباد : کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم کردیا گیا ، جہاں چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظراسلام آباد ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم کردیا گیا ، اسکریننگ ٹیسٹ چین سےآنے والی پروازوں کےمسافروں کا کیا جارہا ہے، اسکریننگ ڈیسک کے ساتھ ماہر ڈاکٹرزبھی موجود ہے۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ وائرس کی تشخیص پر متاثرہ مریض کو پمز اسپتال منتقل کیا جائےگا، کرونا وائرس اسکریننگ آلات ہمارےپاس موجود تھے،
    وائرس کےممکنہ خطرے کے باعث ڈیسک بنا دی گئی۔

    مزید پڑھیں : چین سے خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ

    اس سے قبل چین سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے تحت قومی ادارہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ چین میں کرونا وائرس کے سبب نمونیا کیس سامنے آرہے ہیں جبکہ جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس کے دیگر ممالک بھی منتقلی کا خدشہ ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق 15 روز میں چین سے آنے والے، کرونا کے مشتبہ مریض تصور ہوں گے۔ طبی عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے میں احتیاط برتے اور عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے کے وقت ناک اور منہ ڈھانپیں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد سرحد پر تعینات عملے اور متعلقہ حکام کو الرٹ کرنا ہے۔ متعلقہ حکام کرونا وائرس سے متعلق قبل از وقت انتظامات یقینی بنائیں۔

  • کیا چین سے خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے؟

    کیا چین سے خطرناک وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے؟

    اسلام آباد: چین سے خطرناک وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے تحت قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا، چین سے آنے والوں کا معائنہ ضروری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے تحت قومی ادارہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ چین میں کرونا وائرس کے سبب نمونیا کیس سامنے آرہے ہیں۔

    ایڈوائرزی میں کہا گیا ہے کہ جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس کے دیگر ممالک بھی منتقلی کا خدشہ ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق 15 روز میں چین سے آنے والے، کرونا کے مشتبہ مریض تصور ہوں گے۔ طبی عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے میں احتیاط برتے اور عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے کے وقت ناک اور منہ ڈھانپیں۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ اسے جاری کرنے کا مقصد سرحد پر تعینات عملے اور متعلقہ حکام کو الرٹ کرنا ہے۔ متعلقہ حکام کرونا وائرس سے متعلق قبل از وقت انتظامات یقینی بنائیں۔

    کرونا وائرس کیا ہے؟

    ادارہ صحت کے مطابق این سی او وی 2019 کا تعلق کرونا وائرس فیملی سے ہے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی اور گوشت منڈی جانے والے افراد کو لاحق ہوا۔ وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ انسان سے دوسرے کو باآسانی منتقل ہو سکتا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ اس وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہونا ہے۔ کرونا وائرس انسان کے پھیپڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔ دنیا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں، اس سے بچاؤ کا واحد حل صرف بروقت احتیاطی تدابیر ہی ہے۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ کرونا وائرس کی علامات پر مریض کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے، کرونا کے مشتبہ مریض سے نمونے ماہر ڈاکٹر کی موجودگی میں لیے جائیں۔